Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 21:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تو اُس کا آقا اُسے قاضیوں کے پاس لے جائے اَور اُسے دروازہ پر یا دروازہ کی چوکھٹ پر لاکر سُوئے سے اُس کا کان چھید دے۔ تَب وہ عمر بھر اُس کی خدمت کرتا رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 تو اُس کا آقا اُسے خُدا کے پاس لے جائے اور اُسے دروازہ پر یا دروازہ کی چوکھٹ پر لا کر سُتاری سے اُس کا کان چھیدے۔ تب وہ ہمیشہ اُس کی خِدمت کرتا رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 तो ग़ुलाम का मालिक उसे अल्लाह के सामने लाए। वह उसे दरवाज़े या उस की चौखट के पास ले जाए और सुताली यानी तेज़ औज़ार से उसके कान की लौ छेद दे। तब वह ज़िंदगी-भर उसका ग़ुलाम बना रहेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 تو غلام کا مالک اُسے اللہ کے سامنے لائے۔ وہ اُسے دروازے یا اُس کی چوکھٹ کے پاس لے جائے اور سُتالی یعنی تیز اوزار سے اُس کے کان کی لَو چھید دے۔ تب وہ زندگی بھر اُس کا غلام بنا رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 21:6
24 حوالہ جات  

تَب تُم ایک سُوئے سے دروازہ کی چوکھٹ پر اُس کا کان چھید ڈالنا تو وہ زندگی بھر تمہارا غُلام بنا رہے گا۔ تُم اَپنی لونڈیوں کے ساتھ بھی اَیسا ہی کرنا۔


بَلکہ وہ تمہارے ساتھ ایک مزدُور یا مُسافر کی طرح تمہارے درمیان رہے۔ اَور وہ یوویلؔ کے سال تک تمہاری خدمت کرتا رہے۔


داویؔد نے کہا، ”تَب تو تُم خُود ہی دیکھ لوگے کہ تمہارا خادِم کیا کر سَکتا ہے۔“ اکِیشؔ نے جَواب دیا، ”بہت خُوب، پھر تو میں زندگی بھرکے لیٔے تُمہیں اَپنا ذاتی مُحافظ بنا لُوں گا۔“


اُس کے اَندر اُس کے سردار گرجنے والے شیر ہیں، اَور اُس کے حُکمران شام کو نکلنے والے بھیڑئے ہیں، جو صُبح کے لیٔے کچھ نہیں چھوڑتے۔


اُنہُوں نے جَواب دیا، ”اگر تُم آج کے دِن قوم کے خادِم کی طرح اُن سے پیش آؤگے اَور اُنہیں نرمی سے جَواب دوگے تو وہ تاعمر تمہارے غُلام بنے رہیں گے۔“


اَور اکِیشؔ نے داویؔد کا یقین کرکے اَپنے دِل میں کہا، ”اَب وہ اَپنے لوگوں یعنی اِسرائیلیوں کے لیٔے اِس قدر نفرت کا باعث ہو گیا ہے کہ وہ ہمیشہ تک میرا ہی خادِم بنا رہے گا۔“


تو حنّہؔ نہ گئی۔ اُس نے اَپنے خَاوند سے کہا، ”جَب لڑکے کا دُودھ چھُڑایا جائے گا؛ تَب میں اُسے لے کر جاؤں گی اَور یَاہوِہ کے حُضُور پیش کروں گی اَور وہ ہمیشہ وہاں رہے گا۔“


تُم اَپنے قبیلوں کے ہر شہروں میں جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا دے رہے ہیں، قاضی اَور منصبدار مُقرّر کرنا جو سچّائی سے لوگوں کا اِنصاف کیا کریں۔


اَور اُس وقت مَیں نے تمہارے قاضیوں کو یہ تاکید کی تھی، ”کہ تُم اَپنے بھائیوں کے مُقدّمے غور سے سُنا کرو اَور اِنصاف کے ساتھ فیصلہ کیا کرو خواہ وہ مُعاملہ دو اِسرائیلیوں کا ہو یا کسی اِسرائیلی اَور پردیسی کے درمیان کا ہو جو تمہارے درمیان رہتے ہُوں۔


” ’اَور زمین ہمیشہ کے لیٔے بیچی نہ جائے کیونکہ زمین میری ہے اَور تُم میری زمین میں محض پردیسی اَور مُسافر ہو جو اُس کی دیکھ بھال کے لیٔے مُقرّر کئے گیٔے ہیں۔


”تُم خُدا پر لعنت نہ کرنا اَور اَپنی قوم کے رہنماؤں پر لعنت مت بھیجنا۔


”اگر وہ لوگ جو باہم لڑ رہے ہُوں کسی حاملہ عورت کو اَیسی چوٹ پہُنچائیں جِس کے باعث اُس کا حَمل گِر جائے لیکن اُسے کویٔی اَور ضرر نہ پہُنچے تو جِتنا جُرمانہ اُس کا خَاوند مانگے اَور قاضی منظُور کریں اُس سے لیا جائے۔


”اَور اُسی رات کو میں مِصر میں سے ہوکر گزروں گا اَور اِنسان اَور حَیوان دونوں کے سَب پہلوٹھوں کو مار گراؤں گا اَور مَیں مِصر کے سَب معبُودوں کو بھی سزا دُوں گا۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


مَیں تیرے قائدین کو پرانے زمانے کی طرح بحال کروں گا، تیرے حُکمرانوں کو شروع کی طرح۔ اُس کے بعد تُم بُلائے جاؤگے راستبازی کا شہر، وفادار شہر کہلایٔیں گے۔“


”لیکن اگر وہ غُلام یہ اعلان کرے ’میں اَپنے آقا سے اَور اَپنی بیوی اَور بچّوں سے مَحَبّت رکھتا ہُوں اَور مَیں آزاد ہوکر جانا نہیں چاہتا،‘


”اَور اگر کویٔی اِنسان اَپنی بیٹی کو بطور خادِمہ بیچ دے تو وہ خادِمہ غُلاموں کی طرح چھ بَرس کے بعد آزاد نہ کی جائے۔


لیکن اگر تمہارا غُلام تُم سے کہے، ”مَیں تمہارے پاس سے جانا نہیں چاہتا،“ کیونکہ مُجھے تُم سے اَور تمہارے خاندان سے مَحَبّت ہے اَور مَیں تمہارے ساتھ رہ کر خُوشحال ہُوں،


بڑی جماعت میں خُدا ہی صدرِ عدالت ہوتی ہے؛ اَور ”معبُودوں“ کے درمیان اِنصاف کرتے ہیں:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات