Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 20:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 تُم میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا اَور اَپنے لیٔے چاندی یا سونے کے معبُود نہ گڑھ لینا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 تُم میرے ساتھ کِسی کو شرِیک نہ کرنا یعنی چاندی یا سونے کے دیوتا اپنے لِئے نہ گھڑ لینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 चुनाँचे मेरी परस्तिश के साथ साथ अपने लिए सोने या चाँदी के बुत न बनाओ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 چنانچہ میری پرستش کے ساتھ ساتھ اپنے لئے سونے یا چاندی کے بُت نہ بناؤ۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 20:23
21 حوالہ جات  

” ’اَور اَے بنی اِسرائیل تُم سے یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: تُم میں سے ہر ایک جا کر اَپنے اَپنے بُتوں کی پرستش کرے! لیکن بعد میں تُم یقیناً میری سنوگے اَور پھر کبھی اَپنے نذرانوں اَور بُتوں سے میرے پاک نام کی بےحُرمتی نہ کروگے۔


جو لوگ کوٹھوں پر چڑھ کر اجرامِ فلکی کی پرستش کرتے ہیں، اَور اُن کے سامنے سَجدہ کرتے ہیں، جو لوگ یَاہوِہ کو سَجدہ کرتے ہیں اَور یَاہوِہ کے نام کی قَسم کھاتے ہیں اَور مولکؔ کی قَسم بھی کھاتے ہیں،


چنانچہ وہ یَاہوِہ کی پرستش کے ساتھ ساتھ اَپنے اَپنے قوموں کے دستور کے مُطابق جِن میں سے وہ نکل کر آئےتھے اَپنے اَپنے معبُودوں کی پرستش بھی کیا کرتے تھے۔


لیکن کُتّے، جادُوگر، زناکار، قاتل، بُت پرست اَور جھُوٹ بولنے والے اَور جھُوٹ کو پسند کرنے والے، یہ سَب اُس شہر سے باہر ہی رہ جایٔیں گے۔


لہٰذا مَوشہ واپس یَاہوِہ کے پاس جا کر کہنے لگے، ”افسوس اِن لوگوں نے کتنا بڑا گُناہ کیا کہ اَپنے لیٔے سونے کا معبُود بنا لیا۔


بَلکہ آپ نے آسمان کے خُداوؔند کے خِلاف اَپنا سربُلند کیا۔ آپ نے اُس کی بیت المُقدّس کے برتن منگوائے اَور اُن میں آپ نے اَپنے اُمرا، اَپنی بیویوں اَور داشتاؤں کے ساتھ مَے نوشی کی۔ آپ نے چاندی اَور سونے، کانسے، لوہے، لکڑی اَور پتّھر کے معبُودوں کی تمجید کی جو نہ دیکھتے، نہ سُنتے اَور نہ سمجھ سکتے ہیں۔ لیکن آپ نے اُس خُدا کی تمجید نہ کی جِس کے ہاتھوں میں آپ کی زندگی اَور آپ کی تمام راہیں ہیں۔


وہ مَے نوشی کرکے، سونے اَور چاندی اَور کانسے، لوہے، لکڑی اَور پتّھر کے معبُودوں کی حَمد و سِتائش کرتے رہے۔


جَب اُنہُوں نے اَپنا آستانہ میرے آستانہ کے پاس اَور اَپنے دروازوں کے چوکھٹ میرے دروازوں کے سُتونوں کے پاس رکھے اَور میرے اَور اُن کے درمیان صِرف ایک دیوار حائل تھی تَب اُنہُوں نے اَپنی نفرت اَنگیز حرکتوں سے میرے پاک نام کی بےحُرمتی کی۔ اِس لیٔے مَیں نے اُنہیں اَپنے قہر میں تباہ کر دیا۔


چنانچہ یہ قومیں یَاہوِہ کی خدمت کے ساتھ ساتھ اَپنے بُتوں کی عبادت بھی کرتی رہیں اَور آج کے دِن تک اُن کے پوتوں پوتیوں کی نَسل وَیسے ہی کر رہے ہیں جَیسے اُن کے آباؤاَجداد کیا کرتے تھے۔


”تُم ڈھالے ہویٔے معبُود نہ بنانا۔


” ’تُم بُتوں کی طرف رُجُوع نہ ہونا اَور نہ ہی اَپنے لیٔے دھات سے ڈھالے ہویٔے معبُود بنانا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


”لعنت ہے اُس آدمی پرجو اَپنی صنعت کاری سے اَیسی بُت تراشے یا بُت ڈھالے جو یَاہوِہ کی نظر میں مکرُوہ ہے اَور اُسے کسی پوشیدہ جگہ میں نصب کرے۔“ تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“


اَور تُم نے مِصریوں کے درمیان اُن کی لکڑی، پتّھر، چاندی اَور سونے کی مکرُوہ شَبیہ اَور بُت دیکھے۔


جَب اُس نے گیارہ سَو ثاقل چاندی اَپنی ماں کو واپس کی تو اُس کی ماں نے کہا، ”میں خُود ہی اَپنے بیٹے کی خاطِر اَپنی چاندی کو یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس کئے دیتی ہُوں۔ میں اُسے تُجھے واپس دے رہی ہُوں تاکہ تُو اُس سے ایک مُورت تراش سکے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات