Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 23:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 لیکن ساتویں سال اُس زمین میں نہ تو ہل چلانا اَور نہ اُسے اَپنے اِستعمال میں لانا تمہارے لوگوں میں جو ضروُرت مند ہُوں وہ اُس میں سے خُوراک حاصل کرنے کے لئے چھوڑیں۔ اَورجو اُن سے بچ رہے اُسے جنگلی جانور چَر لیں۔ اَپنے انگور کے باغ اَور اَپنے زَیتُون کے باغ سے بھی اَیسا ہی کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 پر ساتویں برس اُسے یُوں ہی چھوڑ دینا کہ پڑتی رہے تاکہ تیری قَوم کے مِسکِین اُسے کھائیں اور جو اُن سے بچے اُسے جنگل کے جانور چَر لیں۔ اپنے انگُور اور زَیتُون کے باغ سے بھی اَیسا ہی کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 लेकिन सातवें साल ज़मीन को इस्तेमाल न करना बल्कि उसे पड़े रहने देना। जो कुछ भी उगे वह क़ौम के ग़रीब लोग खाएँ। जो उनसे बच जाए उसे जंगली जानवर खाएँ। अपने अंगूर और ज़ैतून के बाग़ों के साथ भी ऐसा ही करना है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 لیکن ساتویں سال زمین کو استعمال نہ کرنا بلکہ اُسے پڑے رہنے دینا۔ جو کچھ بھی اُگے وہ قوم کے غریب لوگ کھائیں۔ جو اُن سے بچ جائے اُسے جنگلی جانور کھائیں۔ اپنے انگور اور زیتون کے باغوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 23:11
11 حوالہ جات  

اَور آٹھویں سال کے دَوران بیج بوتے وقت تُم وُہی اناج اِستعمال کروگے بَلکہ نویں سال کی فصل جمع کرکے گھر لانے تک بھی اُسی میں سے کھاتے رہوگے۔


اَور اگر تمہارے ذہن میں یہ سوال اُٹھے، ”جَب ہم نہ تو بوئیں گے اَور نہ ہی اَپنی فصلیں کاٹیں گے تو پھر ہم ساتویں بَرس کیا کھایٔیں گے؟“


”چھ سال تک تُم اَپنے کھیتوں میں بیج بونا اَور فصل کاٹنا۔


”چھ دِن اَپنا کام کاج کرنا لیکن ساتویں دِن کویٔی کام نہ کرنا تاکہ تمہارے بَیل اَور تمہارے گدھے کو آرام ملے اَور تمہارا خانہ زاد غُلام اَور وہ پردیسی جو تمہارے یہاں ٹھہرا ہو، تازہ دَم ہو جایٔے۔


اِس کے علاوہ تُم نے ہمیں اُس مُلک میں بھی نہیں پہُنچایا جہاں دُودھ اَور شہد بہتا ہے اَور نہ ہمیں کھیتوں اَور تاکستانوں کا وارِث بنایا۔ کیا تُم اُن لوگوں کے ساتھ غُلام جَیسا برتاؤ کرنا چاہتے ہو؟ نہیں، ہم نہیں آئیں گے!“


”اگر پڑوسی مُلک تِجارت کا سامان یا اناج بیچنے کے لیٔے سَبت کے دِن لائیں تو ہم سَبت کے دِن یا کسی مُقدّس دِن اُسے اُن سے ہرگز نہ خریدیں گے۔ ہر ساتویں سال ہم زمین نہیں جوتیں گے اَور قرض دی ہُوئی رقم مُعاف کر دیں گے۔


اَور حالانکہ مُلک میں تو غریب ہمیشہ پایٔے جایٔیں گے۔ اِس لیٔے میں تُمہیں حُکم دیتا ہُوں کہ تُم اَپنے مُلک میں اَپنے بھائیوں اَور مفلسوں اَور مُحتاجوں کے لیٔے اَپنی مُٹّھی کھُلی رکھنا۔


”اَپنے خُدا کے گھر کی خدمت کے لیٔے ہر سال ثاقل کا تیسرا حِصّہ دینے کے حُکم کی تعمیل کی ہم ذمّہ داری لیتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات