Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 22:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اگر اُسے کسی درندہ نے پھاڑ ڈالا ہو تو وہ اُس کی لاش بطور ثبوت پیش کر دے تو اُس سے اُس پھاڑے ہویٔے جانور کا مُعاوضہ نہ لیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور اگر اُس کو کِسی درِندے نے پھاڑ ڈالا ہو تو وہ اُس کو گواہی کے طَور پیش کر دے اور پھاڑے ہُوئے کا نُقصان نہ بھرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 अगर किसी जंगली जानवर ने उसे फाड़ डाला हो तो वह सबूत के तौर पर फाड़ी हुई लाश को ले आए। फिर उसे उस की क़ीमत अदा नहीं करनी पड़ेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اگر کسی جنگلی جانور نے اُسے پھاڑ ڈالا ہو تو وہ ثبوت کے طور پر پھاڑی ہوئی لاش کو لے آئے۔ پھر اُسے اُس کی قیمت ادا نہیں کرنی پڑے گی۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 22:13
6 حوالہ جات  

شیرببر اَپنے بچّوں کے لیٔے بہت شِکار مارتا تھا، اَور اَپنی شیرنی کے لیٔے شِکار کا گلا گھونٹتا تھا، اَور اَپنی ماندوں کو شِکار سے، اَور غاروں کو پھاڑے ہوئے جانوروں سے بھر دیتا تھا۔


یعقوب کا بقیّہ قوموں میں، اَور بہت سِی اُمّتوں کے درمیان، اَیسا ہوگا جَیسے شیرببر جنگلی جانوروں میں، یا جَوان شیر بھیڑوں کے گلّے میں، جَب وہ اُن کے درمیان سے نکلتا ہے تو اُنہیں روندتا اَور پھاڑتا ہے، اَور کویٔی اُنہیں بچا نہیں سَکتا۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس طرح سے چرواہا ٹانگوں کی دو ہڈّی یا کان کا ایک ٹکڑا ہی، شیر کے مُنہ سے چُھڑا پاتاہے، اُسی طرح بنی اِسرائیل بھی جو سامریہؔ میں سکونت کرتے ہیں، اَیسے بچائے جائیں گے جَیسے پلنگ کا گوشہ اَور پلنگ سے کپڑے کا ایک ٹکڑا۔


تَب مَیں نے کہا: ”اَے یَاہوِہ قادر، اِس طرح نہیں! مَیں نے کبھی اَپنے آپ کو ناپاک نہیں کیا۔ اَپنی جَوانی سے آج تک مَیں نے کبھی اَیسی چیز نہیں دِکھائی جو مَری ہُوئی پائی گئی ہو یا جسے جنگلی جانوروں نے چیرا پھاڑا ہو۔ نہ ہی کبھی کویٔی ناپاک گوشت میرے مُنہ میں گیا ہے۔“


لیکن اگر وہ جانور پڑوسی کے یہاں سے چُرا لیا گیا ہو تو اُس کے مالک کو مُعاوضہ اَدا کرنا لازمی ہوگا۔


”اگر کویٔی اِنسان اَپنے پڑوسی سے کویٔی جانور اُدھار لے اَور وہ مالک کی غَیر مَوجُودگی میں زخمی ہو جائے یا مَر جائے تو وہ ضروُر اُس کا مُعاوضہ اَدا کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات