Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 17:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 یَاہوِہ نے مَوشہ کو جَواب دیا، ”لوگوں کے آگے آگے چلتے رہو اَور بنی اِسرائیل کے کچھ بُزرگوں کو اَپنے ساتھ لے لو اَور اَپنا وہ عصا بھی ہاتھ میں لیتے جانا جو تُم نے دریائے نیل پر مارا تھا،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ لوگوں کے آگے ہو کر چل اور بنی اِسرائیل کے بزُرگوں میں سے چند کو اپنے ساتھ لے لے اور جِس لاٹھی سے تُو نے دریا پر مارا تھا اُسے اپنے ہاتھ میں لیتا جا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 रब ने मूसा से कहा, “कुछ बुज़ुर्ग साथ लेकर लोगों के आगे आगे चल। वह लाठी भी साथ ले जा जिससे तूने दरियाए-नील को मारा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 رب نے موسیٰ سے کہا، ”کچھ بزرگ ساتھ لے کر لوگوں کے آگے آگے چل۔ وہ لاٹھی بھی ساتھ لے جا جس سے تُو نے دریائے نیل کو مارا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 17:5
8 حوالہ جات  

اَور تُم اَے آدَمزاد اُن کا یا اُن کی باتوں کا خوف نہ کرنا حالانکہ تُو جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں سے گھِرا ہُواہے اَور بِچھُّوؤں کے درمیان رہتاہے پھر بھی تُو نہ ڈرنا حالانکہ وہ ایک ضِدّی قوم ہیں تو بھی تُو اُن کی باتوں سے یا خُود اُن سے مت ڈرنا۔


”جاؤ، اَور بنی اِسرائیل کے بُزرگوں کو جمع کرکے اُن سے کہو، ’یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا یعنی اَبراہامؔ اِصحاقؔ اَور یعقوب کے خُدا نے مُجھے دِکھائی دے کر کہا کہ مَیں نے تُم پر نظرِکرم کی ہے اَور مِصر میں جو سلُوک تمہارے ساتھ کیا گیا ہے اُسے بھی دیکھاہے۔


”اَور بنی اِسرائیل کے بُزرگ تمہاری بات سُنیں گے۔ تَب تُم اُن بُزرگوں کے ساتھ مِصر کے بادشاہ کے پاس جا کر کہنا، ’یَاہوِہ کی یعنی عِبرانیوں کے خُدا کی ہم سے مُلاقات ہُوئی۔ ہمیں تین دِن کے سفر تک بیابان میں جانے دو تاکہ ہم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے لیٔے قُربانی پیش کریں۔‘


اَور تُم اَپنا عصا اُٹھاکر اَپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھاؤ اَور اُس کے پانی کو دو حِصّوں میں بانٹ دو تاکہ بنی اِسرائیل سمُندر میں خشک زمین پر سے گزر کر پار جا سکیں۔


یہ آپ ہی تھے جِس نے چشمے اَور نالے کھول دئیے؛ اَور سدا بہنے والی دریاؤں کو خشک کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات