Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 20:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”یَاہوِہ تمہارا خُدا، جو تُمہیں مُلک مِصر کی غُلامی سے نکال لایا میں ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 خُداوند تیرا خُدا جو تُجھے مُلکِ مِصرؔ سے اور غُلامی کے گھر سے نِکال لایا مَیں ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “मैं रब तेरा ख़ुदा हूँ जो तुझे मुल्के-मिसर की ग़ुलामी से निकाल लाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”مَیں رب تیرا خدا ہوں جو تجھے ملکِ مصر کی غلامی سے نکال لایا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 20:2
50 حوالہ جات  

یَاہوِہ تمہارا خُدا، جو تُمہیں مُلک مِصر کی غُلامی سے نکال لایا میں ہُوں۔


لیکن مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، جو تُمہیں مُلکِ مِصر سے نکال لایا۔ تُم میرے سِوا کسی کو اَور خُدا کرکے نہ ماننا، اَور میرے سِوا کویٔی اَور مُنجّی نہیں۔


مَیں یَاہوِہ ہی تمہارا خُدا ہُوں جو تُمہیں مِصر سے نکال لایا تاکہ تُم مِصریوں کے غُلام نہ بنے رہو؛ مَیں نے تمہارے جُوئے کی سلاخیں توڑ ڈالی ہیں اَور تُمہیں سَر اُونچا کرکے چلنے کے لائق بنا دیا۔


میں، یَاہوِہ، تمہارا خُدا ہُوں، جو تُمہیں مُلک مِصر سے نکال لائے۔ تُم اَپنا مُنہ خُوب کھولو اَور مَیں اُسے بھروں گا۔


تَب مَوشہ نے لوگوں سے کہا، ”تُم اِس دِن کو جِس میں تُم غُلامی کی سرزمین مِصر سے نکل کر آئے بطور یادگار منایا کرنا کیونکہ یَاہوِہ تُمہیں اَپنے قوی ہاتھ سے وہاں سے نکال لائے۔ اُس دِن خمیر والی کویٔی چیز نہ کھانا۔


اَور تمہارے ترازو، باٹ، کِلو، اَور لیٹر پُورے صحیح ہُوں۔ میں ہی تمہارا یَاہوِہ خُدا ہُوں جو تُمہیں مِصر سے نکال کر لایا ہُوں۔


چونکہ یَاہوِہ تُم سے مَحَبّت رکھتے تھے اَور وہ اُس قَسم کو بھی پُورا کیٔے جو اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی۔ یَاہوِہ نے تُمہیں اَپنے قوی ہاتھ سے غُلامی کے مُلک سے نکال کر مِصر کے بادشاہ فَرعوہؔ کے ہاتھ سے رِہائی بخشی۔


یاد رکھو کہ تُم مِصر میں غُلام تھے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا وہاں سے تُمہیں اَپنے قوی ہاتھ سے اَور اَپنے بازو بڑھا کر نکال لائے۔ اِس لیٔے یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں سَبت کا دِن ماننے کا حُکم دیا ہے۔


تاکہ تمہاری آنے والی نَسلوں کو مَعلُوم ہو کہ جَب مَیں بنی اِسرائیل کو مِصر سے نکال کر لایا، تو مَیں نے اُنہیں سائبانوں میں رکھّا تھا۔ میں ہی یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “


اَور یاد رکھنا کہ مِصر میں تُم بھی غُلام تھے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں اُس سے مخلصی بخشی۔ اِس لیٔے آج مَیں تُمہیں یہ حُکم دیتا ہُوں۔


اَور تُم اُنہیں سنگسار کرنا تاکہ وہ مَر جایٔیں کیونکہ اُن ہی نے تُمہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا سے جو تُمہیں مِصر سے یعنی غُلامی کے مُلک سے نکال لائے برگشتہ کرنا چاہا۔


” ’تُم اَپنے لیٔے بُت نہ بنانا اَور نہ کویٔی مُورت یا کویٔی مُقدّس پتّھر کھڑا کرنا اَور نہ اَپنے مُلک میں کویٔی شَبیہ دار پتّھر رکھنا کہ اُس کے آگے سَجدہ کرو۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


”جو عہد مَیں بنی اِسرائیل کے ساتھ، اُن دِنوں کے بعد باندھوں گا وہ یہ ہے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”مَیں اَپنے آئین اُن کے ذہنوں پر نقش کر دُوں گا اَور اُن کے دِلوں میں ڈالُوں گا۔ مَیں اُن کا خُدا ہوں گا، اَور وہ میری اُمّت ہوں گے۔


”اَے میری اُمّت سُنو، میں کلام کروں گا؛ اَے اِسرائیل! مَیں تمہارے خِلاف گواہی دُوں گا: میں خُدا ہُوں، تمہارا خُدا میں ہی ہُوں۔


کیونکہ یہُودی اَور غَیریہُودی میں کویٔی فرق نہیں اِس لیٔے کہ ایک وُہی سَب کا خُداوؔند ہے اَور اُن سَب کو جو اُس کا نام لیتے ہیں کثرت سے فیض پہُنچاتا ہے۔


کیا خُدا صِرف یہُودیوں کا ہے؟ کیا وہ غَیریہُودیوں کا خُدا نہیں؟ بے شک، وہ غَیریہُودیوں کا بھی ہے۔


”اُس وقت،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”میں بنی اِسرائیل کے تمام گھرانوں کا خُدا ہُوں گا اَور وہ میری قوم ہوں گے۔“


اِس لیٔے یَاہوِہ اُس کے خُدا نے اُسے شاہِ ارام کے ہاتھ میں کر دیا۔ ارامیوں نے اُسے شِکست دی اَور اُس کے بہت سے لوگوں کو اسیر بنا لیا اَور اُنہیں دَمشق لے گئے۔ اَور وہ شاہِ اِسرائیل کے ہاتھوں میں بھی کر دیا گیا جِس نے خُونریزی کرکے اُسے زبردست نُقصان پہُنچایا۔


”اِس لیٔے بنی اِسرائیل سے کہنا: ’مَیں یَاہوِہ ہُوں۔ میں تُمہیں مِصریوں کے جُوئے کے نیچے سے نکال لاؤں گا اَور مَیں اَپنے بازو پھیلا کر تُمہیں اُن کی غُلامی سے رِہائی بخشوں گا اَور اُن کا اِنصاف کروں گا۔


اَپنی لافانی مَحَبّت سے آپ اُن لوگوں کی رہنمائی کریں گے جِن کا آپ نے فدیہ دیا ہے۔ اَور اُنہیں اَپنی قُوّت سے اَپنے مُقدّس قِیام کی طرف لےچلیں گے۔


اُن پر خوف و ہِراس طاری ہو جائے گا۔ اَور وہ آپ کے قوی ہاتھ سے پتّھر کی طرح بے حِس و حرکت رہیں گے۔ جَب تک اَے یَاہوِہ آپ کے لوگ سلامت نہ گزر جایٔیں، اَور جنہیں آپ نے خریدا ہے پار نہ ہو جایٔیں۔


اُنہُوں نے کہا، ”اگر تُم دِل لگا کر یَاہوِہ اَپنے خُدا کا کلام سنوگے اَور وُہی کروگے جو اُن کی نظر میں بھلا ہے اَور اگر تُم اُن کے اَحکام بجا لاؤگے اَور اُن کے تمام قوانین پر عَمل کروگے تو میں اُن بیماریوں میں سے کویٔی بھی جو مَیں نے مِصریوں پر نازل کیں تُم پر نازل نہ کروں گا کیونکہ مَیں وہ یَاہوِہ ہُوں جو تُمہیں شفا بخشتا ہے۔“


اَور خُدا نے یہ سَب باتیں فرمائیں کہ:


اَور وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ اُن کا خُدا ہُوں جو اُن کو مِصر سے نکال کر لایا تاکہ میں اُن کے درمیان سکونت کروں، میں ہی یَاہوِہ اُن کا خُدا ہُوں۔


کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں جو تمہارا خُدا ہونے کے لیٔے تُمہیں مِصر سے نکال لایا۔ اِس لیٔے پاک بنو کیونکہ مَیں پاک ہُوں۔


یَاہوِہ کا فرشتہ گِلگالؔ سے بوکیمؔ کو گیا اَور کہنے لگا، ”میں تُمہیں مِصر سے نکال کر اُس مُلک میں لے آیا، جسے مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو دینے کی قَسم کھائی تھی۔ مَیں نے کہاتھا، ’وہ عہد جو مَیں نے تُم سے باندھا تھا میں اُسے ہرگز نہ توڑوں گا،


کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، اِسرائیل کا قُدُّوس، تمہارا مُنجّی؛ مَیں نے مِصر کو تمہارے فدیہ میں، اَور کُوشؔ اَور سیبا کو تمہارے بدلے میں دیا۔


اُنہُوں نے یہ بھی نہ پُوچھا، ’وہ یَاہوِہ کہاں ہیں، جو ہمیں مِصر سے باہر نکال لائے جو ہمیں بیابان میں سے، جو ہمیں ریگستان اَور وادیوں میں سے، جو ہمیں خُشک اَور تاریکی کے مُلک میں سے، جہاں سے نہ کسی بشر کا گزر ہوتاہے اَور نہ وہاں کویٔی رہتاہے؟‘


”اِس لئے دیکھو، وہ دِن آئیں گے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب لوگ یہ نہ کہیں گے، ’زندہ یَاہوِہ کی قَسم جنہوں نے بنی اِسرائیل کو مِصر سے باہر نکال لائے تھے،‘


”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: جِس وقت میں تمہارے آباؤاَجداد کو غُلامی کے مُلک یعنی مِصر سے باہر نکال لایاتھا، اُس وقت مَیں نے اُن سے یہ کہہ کر ایک عہد باندھا تھا،


اَور مَیں نے اُن سے کہا، ”تُم میں سے ہر ایک بے جان شَبیہوں کو جِن پر اُس کی نظر جمی ہُوئی ہے چھوڑ دے اَور اَپنے آپ کو مِصر کے بُتوں سے ناپاک نہ کرے، مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔“


مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، میرے آئین پر چلو اَور میرے اَحکام کی پیروی کرو۔


اَور مَیں ہی تُمہیں مِصر سے باہر نکال کر لایا، اَور چالیس بَرس تک بیابان میں تمہاری رہبری کرتا رہا، تاکہ تُم امُوریوں کے مُلک پر قابض ہو جاؤ۔


”اَور آئندہ زمانہ میں جَب تمہارا بیٹا تُم سے پُوچھے، ’اِس کا مطلب کیا ہے؟‘ تو ’تُم اُسے بتانا کہ یَاہوِہ ہمیں غُلامی کے مُلک مِصر سے اَپنے قوی ہاتھ سے نکال کر لائے۔


مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں جو تُمہیں مِصر سے نکال کر لایا ہُوں تاکہ تُمہیں مُلکِ کنعانؔ دُوں اَور تمہارا خُدا ٹھہروں۔


کیونکہ بنی اِسرائیل میرے خادِم ہیں جنہیں میں مِصر سے نکال کر لایاتھا، لہٰذا اُن کو بطور غُلام ہرگز نہ بیچا جائے۔


کیونکہ بنی اِسرائیل میرے خادِم ہیں۔ یہ میرے وہ خادِم ہیں جنہیں میں مِصر سے نکال کر لایا ہُوں۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


جَب تُم اَپنے دُشمنوں سے جنگ کرنے جاؤ اَور گھوڑوں اَور رتھوں اَور اَپنے سے بھی بڑے لشکر کو دیکھو، تو اُن سے خوفزدہ مت ہونا، کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا جو تُمہیں مِصر سے نکال لایٔے ہیں وہ تمہارے ساتھ رہیں گے۔


مَیں نے تُم سے کہاتھا، ’مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں؛ لہٰذا اِن امُوریوں کے معبُودوں کی عبادت نہ کرنا جِن کے مُلک میں تُم رہتے ہو۔‘ لیکن تُم نے میری بات نہ مانی۔“


جَب سَب لوگوں نے یہ دیکھا تو مُنہ کے بَل گِرے اَور بُلند آواز سے نعرہ لگایا، ”یَاہوِہ ہی خُدا ہیں، یَاہوِہ ہی خُدا ہیں!“


یہ سَب کچھ اِس لیٔے ہُوا کیونکہ بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے خِلاف جنہوں نے اُنہیں شاہِ مِصر فَرعوہؔ کی غُلامی سے مِصر سے باہر نکال لائے تھے؛ گُناہ کیا اَور غَیر معبُودوں کی عبادت کی تھی۔


وہ بُتوں کی پرستش کرتے رہے، جِن کی بابت یَاہوِہ نے اُنہیں تاکید کی تھی، ”تُم اَیسا مت کرنا۔“


تُم نے اَپنی مُصیبت میں پُکارا اَور مَیں نے تُمہیں چھُڑا لیا، اَور مَیں نے گرجتے بادل میں سے تُمہیں جَواب دیا؛ مَیں نے تُمہیں مریبہؔ کے چشمہ پر آزمایا۔


”لیکن میری اُمّت نے میری نہ سُنی؛ اِسرائیل نے میری اِطاعت نہ کی۔


اَور اُن سے کہہ: ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں کہ جِس دِن مَیں نے اِسرائیل کو چُنا مَیں نے ہاتھ اُٹھاکر بنی یعقوب سے قَسم کھائی اَور مِصر میں اَپنے آپ کو اُن پر ظاہر کیا۔ اَپنا ہاتھ اُٹھاکر مَیں نے اُن سے کہا، ”مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔“


مَیں نے نبیوں سے کلام کیا، اُنہیں بہت سِی رُویتیں دِکھائیں اَور اُن کی مَعرفت تمثیلیں بتائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات