Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 21:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 ”وہ آئین جو تُمہیں لوگوں کو بتانا ہیں یہ ہیں:

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 وہ احکام جو تُجھے اُن کو بتانے ہیں یہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 इसराईलियों को यह अहकाम बता,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اسرائیلیوں کو یہ احکام بتا،

باب دیکھیں کاپی




خروج 21:1
27 حوالہ جات  

اَور اُسی وقت یَاہوِہ نے مُجھے حُکم دیا کہ تُمہیں وہ قوانین اَور آئین سِکھاؤں جِن پر تُم اُس مُلک میں عَمل کروگے جسے تُم یردنؔ کو پار کرکے حاصل کرنے والے ہو۔


آئندہ جَب کبھی تمہارا بیٹا تُم سے پُوچھے، ”یَاہوِہ ہمارے خُدا نے جِن معاہدوں قوانین اَور آئین کو ماننے کا تُمہیں حُکم دیا ہے اُس کا مطلب کیا ہے؟“


غرض، اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم تُم سے درخواست کرتے ہیں اَور خُداوؔند یِسوعؔ میں تمہاری حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں کہ جِس طرح تُم نے ہم سے خُدا کو خُوش کرنے کی لیٔے مُناسب چال چلنا سیکھا ہے، اَور تُم وَیسی ہی زندگی گزار بھی رہے ہو۔ اَور اَب اُسی طرح اَور ترقّی کرتے جاؤ۔


اَور اُنہیں اُن سبھی باتوں پر عَمل کرنے کی تعلیم دو جِن کا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ اَور دیکھو! بے شک میں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہُوں۔“


میرے بندے مَوشہ کی شَریعت، قوانین اَور طور طریقوں پر عَمل کرو جو مَیں نے اُسے کوہِ حورِبؔ پر تمام بنی اِسرائیل کے لیٔے دیا تھا۔


پھر مَیں نے اُنہیں اَیسے آئین اپنانے دئیے جو نامعقول تھے اَور اَیسے قوانین ماننے دئیے جِن سے وہ زندہ نہ رہ سکیں۔


مَیں نے اُنہیں اَپنے آئین سِکھائے اَور اَپنی شَریعت اُن پر ظاہر کی تاکہ جو شخص اُن پر عَمل کرے وہ اُن کی بدولت زندہ رہے۔


اُنہُوں نے اَپنا کلام یعقوب پر نازل کیا ہے، اَور اَپنے آئین اَور قوانین اِسرائیل پر ظاہر کئے۔


اَب اَپنے بھائیوں اَور اُمرا کے ساتھ مِل کر اِس قَسم میں شامل ہُوئے کہ وہ خُدا کے خادِم مَوشہ کی مَعرفت دی گئی خُدا کی تورہ کی پیروی کریں گے اَور بڑی احتیاط کے ساتھ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے تمام اَحکام، ضوابط اَور قوانین کو مانیں گے۔ اگر نہیں تو ملعُون ٹھہریں گے۔


جَب تمہارے ہم وطنوں کی طرف سے جو شہروں میں رہتے ہیں کویٔی اَیسا مُقدّمہ آئے جو قتل و غارت یا آئین اَور اَحکام یا قوانین یا فرائض سے تعلّق رکھتا ہو تو، تُم اُنہیں ضروُر آگاہ کرنا تاکہ وہ یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ نہ کریں۔ ورنہ اُس کا غضب تُم پر اَور تمہارے بھائیوں پر نازل ہوگا۔ تُم یہ کروگے تو تُم سے خطا نہ ہوگی۔


”یہ بیت المُقدّس جو تُم تعمیر کر رہے ہو اُس کے متعلّق میرا قوانین یہ ہے کہ اگر تُم میرے آئین پر عَمل کرو اَور میرے تمام اَحکام پر عَمل کروگے اَور اُن کی تعمیل کرو تو میں اَپنا وعدہ جو مَیں نے تمہارے باپ داویؔد سے کیا تھا، اُسے تمہارے ذریعہ پُورا کروں گا۔


یہ وہ اَحکام، قوانین اَور آئین ہیں جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں سِکھانے کی مُجھے تاکید کی ہے تاکہ تُم اُن پر اُس مُلک میں عَمل کرو جسے تُم یردنؔ پار کرکے حاصل کرنے والے ہو،


لیکن تُم یہاں میرے پاس ٹھہر جانا تاکہ میں تُمہیں وہ تمام اَحکام، قوانین اَور آئین دے سکوں، جنہیں تُمہیں اُنہیں سِکھانا ہے تاکہ وہ اُن پر اُس مُلک میں عَمل کریں جسے میں اُن کے قبضہ میں دے رہا ہُوں۔“


مَوشہ نے سَب اِسرائیلیوں کو بُلوا کر اُن سے فرمایا: اَے اِسرائیلیوں! جِن قوانین اَور آئین کو آج مَیں تُمہیں سُناتا ہُوں اُنہیں سُن لو۔ اُنہیں سیکھو اَور اُن پر ضروُر عَمل کرنا۔


یہی وہ اِسرائیلی عہد، قوانین اَور آئین ہیں جو مَوشہ نے اُنہیں اُس وقت دیئے جَب وہ مِصر سے نکل آئےتھے۔


اَور دُوسری کون سِی اِس قدر عظیم قوم ہے جِس کے پاس اَیسے راست قوانین اَور آئین ہیں جسے میں آج تمہارے سامنے رکھتا ہُوں؟


دیکھو مَیں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کے مُطابق تُمہیں قوانین اَور آئین سِکھا دئیے ہیں تاکہ تُم اُس مُلک میں اُن پر عَمل کرو جِس پر قبضہ کرنے جا رہے ہو۔


جو اَحکام اَور ضوابط یَاہوِہ نے مُوآب کے میدانوں میں یریحوؔ کے پاس یردنؔ کے کنارے پر مَوشہ کی مَعرفت بنی اِسرائیل کو دئیے یہی ہیں۔


اِس لیٔے جماعت اُس کے اَور خُون کا اِنتقام لینے والے کے درمیان اِن ضوابط کے مُطابق فَیصلہ کرے۔


” ’لہٰذا تُم میرے سَب قوانین اَور آئین کو ماَننا اَور اُن پر عَمل کرنا تاکہ وہ مُلک جہاں میں تُمہیں بسانے کو لیٔے جا رہا ہُوں تُمہیں اُگل نہ دے۔


” ’میرے سَب قوانین اَور سارے آئین کو ماَننا اَور اُن پر عَمل کرنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘ “


چنانچہ تُم میرے قوانین اَور آئین کو ضروُر ماَننا۔ اَور تُم میں سے کویٔی بھی خواہ وہ مُلک اِسرائیل کا باشِندہ ہو یا غَیراِسرائیلی جو تمہارے درمیان قِیام کرتا ہو، اِن مکرُوہ کاموں میں سے کسی کام کو کبھی نہ کرے۔


تُم میرے قوانین اَور آئین پر عَمل کرنا کیونکہ جو شخص اُنہیں مانے گا وہ اُن ہی کی بدولت زندہ رہے گا؛ کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


پس مَوشہ نے واپس جا کر اَپنی قوم کے بُزرگوں کو بُلوایا اَور وہ باتیں جو یَاہوِہ نے اُن کو فرمائیں بَیان کیں۔


اگر کویٔی تمہارا عِبرانی بھایٔی خواہ مَرد ہو یا عورت تُمہیں بیچی گئی ہے، اَور وہ چھ سال تک تمہاری خدمت کر چُکے ہُوں، تو تُم ساتویں سال میں اُنہیں آزاد کردینا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات