Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 18:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور جَب کبھی اُن میں کویٔی جھگڑا ہوتاہے تو وہ اُسے لے کر میرے پاس آتے ہیں اَور مَیں فریقین کے درمیان اِنصاف کرتا ہُوں اَور اُنہیں خُدا کے قوانین اَور ہدایات کی باتیں بتاتا ہُوں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 جب اُن میں کُچھ جھگڑا ہوتا ہے تو وہ میرے پاس آتے ہیں اور مَیں اُن کے درمیان اِنصاف کرتا اور خُدا کے احکام اور شرِیعت اُن کو بتاتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 जब कभी कोई तनाज़ा या झगड़ा होता है तो दोनों पार्टियाँ मेरे पास आती हैं। मैं फ़ैसला करके उन्हें अल्लाह के अहकाम और हिदायात बताता हूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 جب کبھی کوئی تنازع یا جھگڑا ہوتا ہے تو دونوں پارٹیاں میرے پاس آتی ہیں۔ مَیں فیصلہ کر کے اُنہیں اللہ کے احکام اور ہدایات بتاتا ہوں۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 18:16
20 حوالہ جات  

اَور اُنہُوں نے اُن رہنماؤں سے کہا، ”جَب تک ہم لَوٹ کر تمہارے پاس واپس نہ آ جائیں تَب تک تُم ہمارا یہیں اِنتظار کرو۔ اَہرونؔ اَور حُورؔ تمہارے ساتھ ہیں اَور جِس کسی کا کویٔی مُقدّمہ ہو وہ اُن سے رُجُوع کرے۔“


اگر تُم میں ایک کا دُوسرے کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہو تو کیا وہ اَپنے فیصلہ کے لیٔے مسیحی مُقدّسین کی بجائے بےدینوں کی عدالت میں جانے کی جُرأت کرےگا؟


تو اَبشالومؔ اُسے کہتا کہ، ”دیکھ تیرا دعویٰ تو صحیح ہے مگر اُسے سُننے کے لیٔے وہاں بادشاہ کا کویٔی نُمائندہ مَوجُود نہیں ہے۔“


مَوشہ نے سَب اِسرائیلیوں کو بُلوا کر اُن سے فرمایا: اَے اِسرائیلیوں! جِن قوانین اَور آئین کو آج مَیں تُمہیں سُناتا ہُوں اُنہیں سُن لو۔ اُنہیں سیکھو اَور اُن پر ضروُر عَمل کرنا۔


دیکھو مَیں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کے مُطابق تُمہیں قوانین اَور آئین سِکھا دئیے ہیں تاکہ تُم اُس مُلک میں اُن پر عَمل کرو جِس پر قبضہ کرنے جا رہے ہو۔


اَور اُنہیں اُن سبھی باتوں پر عَمل کرنے کی تعلیم دو جِن کا مَیں نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔ اَور دیکھو! بے شک میں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہُوں۔“


”اگر مَیں نے اَپنے خادِم یا خادِمہ سے نااِنصافی کی ہو جَب اُنہیں مُجھ سے کویٔی شکایت تھی،


جہاں تک میرا تعلّق ہے یَاہوِہ نہ کرے کہ میں بھی تمہارے لیٔے دعا کرنے سے باز رہُوں خُدا کا گُنہگار ٹھہروں۔ میں تو تُمہیں وُہی راستہ بتاؤں گا جو دُرست اَور راست ہے۔


یہ وہ اَحکام، قوانین اَور آئین ہیں جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں سِکھانے کی مُجھے تاکید کی ہے تاکہ تُم اُن پر اُس مُلک میں عَمل کرو جسے تُم یردنؔ پار کرکے حاصل کرنے والے ہو،


تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”یہ آدمی مار ڈالا جائے۔ ساری جماعت چھاؤنی کے باہر اُسے سنگسار کرے۔“


اَور تُم بنی اِسرائیل کو حُکم دو، ’اگر کویٔی شخص اَپنے خُدا پر لعنت بھیجے، تو اُس کا گُناہ اُسی کے سَر پر ہوگا۔


جھُوٹے اِلزام سے کویٔی واسطہ نہ رکھنا اَور نہ کسی بے قُصُور یا ایماندار اِنسان کو قتل کرنا کیونکہ مَیں کسی مُجرم کو نہ چھوڑوں گا۔


اَور دُوسرے دِن جَب وہ پھر باہر گیٔے تو اُنہُوں نے دو عِبرانیوں کو آپَس میں لڑتے دیکھا۔ تَب مَوشہ نے اُس قُصُوروار سے پُوچھا، ”تُم اَپنے عِبرانی بھایٔی کو کیوں مار رہے ہو؟“


مَوشہ کے سسُر نے جَواب دیا، ”جو کچھ تُم کر رہے ہو وہ ٹھیک نہیں۔


جَب تمہارے ہم وطنوں کی طرف سے جو شہروں میں رہتے ہیں کویٔی اَیسا مُقدّمہ آئے جو قتل و غارت یا آئین اَور اَحکام یا قوانین یا فرائض سے تعلّق رکھتا ہو تو، تُم اُنہیں ضروُر آگاہ کرنا تاکہ وہ یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ نہ کریں۔ ورنہ اُس کا غضب تُم پر اَور تمہارے بھائیوں پر نازل ہوگا۔ تُم یہ کروگے تو تُم سے خطا نہ ہوگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات