Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 18:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور مَوشہ کا سسُر یتروؔ، مَوشہ کی بیوی اَور اُن کے دونوں بیٹوں کو ساتھ لے کر بیابان میں آئے، جہاں مَوشہ نے خُدا کے پہاڑ کے نزدیک ڈیرہ ڈالا ہُوا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور مُوسیٰؔ کا خُسر یتِروؔ اُس کے بیٹوں اور بِیوی کو لے کر مُوسیٰؔ کے پاس اُس بیابان میں آیا جہاں خُدا کے پہاڑ کے پاس اُس کا ڈیرا لگا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 यितरो मूसा की बीवी और बेटे साथ लेकर उस वक़्त मूसा के पास पहुँचा जब उसने रेगिस्तान में अल्लाह के पहाड़ यानी सीना के क़रीब ख़ैमा लगाया हुआ था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 یترو موسیٰ کی بیوی اور بیٹے ساتھ لے کر اُس وقت موسیٰ کے پاس پہنچا جب اُس نے ریگستان میں اللہ کے پہاڑ یعنی سینا کے قریب خیمہ لگایا ہوا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 18:5
10 حوالہ جات  

ایک دفعہ اَیسا ہُوا کہ مَوشہ اَپنے سسُر، یتروؔ کی جو مِدیان کے کاہِنؔ تھے بھیڑ بکریاں چرا رہے تھے اَور وہ اُس گلّہ کو ہانک کر دُور بیابان کے دُوسری طرف خُدا کے پہاڑ حورِبؔ تک لے گیٔے۔


تَب خُدا نے فرمایا، ”مَیں تمہارے ساتھ ہُوں گا، اَور اِس بات کا کہ مَیں نے تُمہیں بھیجا ہے تمہارے لیٔے یہ نِشان ہوگا کہ جَب تُم اُن لوگوں کو مِصر سے باہر نکال کر لے آؤگے، تو تُم اِس پہاڑ پر خُدا کی عبادت کروگے۔“


تَب ایلیّاہ نے اُٹھ کر کھایا پیا اَور اُس کھانے سے قُوّت پا کر چالیس دِن اَور چالیس رات سفر کرتے ہویٔے وہ خُدا کے پہاڑ حورِبؔ پہُنچ گیٔے۔


اَور یَاہوِہ کوہِ سِینؔائی کی چوٹی پر اُترے اَور اُنہُوں نے مَوشہ کو پہاڑ کی چوٹی پر بُلایا۔ اِس لئے مَوشہ اُوپر گئے۔


اَور تیسرے دِن تیّار رہیں کیونکہ اُس دِن یَاہوِہ سَب لوگوں کی نظر کے سامنے کوہِ سِینؔائی پر اُتریں گے۔


اَور یَاہوِہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”مَوشہ سے مُلاقات کرنے کے لیٔے بیابان میں جاؤ۔“ پس وہ خُدا کے پہاڑ پر مَوشہ سے مِلے اَور اَہرونؔ نے مَوشہ کو بوسہ دیا۔


یتروؔ نے مَوشہ کو پیغام بھیجا تھا، ”میں تمہارا سسُر یتروؔ تمہاری بیوی اَور اُس کے دونوں بیٹوں کو اَپنے ساتھ لے کر تمہارے پاس آ رہا ہُوں۔“


اَور جَب وہ رفیدیمؔ سے روانہ ہوکر سِینؔائی کے بیابان میں داخل ہویٔے تو بنی اِسرائیل وہیں بیابان میں کوہِ سِینؔائی کے سامنے خیمہ زن ہو گئے۔


تَب مَوشہ اَپنے خادِم یہوشُعؔ کو لے کر روانہ ہُوئے اَور مَوشہ خُدا کے پہاڑ کے اُوپر چڑھ گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات