Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 20:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 اَور جَب لوگوں نے بادل کا گرجنا اَور بجلی کا چمکنا دیکھا اَور نرسنگے کی آواز سُنی اَور اُس پہاڑ سے دُھواں اٹھتے دیکھا تو وہ خوف سے کانپنے لگے اَور دُور جا کھڑے ہویٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 اور سب لوگوں نے بادل گرجتے اور بِجلی چمکتے اور قرنا کی آواز ہوتے اور پہاڑ سے دُھواں اُٹھتے دیکھا اور جب لوگوں نے یہ دیکھا تو کانپ اُٹھے اور دُور کھڑے ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 जब बाक़ी तमाम लोगों ने बादल की गरज और नरसिंगे की आवाज़ सुनी और बिजली की चमक और पहाड़ से उठते हुए धुएँ को देखा तो वह ख़ौफ़ के मारे काँपने लगे और पहाड़ से दूर खड़े हो गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 جب باقی تمام لوگوں نے بادل کی گرج اور نرسنگے کی آواز سنی اور بجلی کی چمک اور پہاڑ سے اُٹھتے ہوئے دھوئیں کو دیکھا تو وہ خوف کے مارے کانپنے لگے اور پہاڑ سے دُور کھڑے ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 20:18
13 حوالہ جات  

”کیا میں محض نزدیک ہی کا خُدا ہُوں،“ دُور کا خُدا نہیں ہُوں؟ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے،


آدمؔ نے جَواب دیا، ”مَیں نے باغ میں آپ کی آواز سُنی اَور مَیں ڈر گیا کیونکہ مَیں ننگا تھا اِس لیٔے مَیں چھُپ گیا۔“


اُنہُوں نے آسمان میں سے اَپنی آواز تُمہیں سُنایٔی تاکہ تُمہیں تربّیت دیں اَور زمین پر اُنہُوں نے تُمہیں اَپنی بڑی آگ دِکھائی اَور تُم نے اُن کا کلام اُس آگ میں سے سُنا۔


(اُس وقت مَیں یَاہوِہ اَور تمہارے درمیان تُمہیں یَاہوِہ کا کلام سُنانے کے لیٔے کھڑا ہُوا تھا کیونکہ تُم آگ سے ڈر گیٔے تھے اَور پہاڑ کے اُوپر نہیں جانا چاہتے تھے)۔ اَور یَاہوِہ نے فرمایا:


لیکن اَب ہم کیوں مَریں؟ کیونکہ بڑی ہولناک آگ ہمیں بھسم کر دے گی۔ اَور اگر ہمیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کی آواز پھر سُننا پڑ جایٔے تَب تو ہم ضروُر فنا ہو جایٔیں گے۔


کیونکہ یہی درخواست تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے کوہِ حورِبؔ پر مُقدّس اِجتماع کے دِن کی تھی۔ تُم نے کہاتھا، ”ہمیں نہ تو یَاہوِہ ہمارے خُدا کی آواز دوبارہ سننی پڑے اَور نہ پھر کبھی اَیسی خوفناک آگ دیکھنی پڑے، ورنہ ہم ہلاک ہو جایٔیں گے۔“


تُم نے اَپنی مُصیبت میں پُکارا اَور مَیں نے تُمہیں چھُڑا لیا، اَور مَیں نے گرجتے بادل میں سے تُمہیں جَواب دیا؛ مَیں نے تُمہیں مریبہؔ کے چشمہ پر آزمایا۔


جَب سُورج غروب ہُوا اَور اَندھیرا چھا گیا تو ایک تنور جِس میں سے دُھواں اُٹھ رہاتھا ایک جلتی ہُوئی مشعل کے ساتھ نموُدار ہُوا اَور اُن ٹُکڑوں کے درمیان سے ہوکر گزر گیا۔


اَور پھر جَب تُم نے اُس تاریکی میں سے وہ آواز سُنی، جَب وہ پہاڑ آگ سے دہک رہاتھا، تَب تُم سبھی اَپنے قبیلوں کے سَب سربراہ اَور بُزرگ میرے پاس آئے،


لہٰذا آپ ہی نزدیک جا کر سُن لیا کریں کہ یَاہوِہ ہمارے خُدا کیا فرما رہے ہیں؛ اِس کے بعد ہمارے پاس آکر ہمیں وہ بات بتا دیجئے، ہم اُسے سُنیں گے اَور اُس پر عَمل کریں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات