Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 22:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اگر تُم اَپنے پڑوسی کی چادر بطور رہن رکھ لو تو سُورج کے ڈُوبنے تک اُسے لَوٹا دینا

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 اگر تُو کِسی وقت اپنے ہمسایہ کے کپڑے گِرَو رکھّ بھی لے تو سُورج کے ڈُوبنے تک اُس کو واپس کر دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 अगर तुझे किसी से उस की चादर गिरवी के तौर पर मिली हो तो उसे सूरज डूबने से पहले ही वापस कर देना है,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 اگر تجھے کسی سے اُس کی چادر گروی کے طور پر ملی ہو تو اُسے سورج ڈوبنے سے پہلے ہی واپس کر دینا ہے،

باب دیکھیں کاپی




خروج 22:26
16 حوالہ جات  

جو کسی بیگانہ کا ضامن ہو، اُس کا کپڑا چھین کر رکھ لو؛ اَور اگر اُس نے کسی اجنبی عورت کی ضمانت دی ہو تو اُس کے کپڑے کو گروی رکھ لو۔


وہ ہر مذبح کے بازو میں گروی رکھے ہُوئے کپڑوں پر لیٹتے ہیں۔ اَور اَپنے معبُودوں کے گھر میں جرمانے کی رقم سے مَے نوشی کرتے ہیں۔


چکّی کو یا اُس کے اُوپر کے پاٹ کو گِروی نہ رکھنا کیونکہ اَیسا کرنا تو گویا اِنسان کی کمائی کے ذریعہ کو ہی رہن رکھنے کے برابر ہوگا۔


وہ کسی پر ظُلم نہیں کرتا، نہ قرض دینے کے لیٔے کسی شَے کے گروی رکھنے پر بضِد رہتاہے۔ وہ ڈاکا نہیں ڈالتا، بَلکہ اَپنی روٹی بھُوکے کو دے دیتاہے اَور ننگے کو کپڑے پہناتاہے۔


وہ کسی پر ظُلم نہیں کرتا، بَلکہ قرض کے بدلے رہن رکھی ہُوئی چیز لَوٹا دیتاہے۔ وہ ڈاکا نہیں ڈالتا۔ بَلکہ اَپنی روٹی بھُوکے کو دے دیتاہے۔ اَور ننگے کو کپڑا پہناتاہے۔


کیونکہ اگر تمہارے پاس اَدا کرنے کو کچھ نہ ہو، تو تمہارے نیچے سے تمہارا بِستر بھی کھینچ لیا جائے گا۔


وہ یتیم کا گدھا چُرا لے جاتے ہیں اَور بِیوہ کا بَیل رہن رکھ لیتے ہیں۔


کویٔی پردیسی یا یتیم اِنصاف سے محروم نہ رہے اَور نہ کسی بِیوہ کے کپڑے رہن رکھّے جایٔیں۔


یعنی اگر وہ قرض کے عوض رہن رکھی ہُوئی شَے لَوٹا دیتاہے، چُرائی ہُوئی چیز واپس کر دیتاہے اَور اُن آئین پر عَمل کرتا ہے جو زندگی بخشتے ہیں اَور کویٔی بدی نہیں کرتا تو وہ یقیناً جئے گا۔ وہ نہیں مَرے گا۔


یتیم کا بچّہ چھاتی سے جُدا کر دیا جاتا ہے؛ اَور غریب کا بچّہ قرض کے عوض گروی رکھ لیا جاتا ہے۔


تُم نے اَپنے بھائیوں سے بلاوجہ ضمانت طلب کی؛ تُم نے لوگوں کے کپڑے اُتار لیٔے اَور اُنہیں برہنہ کر دیا؟


کپڑے نہ ہونے کے باعث وہ رات بھر ننگے پڑے رہتے ہیں؛ اَور سردی سے بچنے کے لیٔے اُن کے پاس اوڑھنے کو کچھ نہیں ہوتا۔


اُن کی وجہ سے غریبوں کی پُکار خُدا تک پہُنچی، اَور اُنہُوں نے مُصیبت زدوں کی فریاد سُنی۔


اَے خُدا، لیکن آپ شرارت اَور غم کو دیکھ رہے ہیں؛ آپ اُن کے غموں پر غور کریں اَور اِسے اَپنے ہاتھ میں لے لیں۔ بےکس خُود کو آپ کی پناہ میں دیتے ہیں؛ آپ ہی یتیموں کے مددگار ہیں۔


یَاہوِہ سے ڈرنے والوں کے چاروں طرف اُن کا فرشتہ خیمہ زن ہوتاہے؛ اَور اُنہیں بچاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات