Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 24:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اَور بنی اِسرائیل کی نگاہ میں پہاڑ کی چوٹی پر یَاہوِہ کے جلال کا منظر بھسم کرنے والی آگ کی مانند تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اور بنی اِسرائیل کی نِگاہ میں پہاڑ کی چوٹی پر خُداوند کے جلال کا منظر بھسم کرنے والی آگ کی مانِند تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 रब का जलाल इसराईलियों को भी नज़र आता था। उन्हें यों लगा जैसा कि पहाड़ की चोटी पर तेज़ आग भड़क रही हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 رب کا جلال اسرائیلیوں کو بھی نظر آتا تھا۔ اُنہیں یوں لگا جیسا کہ پہاڑ کی چوٹی پر تیز آگ بھڑک رہی ہو۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 24:17
14 حوالہ جات  

کیونکہ ہمارا ”خُدا بھسم کر دینے والی آگ ہے۔“


تُم اُس پہاڑ کے پاس نہیں آئے جسے چھُونا ممکن تھا، اَور وہ پہاڑ آگ سے جلتا تھا اَور اُس پر کالی گھٹا، تاریکی اَور طُوفان سے گھِرا ہُوا تھا۔


اُنہُوں نے آسمان میں سے اَپنی آواز تُمہیں سُنایٔی تاکہ تُمہیں تربّیت دیں اَور زمین پر اُنہُوں نے تُمہیں اَپنی بڑی آگ دِکھائی اَور تُم نے اُن کا کلام اُس آگ میں سے سُنا۔


وہاں یَاہوِہ کا ایک فرشتہ جلتی ہویٔی جھاڑی کے درمیان آگ کے شُعلوں میں ظاہر ہُوا۔ مَوشہ نے دیکھا کہ وہ جھاڑی جَل رہی ہے لیکن راکھ نہیں ہوتی۔


کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا بھسم کر دینے والی آگ ہیں۔ وہ غیرت مند خُدا ہیں۔


اَور کوہِ سِینؔائی اُوپر سے نیچے تک دھوئیں سے چھُپ گیا کیونکہ یَاہوِہ شُعلہ میں اُس پر اُترے تھے اَور دُھواں تنور کے دھوئیں کی مانند اُوپر اُٹھ رہاتھا اَور وہ سارا پہاڑ زور زور سے لرز رہاتھا۔


مَیں نے دیکھا کہ وہ اَپنی کمر سے اُوپر تک چمکدار دھات کا بنا ہُوا تھا جَیسے آگ کا شُعلہ ہو اَور اُس کی کمر کے نیچے تک وہ آگ کی مانند نظر آتا تھا۔ اَور ہر طرف تیز رَوشنی اُسے گھیرے ہُوئے تھی۔


اُن کے قہر کا سامنا کون کر سکتا ہے؟ اَور کون اُن کے ہیبت ناک غضب کو برداشت کر سَکتا ہے؟ اُن کا غُصّہ آگ کی طرح نازل ہوتاہے؛ اُن کے سامنے چٹّانیں لرز جاتی ہیں۔


لیکن آج کے دِن یہ جان لو کہ یہ یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی ہیں جو جَلا کر راکھ کر دینے والی آگ کی شکل میں ہوکر تمہارے آگے آگے دریا کو پار کر رہے ہیں۔ وُہی اُنہیں فنا کر دیں گے اَور اُنہیں تمہارے سامنے پست کر دیں گے۔ اَور تُم اُنہیں نکال کر جلد ہی نِیست و نابود کر دوگے جَیسا یَاہوِہ نے تُم سے وعدہ کیا ہے۔


اُن کے اطراف کی جگمگاہٹ بارش کے دِن میں بادل میں نظر آنے والے قوسِ قُزح کی مانند تھی۔ یہ منظر یَاہوِہ کے جلال کی مانند تھا، جَب مَیں نے اُسے دیکھا مُنہ کے بَل گِر پڑا اَور مَیں نے ایک آواز سُنی جَیسے کویٔی بول رہا ہو۔


اَور تیسرے دِن تیّار رہیں کیونکہ اُس دِن یَاہوِہ سَب لوگوں کی نظر کے سامنے کوہِ سِینؔائی پر اُتریں گے۔


اُن کے نتھنوں سے دُھواں اُٹھا؛ اَور اُن کے مُنہ سے بھسم کرنے والی آگ نکلی، جِس سے کوئلے دہک اُٹھے۔


اُن کی حُضُوری کی تجلّی سے جو اُن کے سامنے تھی بجلی کڑک اُٹھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات