Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 22:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 ”اگر تُم میرے لوگوں میں سے کسی مُحتاج کو جو تمہارے پاس رہتاہے کچھ رُوپیہ قرض دو تو اُس سے ساہوکار کی طرح سلُوک نہ کرنا اَور نہ زِیادہ سُود لینا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 اگر تُو میرے لوگوں میں سے کِسی مُحتاج کو جو تیرے پاس رہتا ہو کُچھ قرض دے تو اُس سے قرض خواہ کی طرح سلُوک نہ کرنا اور نہ اُس سے سُود لینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 अगर तूने मेरी क़ौम के किसी ग़रीब को क़र्ज़ दिया है तो उससे सूद न लेना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 اگر تُو نے میری قوم کے کسی غریب کو قرض دیا ہے تو اُس سے سود نہ لینا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 22:25
20 حوالہ جات  

جو اَپنا رُوپیہ سُود پر نہیں دیتا؛ اَور بے قُصُور کے خِلاف رشوت نہیں لیتا۔ اَیسے کام کرنے والا کبھی جنبش نہ کھائے گا۔


وہ رہن رکھ کر لین دین نہیں کرتا، نہ زِیادہ سُود وصول کرتا ہے۔ وہ بدکاری سے دُور رہتاہے۔ اَور لوگوں کے درمیان سچّائی کے ساتھ اِنصاف کرتا ہے۔


جو ناجائز سُود وصول کرکے اَپنی دولت بڑھاتاہے وہ اُس کے لیٔے جمع کرتا ہے جو مُحتاجوں پر رحم کرےگا۔


مَیں نے اَپنے دِل میں سوچا اَور اُمرا اَور حُکاّم کو قُصُوروار ٹھہرایا۔ مَیں نے اُنہیں ملامت کی کہ، ”تُم اَپنے ہی بھائیوں سے سُود لیتے ہو!“ اَور اُن کے خِلاف کاروائی کرنے کے لیٔے مَیں نے بہت سے لوگوں کو جمع کیا


وہ غریبوں پر ظُلم کرنے سے اَپنے ہاتھ روکتا ہے، اَور ناحق نفع اَور زِیادہ سُود نہیں لیتا۔ وہ میری شَریعت پر عَمل کرتا ہے اَور میرے آئین پر چلتا ہے۔ وہ اَپنے باپ کے گُناہ کے باعث نہیں مَرے گا، وہ یقیناً زندہ رہے گا۔


وہ سُود پر لین دین کرتا ہے اَور زِیادہ سُود وصول کرتا ہے۔ کیا اَیسا شخص زندہ رہے گا؟ وہ ہرگز زندہ نہ رہے گا کیونکہ اُس نے یہ سَب قابل نفرت کام کئے ہیں اِس لیٔے وہ یقیناً ماراجائے گا اَور اُس کا خُون خُود اُس کے سَر پر ہوگا۔


اَے میری ماں، مُجھ پر لعنت ہے، جو تُم نے مُجھ جَیسے اِنسان کو پیدا کیا، جِس سے سارا مُلک لڑتا اَور جھگڑتا ہے! نہ تو مَیں نے کسی کو قرض دیا، اَور نہ کسی سے اُدھار لیا، پھر بھی ہر شخص مُجھ پر لعنت بھیجتا ہے۔


تَب اُس عورت نے جا کر مَرد خُدا کو خبر دی اَور اُنہُوں نے حُکم دیا، ”جاؤ، یہ تیل بیچ کر اَپنا قرض اَدا کر دو۔ اَورجو تیل باقی بچ جایٔے، اُس سے تُم اَور تمہارے بیٹے زندگی بسر کر سکتے ہیں۔“


نبیوں کی جماعت کے ایک فرد کی بیوی نے الِیشعؔ سے فریاد کی، ”آپ کے خادِم، میرے خَاوند کی وفات ہو چُکی ہے اَور آپ جانتے ہیں کہ وہ یَاہوِہ سے ڈرتے اَور اُن کی تعظیم کرتے تھے۔ لیکن جِس کے وہ قرضدار تھے، اَب وہ قرضدار آیا ہے کہ میرے دونوں بیٹوں کو لے جائے اَور اَپنا غُلام بنا لے۔“


تو پھر تُونے میرا سِکّہ کسی ساہوکار کے پاس جمع کیوں نہیں کرایا، تاکہ میں واپس آکر اُس سے سُود سمیت وصول کر لیتا؟‘


تو تُجھے چاہئے تھا کہ میری رقم ساہوکاروں کے حوالہ کرتا تاکہ میں واپس آکر اَپنی رقم سُود سمیت لے لیتا۔


تُجھ میں لوگ خُون بہانے کے لیٔے رشوت لیتے ہیں۔ تُو سُود لیتا ہے اَور حَد سے زِیادہ سُود وصول کرتا ہے اَور اَپنے پڑوسیوں سے زیادتی کرکے ناجائز منافع کماتا ہے اَور تُونے مُجھے بھلا دیا ہے۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔


جو مُلک یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں، اَور اگر اُس مُلک کے کسی شہر میں تمہارے اِسرائیلی بھائیوں میں کُچھ غریب ہُوں، تو اُن غریب بھائیوں کی طرف نہ تو اَپنا دِل سخت کرنا اَور نہ اَپنی مُٹّھی بند رکھنا۔


بَلکہ آفتاب کے غروب ہونے تک اُس کا باہری لباس اُسے لَوٹا دینا تاکہ وہ اُسے اوڑھ کر سو سکے۔ تَب وہ تمہارا شُکرگزار ہوگا اَور یہ یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں تمہارے حق میں راستبازی کا کام گِنا جائے گا۔


وہ کسی پر ظُلم نہیں کرتا، بَلکہ قرض کے بدلے رہن رکھی ہُوئی چیز لَوٹا دیتاہے۔ وہ ڈاکا نہیں ڈالتا۔ بَلکہ اَپنی روٹی بھُوکے کو دے دیتاہے۔ اَور ننگے کو کپڑا پہناتاہے۔


وہ ہر مذبح کے بازو میں گروی رکھے ہُوئے کپڑوں پر لیٹتے ہیں۔ اَور اَپنے معبُودوں کے گھر میں جرمانے کی رقم سے مَے نوشی کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات