Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 17:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تَب مَوشہ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”ہمارے اَپنے اِنسانوں میں سے کچھ کو چُن لو اَور عمالیقیوں سے لڑنے کے لیٔے جاؤ اَور کل میں خُدا کا عصا اَپنے ہاتھوں میں لے کر پہاڑی کی چوٹی پر کھڑا رہُوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اور مُوسیٰؔ نے یشُوعؔ سے کہا کہ ہماری طرف کے کُچھ آدمی چُن کر لے جا اور عمالِیقیوں سے لڑ اور مَیں کل خُدا کی لاٹھی اپنے ہاتھ میں لِئے ہُوئے پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا رہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 मूसा ने यशुअ से कहा, “लड़ने के क़ाबिल आदमियों को चुन लो और निकलकर अमालीक़ियों का मुक़ाबला करो। कल मैं अल्लाह की लाठी पकड़े हुए पहाड़ की चोटी पर खड़ा हो जाऊँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 موسیٰ نے یشوع سے کہا، ”لڑنے کے قابل آدمیوں کو چن لو اور نکل کر عمالیقیوں کا مقابلہ کرو۔ کل مَیں اللہ کی لاٹھی پکڑے ہوئے پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا ہو جاؤں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 17:9
18 حوالہ جات  

مَوشہ نے ہوشِیعؔ یعنی یہوشُعؔ بِن نُونؔ کے ساتھ آکر اِس نغمہ کے سَب الفاظ کو لوگوں کو سُنایا۔


تَب مَوشہ اَپنے خادِم یہوشُعؔ کو لے کر روانہ ہُوئے اَور مَوشہ خُدا کے پہاڑ کے اُوپر چڑھ گئے۔


لہٰذا مَوشہ نے اَپنی بیوی اَور بیٹوں کو ساتھ لیا اَور اُن کو ایک گدھے پر سوار کرکے مُلک مِصر واپس جانے کے لیٔے روانہ ہویٔے اَور مَوشہ نے خُدا کا وہ عصا بھی اَپنے ہاتھ میں لے لیا۔


تَب یَاہوِہ نے کہا، ”تمہارے ہاتھ میں یہ کیا ہے؟“ مَوشہ نے جَواب دیا، ”عصا ہے۔“


اَور اگر یہوشُعؔ نے اُنہیں آرام میں داخل کیا ہوتا تو خُدا اُس کے بعد ایک اَور دِن کا ذِکر نہ کرتا۔


جَب یہ خیمہ ہمارے آباؤاَجداد کو مِلا، تو وہ اُسے لے کر حضرت یہوشُعؔ کے ساتھ اُس سرزمین پر پہُنچے جو اُنہُوں نے اُن غَیریہُودی سے چھینی تھی جنہیں خُدا نے اُن کے سامنے وہاں سے نکال دیا تھا۔ وہ خیمہ داویؔد کے زمانہ تک وہیں رہا،


تَب یہوشُعؔ بِن نُونؔ نے، جو اَپنی جَوانی ہی سے مَوشہ کا مُعاوِن رہ چُکاتھا کہا، ”اَے میرے آقا مَوشہ! اُنہیں روک دیں!“


اَور یہوشُعؔ نے عمالیقیوں کو بزورِ تلوار مغلُوب کر لیا۔


یہ اُن لوگوں کے نام ہیں جنہیں مَوشہ نے اُس مُلک کا جائزہ لینے کے لیٔے بھیجا تھا۔ (مَوشہ نے نُونؔ کے بیٹے ہوشِیعؔ کا نام یہوشُعؔ رکھا۔)


لیکن اِس عصا کو اَپنے ہاتھ میں رکھنا تاکہ تُم اِس کے ذریعہ حیرت اَنگیز نِشانات کو دِکھا سکو۔“


تَب یَاہوِہ نے یہوشُعؔ سے کہا، ”جو نیزہ تمہارے ہاتھ میں ہے اُسے عَیؔ کی طرف بڑھاؤ کیونکہ مَیں اُس شہر کو تمہارے ہاتھ میں دے رہا ہُوں۔“ لہٰذا یہوشُعؔ نے اَپنا نیزہ عَیؔ کی طرف بڑھایا۔


اَور اُس کا بیٹا نُونؔ اَور اُس کا بیٹا یہوشُعؔ۔


تُم اُن لوگوں میں سے حق پرست اِنسان چُن لو اَیسا اِنسان جو خُدا سے ڈرنے والا اَور مُعتبر ہُوں اَور رشوت کے دُشمن ہُوں اَور اُنہیں ہزار ہزار سَو سَو پچاس پچاس اَور دس دس افراد پر بطور حاکم مُقرّر کر دو


اَور یَاہوِہ مَوشہ سے رُوبرو باتیں کرتے تھے، جَیسے کویٔی اَپنے دوست سے باتیں کرتا ہے۔ پھر مَوشہ چھاؤنی کو واپس لَوٹ آتے مگر اُن کا خادِم یہوشُعؔ بِن نُونؔ جو جَوان اِنسان تھا خیمہ ہی میں رہتا تھا۔


اِفرائیمؔ کے قبیلہ سے نُونؔ کا بیٹا ہوشِیعؔ؛


چنانچہ یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا، ”تُو یہوشُعؔ بِن نُونؔ کو جو رُوح سے معموُر ہے لے اَور اُس پر اَپنا ہاتھ رکھ۔


لہٰذا یہوشُعؔ اَور لشکر کے تمام آدمی عَیؔ پر چڑھائی کرنے کے لیٔے نکل پڑے۔ اُنہُوں نے اَپنے بہترین سُورماؤں میں سے تیس ہزار لوگوں کو مُنتخب کرکے اَور اُنہیں رات ہی کو اِن اَحکام کے ساتھ روانہ کیا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات