Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 19:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَور تُم پہاڑ کے اِردگرد لوگوں کے لیٔے حدّ باندھ کر اُنہیں بتا دینا، ’وہ خبرداررہیں۔ نہ تو وہ اُس پہاڑ پر چڑھیں اَور نہ اُس کی حد کو چھُوئیں۔ اَورجو کویٔی اُس پہاڑ کو چھُوئے وہ یقیناً جان سے مار ڈالا جائے

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور تُو لوگوں کے لِئے چاروں طرف حد باندھ کر اُن سے کہہ دینا کہ خبردار تُم نہ تو اِس پہاڑ پر چڑھنا اور نہ اِس کے دامن کو چُھونا۔ جو کوئی پہاڑ کو چُھوئے ضرُور جان سے مار ڈالا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 लोगों की हिफ़ाज़त के लिए चारों तरफ़ पहाड़ की हद्दें मुक़र्रर कर। उन्हें ख़बरदार कर कि हुदूद को पार न करो। न पहाड़ पर चढ़ो, न उसके दामन को छुओ। जो भी उसे छुए वह ज़रूर मारा जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 لوگوں کی حفاظت کے لئے چاروں طرف پہاڑ کی حدیں مقرر کر۔ اُنہیں خبردار کر کہ حدود کو پار نہ کرو۔ نہ پہاڑ پر چڑھو، نہ اُس کے دامن کو چھوؤ۔ جو بھی اُسے چھوئے وہ ضرور مارا جائے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 19:12
11 حوالہ جات  

تَب تُم جان لوگے کہ تُمہیں کس راہ سے چلنا ہے کیونکہ اِس سے قبل تُم اِس راستہ سے کبھی نہیں گزرے۔ البتّہ اَپنے اَور صندُوق کے درمیان تقریباً نَو سو میٹر کا فاصلہ رکھنا۔ اُس کے قریب مت جانا۔“


لہٰذا محتاط اَور نہایت خبردار رہو اَیسا نہ ہو کہ جو کچھ تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے اُسے ہمیشہ کے لیٔے بھُول جاؤ یا وہ تمہارے دِل سے مِٹ جائے۔ تُم یہ باتیں اَپنی اَولاد کو اَور اُن کے بعد اُن کی اَولاد کو سِکھاتے رہنا۔


لوگوں کو یہ حُکم دو: ’تُم عیسَوؔ کی نَسل کے اَپنے بھائیوں کے علاقہ سے گزرنے والے ہو جو سِعِیؔر میں رہتے ہیں۔ وہ تُم سے ڈر جایٔیں گے لیکن تُم خُوب احتیاط سے کام لینا۔


خبردار! جِس مُلک میں تُم جا رہے ہو وہاں کے رہنے والوں کے ساتھ کویٔی عہد نہ کرنا ورنہ وہ تمہارے لیٔے پھندا بَن جایٔیں گے۔


مَوشہ نے یَاہوِہ سے کہا، ”لوگ کوہِ سِینؔائی پر نہیں آسکتے کیونکہ آپ نے ہمیں خُود ہی تاکیداً کہاتھا، ’پہاڑ کے اِردگرد حدّ باندھ کر اُسے ایک مُقدّس مقام کے طور پر مخصُوص کر دو۔‘ “


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”جا کر لوگوں کو تاکید کرو اَور سمجھاؤ کہ اَیسا نہ ہو کہ وہ یَاہوِہ کو دیکھنے کے لیٔے مُقرّرہ حدّوں کو پار کرکے اِتنے نزدیک آ جایٔیں کہ اُن میں بہت سے ہلاک ہو جایٔیں۔


اَور فَرعوہؔ نے مَوشہ سے کہا، ”میری نظروں کے سامنے سے ہٹ جاؤ اَور خبردار پھر میرے سامنے مت آنا کیونکہ جِس دِن تُم نے میرا مُنہ دیکھا تُم مار ڈالے جاؤگے۔“


تُم اُس پہاڑ کے پاس نہیں آئے جسے چھُونا ممکن تھا، اَور وہ پہاڑ آگ سے جلتا تھا اَور اُس پر کالی گھٹا، تاریکی اَور طُوفان سے گھِرا ہُوا تھا۔


تمہارے ساتھ کویٔی اَور نہ آئے اَور نہ ہی اُس پہاڑ پر کہیں دِکھائی دے اَور بھیڑ بکریاں اَور گائے بَیل بھی پہاڑ کے سامنے چرنے نہ پائیں۔“


صِرف مَوشہ ہی یَاہوِہ کے نزدیک آئے دُوسرے نزدیک نہ آئیں۔ نہ ہی اَور لوگ اُن کے ساتھ اُوپر چڑھیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات