Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 24:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 بنی اِسرائیل کے اِن سربراہوں نے خُدا کو دیکھا لیکن خُدا نے اُنہیں ہلاک نہیں کیا۔ تَب اُنہُوں نے کھایا اَور پیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور اُس نے بنی اِسرائیل کے شُرفا پر اپنا ہاتھ نہ بڑھایا۔ سو اُنہوں نے خُدا کو دیکھا اور کھایا اور پیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 अगरचे इसराईल के राहनुमाओं ने यह सब कुछ देखा तो भी रब ने उन्हें हलाक न किया, बल्कि वह अल्लाह को देखते रहे और उसके हुज़ूर अहद का खाना खाते और पीते रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اگرچہ اسرائیل کے راہنماؤں نے یہ سب کچھ دیکھا توبھی رب نے اُنہیں ہلاک نہ کیا، بلکہ وہ اللہ کو دیکھتے رہے اور اُس کے حضور عہد کا کھانا کھاتے اور پیتے رہے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 24:11
24 حوالہ جات  

پھر مَوشہ کے سسُر یتروؔ نے خُدا کے لیٔے سوختنی نذر اَور ذبیحے چڑھائے اَور اَہرونؔ اَور بنی اِسرائیل کے سَب بُزرگ مَوشہ کے سسُر کے ساتھ خُدا کے حُضُور کھانا کھانے آئے۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”جا کر لوگوں کو تاکید کرو اَور سمجھاؤ کہ اَیسا نہ ہو کہ وہ یَاہوِہ کو دیکھنے کے لیٔے مُقرّرہ حدّوں کو پار کرکے اِتنے نزدیک آ جایٔیں کہ اُن میں بہت سے ہلاک ہو جایٔیں۔


اَور یعقوب نے اُس پہاڑی مقام پر قُربانی گزرانی اَور اَپنے رشتہ داروں کو کھانے پر مدعو کیا۔ اُنہُوں نے کھانا کھایا اَور رات وہیں گزاری۔


اَور جِس یَاہوِہ نے ہاگارؔ سے باتیں کیں، اُس کا نام ہاگارؔ نے: اتاایلؔ روئی رکھا یعنی، ”تُو بصیر خُدا ہے کیونکہ اُس نے کہا کہ مَیں نے بھی یہاں اُس بصیر کو دیکھاہے۔“


اُمرا اَپنے خادِموں کو پانی کی تلاش کے لیٔے بھیجتے ہیں؛ وہ حوضوں تک جاتے ہیں لیکن وہاں پانی نہیں پاتے۔ اِس لئے خالی گھڑے لیٔے لَوٹ آتے ہیں؛ اَور شرمندہ اَور مایوس ہوکر اَپنے سَر ڈھانک لیتے ہیں۔


پس جاؤ، خُوشی سے اَپنی روٹی کھاؤ اَور مسرُور دِل سے اَپنا انگوری شِیرہ پیو کیونکہ یہی وقت ہے کہ خُدا تمہارے اعمال سے راضی ہو۔


اَور حُکاّم کو مَعلُوم بھی نہ ہُوا کہ میں کہاں گیا تھا اَور کیا کر رہاتھا کیونکہ ابھی تک مَیں نے یہُودیوں، کاہِنوں، اُمرا، حُکاّم یا دُوسرے کام کرنے والے اَشخاص میں سے کسی کو کچھ بھی نہیں بتایا تھا۔


اَور اُس نے سینکڑوں کے سرداروں، اُمرا، لوگوں کے حاکموں اَور مُلک کے سَب لوگوں کو ساتھ لیا اَور بادشاہ کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں سے لے کر آیا اَور وہ بالائی پھاٹک کے راستے محل میں گیٔے اَور بادشاہ کو تختِ شاہی پر بِٹھایا۔


چنانچہ اُس نے احابؔ کے نام سے خُطوط لکھے اَور اُن پر اُس کی مُہر لگائی اَور اُنہیں نبوتؔ کے شہر میں اُس کے پڑوس میں رہنے والے بُزرگوں اَور اُمرا کے پاس بھیج دیا۔


منوحہؔ نے اَپنی بیوی سے کہا، ”اَب ہم ضروُر مَر جایٔیں گے کیونکہ ہم نے خُدا کو دیکھاہے۔“


”تَب جو لوگ باقی بچے تھے وہ اُتر کر اُمرا کے پاس آئے، یَاہوِہ کے لوگ سُورماؤں کے ساتھ میرے پاس آئے۔


اَور وہیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور تُم اَور تمہارا خاندان کھائے اَور اَپنے ہاتھوں کے سارے کاموں اَور کامرانیوں پر خُوشی منائیں جِس میں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں برکت دی ہے۔


کیا کبھی کویٔی اَور قوم تمہاری طرح خُدا کی آواز کو آگ میں سے آتے ہویٔے سُن کر زندہ بچی ہے؟


اُس کنوئیں کے لیٔے جسے شہزادوں نے تعمیر کیا اَور قوم کے اُمرا نے اَپنے عصائے شاہی اَور عصاؤں سے کھودا۔“ تَب وہ اُس بیابان سے متنّہؔ کو گیٔے۔


تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”تُم اَور تمہارے ساتھ اَہرونؔ نادابؔ اَور اَبِیہُو اَور بنی اِسرائیل کی نَسل کے ستّر رہنما اُوپر یَاہوِہ کے پاس آئیں اَور تُم دُور ہی سے سَجدہ کرنا۔


اَبراہامؔ سے تو یقیناً ایک بڑی اَور زبردست قوم پیدا ہوگی اَور زمین کی سَب قومیں اُن کے ذریعہ برکت پائیں گی۔


اُس سے میں مُعمّوں میں نہیں بَلکہ کھُلے طور پر اَور رُوبرو باتیں کرتا ہُوں، اُسے یَاہوِہ کا دیدار بھی نصیب ہوتاہے۔ پھر تُمہیں میرے خادِم مَوشہ کی بُرائی کرتے ہویٔے خوف کیوں نہ آیا؟“


مَیں آپ کا خادِم اَپنے آقا سے کیسے ہم کلام ہو سَکتا ہے؟ میری قُوّت چلی گئی ہے اَور مَیں بمشکل سانس لے پا رہا ہُوں۔“


آپ آگے اَور پیچھے سے مُجھے گھیرے ہُوئے ہے؛ آپ اَپنا ہاتھ مُجھ پر ہمیشہ رکھے رہتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات