Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 19:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور مَوشہ اُس پہاڑ پر چڑھے، اَور خُدا کی حُضُوری مَیں حاضِر ہویٔے، اَور یَاہوِہ نے اُسے پہاڑ پر سے پُکار کر کہا، ”تُمہیں یعقوب کی نَسل کو اَور بنی اِسرائیل کے لوگوں کو یہ بتانا:

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور مُوسیٰؔ اُس پر چڑھ کر خُدا کے پاس گیا اور خُداوند نے اُسے پہاڑ پر سے پُکار کر کہا کہ تُو یعقُوبؔ کے خاندان سے یُوں کہہ اور بنی اِسرائیل کو یہ سُنا دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 तब मूसा पहाड़ पर चढ़कर अल्लाह के पास गया। अल्लाह ने पहाड़ पर से मूसा को पुकारकर कहा, “याक़ूब के घराने बनी इसराईल को बता,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 تب موسیٰ پہاڑ پر چڑھ کر اللہ کے پاس گیا۔ اللہ نے پہاڑ پر سے موسیٰ کو پکار کر کہا، ”یعقوب کے گھرانے بنی اسرائیل کو بتا،

باب دیکھیں کاپی




خروج 19:3
12 حوالہ جات  

جَب یَاہوِہ نے دیکھا کہ وہ بھیڑ بکریوں کو چھوڑکر جھاڑی کے پاس آ پہُنچا ہے کہ اُس کا جائزہ لے، تو خُدا نے جلتی ہویٔی جھاڑی میں سے اُسے پُکارا، ”مَوشہ! مَوشہ!“ اَور مَوشہ نے کہا، ”مَیں حاضِر ہُوں۔“


یہی بیابان میں اِسرائیلی جماعت میں فرشتہ کے ساتھ تھا جو کوہِ سِینؔائی پر حضرت مَوشہ سے ہم کلام ہُوا، اَور ہمارے آباؤاَجداد کے ساتھ؛ اَور اِن ہی کو زندہ کلام عطا کیا گیا تاکہ وہ ہم تک پہُنچا دیں۔


تَب مَوشہ اُس گہری تاریکی کے نزدیک جہاں خُدا مَوجُود تھے پہُنچے لیکن وہ لوگ دُور ہی کھڑے رہے۔


اَور صُبح کو تیّار ہو جانا اَور پھر کوہِ سِینؔائی پر آجانا اَور وہاں پہاڑ کی چوٹی پر میرے سامنے حاضِر ہونا۔


تَب خُدا نے فرمایا، ”مَیں تمہارے ساتھ ہُوں گا، اَور اِس بات کا کہ مَیں نے تُمہیں بھیجا ہے تمہارے لیٔے یہ نِشان ہوگا کہ جَب تُم اُن لوگوں کو مِصر سے باہر نکال کر لے آؤگے، تو تُم اِس پہاڑ پر خُدا کی عبادت کروگے۔“


یَاہوِہ نے خیمہ اِجتماع سے مَوشہ کو بُلایا۔ اَور اُن سے فرمایا،


اَور یَاہوِہ کوہِ سِینؔائی کی چوٹی پر اُترے اَور اُنہُوں نے مَوشہ کو پہاڑ کی چوٹی پر بُلایا۔ اِس لئے مَوشہ اُوپر گئے۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”پہاڑ پر میرے پاس آؤ اَور وہیں ٹھہرے رہو۔ میں تُمہیں پتّھر کی تختیاں دُوں گا جِن پر مَیں نے اُن کی تعلیم کے لیٔے آئین کے اَحکام لِکھ دئیے ہیں۔“


تَب مَوشہ اَپنے خادِم یہوشُعؔ کو لے کر روانہ ہُوئے اَور مَوشہ خُدا کے پہاڑ کے اُوپر چڑھ گئے۔


لہٰذا مَوشہ نے پہلی تختیوں کی مانند پتّھر کی دو تختیاں تراشیں اَور وہ صُبح سویرے کوہِ سِینؔائی پر چڑھا جَیسا کہ یَاہوِہ نے اُسے حُکم دیا تھا اَور وہ پتّھر کی دونوں تختیاں اَپنے ہاتھوں میں لیٔے ہویٔے تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات