Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 18:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَب تُم میری بات سُنو۔ میں تُمہیں صلاح دیتا ہُوں اَور خُدا تمہارے ساتھ رہے۔ تُمہیں چاہیے کہ تُم خُدا کے حُضُور لوگوں کی نُمائندگی کرو اَور اُن کے جھگڑے خُدا تک پہُنچا دو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 سو اب تُو میری بات سُن۔ مَیں تُجھے صلاح دیتا ہُوں اور خُدا تیرے ساتھ رہے۔ تُو اِن لوگوں کے لِئے خُدا کے سامنے جایا کر اور اِن کے سب معاملے خُدا کے پاس پُہنچا دِیا کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 मेरी बात सुनें! मैं आपको एक मशवरा देता हूँ। अल्लाह उसमें आपकी मदद करे। लाज़िम है कि आप अल्लाह के सामने क़ौम के नुमाइंदे रहें और उनके मामलात उसके सामने पेश करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 میری بات سنیں! مَیں آپ کو ایک مشورہ دیتا ہوں۔ اللہ اُس میں آپ کی مدد کرے۔ لازم ہے کہ آپ اللہ کے سامنے قوم کے نمائندہ رہیں اور اُن کے معاملات اُس کے سامنے پیش کریں۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 18:19
15 حوالہ جات  

چنانچہ مَوشہ اُن کا مُعاملہ یَاہوِہ کے حُضُور لے گیا


(اُس وقت مَیں یَاہوِہ اَور تمہارے درمیان تُمہیں یَاہوِہ کا کلام سُنانے کے لیٔے کھڑا ہُوا تھا کیونکہ تُم آگ سے ڈر گیٔے تھے اَور پہاڑ کے اُوپر نہیں جانا چاہتے تھے)۔ اَور یَاہوِہ نے فرمایا:


اَور اُنہُوں نے مَوشہ سے کہا، ”ہم سے تُم ہی باتیں کیا کرنا اَور ہم سُن لیا کریں گے لیکن خُدا ہم سے باتیں نہ کریں تاکہ ہم ہلاک نہ ہوں۔“


تَب خُدا نے فرمایا، ”مَیں تمہارے ساتھ ہُوں گا، اَور اِس بات کا کہ مَیں نے تُمہیں بھیجا ہے تمہارے لیٔے یہ نِشان ہوگا کہ جَب تُم اُن لوگوں کو مِصر سے باہر نکال کر لے آؤگے، تو تُم اِس پہاڑ پر خُدا کی عبادت کروگے۔“


یَاہوِہ یُوسیفؔ کے ساتھ تھے اَور وہ برومند ہُوئے اَور اَپنے مِصری آقا کے گھر میں رہنے لگے۔


اَور اُنہیں اُن سبھی باتوں پر عَمل کرنے کی تعلیم دو جِن کا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ اَور دیکھو! بے شک میں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہُوں۔“


اَور تُم سے تربّیت پا کر اَور بھی دانا ہو جائے گا؛ صادق کو تعلیم دو، تو اُس کے علم میں اِضافہ ہوگا۔


”اَور اَب آپ کی خادِمہ کو اُمّید ہے، ’میرے آقا بادشاہ کی بات مُجھے سکون بخشے گی کیونکہ میرا مالک بادشاہ نیکی اَور بدی کے اِمتیاز میں خُدا کے فرشتہ کی مانند ہے۔ یَاہوِہ آپ کے خُدا آپ کے ساتھ ہُوں۔‘ “


کیا مَیں نے تُمہیں حُکم نہیں دیا؟ لہٰذا مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو۔ خوف نہ کرو اَور ہِمّت نہ ہارو کیونکہ جہاں جہاں تُم جاؤگے، یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہارے ساتھ رہیں گے۔“


جَب تُم اَپنے دُشمنوں سے جنگ کرنے جاؤ اَور گھوڑوں اَور رتھوں اَور اَپنے سے بھی بڑے لشکر کو دیکھو، تو اُن سے خوفزدہ مت ہونا، کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا جو تُمہیں مِصر سے نکال لایٔے ہیں وہ تمہارے ساتھ رہیں گے۔


مَوشہ نے اَپنے سسُر کی بات مان لی اَور وَیسا ہی کیا جَیسا اُنہُوں نے بتایا تھا۔


مَوشہ نے جَواب دیا، ”اِس کا سبب یہ ہے کہ لوگ میرے پاس خُدا کی مرضی مَعلُوم کرنے آتے ہیں۔


وہ تمہاری طرف سے لوگوں سے باتیں کرےگا گویا وہ تمہارا مُنہ ہے اَور تُم اُس کے لیٔے خُدا کی مانند ہو۔


اِس لئے اَب تُم جاؤ۔ میں بولنے میں تمہاری مدد کروں گا اَورجو کُچھ تُمہیں کہنا ہوگا تُمہیں سِکھاؤں گا۔“


تُم اُنہیں قوانین اَور ہدایات کی باتیں ماننا سِکھایا کرو اَور اُنہیں زندگی بسر کرنے کا طریقہ اَور وہ فرائض جو اُنہیں پُورے کرنے ہیں بتایا کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات