Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 22:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اگر تُم نے اَیسا کیا اَور اُنہُوں نے مُجھ سے فریاد کی تو میں یقیناً اُن کی فریاد سُنوں گا

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اگر تُو اُن کو کِسی طرح سے دُکھ دے اور وہ مُجھ سے فریاد کریں تو مَیں ضرُور اُن کی فریاد سُنوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 अगर तू ऐसा करे और वह चिल्लाकर मुझसे फ़रियाद करें तो मैं ज़रूर उनकी सुनूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 اگر تُو ایسا کرے اور وہ چلّا کر مجھ سے فریاد کریں تو مَیں ضرور اُن کی سنوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 22:23
19 حوالہ جات  

پس کیا خُدا اَپنے چُنے ہویٔے لوگوں کا اِنصاف کرنے میں دیر کرےگا، جو دِن رات اُس سے فریاد کرتے رہتے ہیں؟ کیا وہ اُنہیں ٹالتا رہے گا؟


مَیں نے اَپنے خُدا سے فریاد کی؛ مَیں نے اَپنی مُصیبت میں یَاہوِہ کو پُکارا۔ اُنہُوں نے اَپنی ہیکل میں سے میری آواز سُنی؛ میری فریاد اُن کے کانوں میں پہُنچی۔


اُن کی وجہ سے غریبوں کی پُکار خُدا تک پہُنچی، اَور اُنہُوں نے مُصیبت زدوں کی فریاد سُنی۔


خبردار رہو کہ کہیں تمہارے ذہن میں یہ بُرا خیال نہ آئے: ”ساتواں سال جو قرضوں کے مُعاف کرنے کا سال ہے، وہ نزدیک ہے،“ اَور تُم اَپنے حاجت مند اِسرائیلی بھایٔی کی طرف بُری نیّت سے دیکھو اَور اُسے کچھ نہ دو؛ اَور وہ یَاہوِہ سے تمہارے خِلاف فریاد کرے اَور تُم مُجرم ٹھہرو۔


دیکھو! جِن مزدُوروں نے تمہارے کھیتوں میں کام کیا تھا اُن کی وہ مزدُوری جو تُم نے دغا کرکے روک لی ہے وہ تمہارے خِلاف چِلّا رہی ہے اَور فصل کاٹنے والوں کی فریاد لشکروں کے ربّ کے کانوں تک پہُنچ چُکی ہے۔


”ظُلم کے بوجھ سے دَب کر لوگ چِلّا اُٹھتے ہیں؛ زورآور کے بازو سے مخلصی پانے کے لیٔے وہ دہائی دیتے ہیں۔


وہ اُن کی مُرادیں بر لاتے ہیں جو اُن کا خوف مانتے ہیں؛ وہ اُن کی فریاد سُنتے ہیں اَور اُنہیں بچاتے ہیں۔


میں جانتا ہُوں کہ یَاہوِہ غریبوں کا اِنصاف کرتے ہیں اَور مُحتاجوں کی حمایت کرتے ہیں۔


تُم ہر روز آفتاب کے غروب ہونے سے پہلے ہی اُس کی مزدُوری دے دیا کرو کیونکہ وہ غریب ہے اَور اُس پر اُس کی آس لگی ہُوئی ہوتی ہے۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ یَاہوِہ سے تمہارے خِلاف فریاد کرے اَور تُم مُجرم ٹھہرو۔


کیونکہ اُس کے پاس جِسم ڈھانپنے کے لیٔے صِرف وُہی چادر ہے۔ پھر وہ کیا اوڑھ کر سوئے گا؟ جَب وہ مُجھ سے فریاد کرےگا تو میں اُس کی فریاد سُنوں گا کیونکہ مَیں بڑا رحیم ہُوں۔


وہ یتیموں اَور بیواؤں کا اِنصاف کرتے ہیں اَور پردیسی سے اَیسی مَحَبّت رکھتے ہیں کہ اُسے کھانا اَور کپڑا مُہیّا کرتے ہیں۔


اَے خُدا، لیکن آپ شرارت اَور غم کو دیکھ رہے ہیں؛ آپ اُن کے غموں پر غور کریں اَور اِسے اَپنے ہاتھ میں لے لیں۔ بےکس خُود کو آپ کی پناہ میں دیتے ہیں؛ آپ ہی یتیموں کے مددگار ہیں۔


خُدا اَپنے مُقدّس قِیام میں، یتیموں کا باپ اَور بیواؤں کا مُحافظ ہیں۔


ہم یتیم ہو گئے اَور ہم پر والدوں کا سایہ نہ رہا، اَور ہماری مائیں بیواؤں کی مانند ہو گئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات