Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 17:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 لہٰذا وہ مَوشہ سے جھگڑا کرکے کہنے لگے، ”ہمیں پینے کے لیٔے پانی دو۔“ مَوشہ نے جَواب دیا، ”تُم مُجھ سے کیوں جھگڑتے ہو اَور یَاہوِہ کو کیوں آزماتے ہو؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 وہاں وہ لوگ مُوسیٰؔ سے جھگڑا کر کے کہنے لگے کہ ہم کو پِینے کو پانی دے۔ مُوسیٰؔ نے اُن سے کہا کہ تُم مُجھ سے کیوں جھگڑتے ہو اور خُداوند کو کیوں آزماتے ہو؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 इसलिए वह मूसा के साथ यह कहकर झगड़ने लगे, “हमें पीने के लिए पानी दो।” मूसा ने जवाब दिया, “तुम मुझसे क्यों झगड़ रहे हो? रब को क्यों आज़मा रहे हो?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اِس لئے وہ موسیٰ کے ساتھ یہ کہہ کر جھگڑنے لگے، ”ہمیں پینے کے لئے پانی دو۔“ موسیٰ نے جواب دیا، ”تم مجھ سے کیوں جھگڑ رہے ہو؟ رب کو کیوں آزما رہے ہو؟“

باب دیکھیں کاپی




خروج 17:2
32 حوالہ جات  

ہم خُداوؔند المسیح کی آزمائش نہ کریں جَیسے اُن میں سے بعض نے کی اَور سانپوں نے اُنہیں ہلاک کر ڈالا۔


اُنہُوں نے بار بار خُدا کو آزمایا؛ اَور اِسرائیل کے مُقدّس خُدا کو رنج پہُنچایا۔


اُنہُوں نے اَپنی پسند کی خُوراک مانگ کر جان بوجھ کر خُدا کو آزمایا۔


تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی آزمائش نہ کرنا؛ جَیسے تُم نے اُنہیں مَسّہؔ میں آزمایا تھا۔


جہاں تمہارے باپ دادا نے مُجھے آزمایا اَور میرا اِمتحان لیا، حالانکہ اُنہُوں نے چالیس بَرس تک میرے معجزے دیکھے۔


لیکن آحازؔ نے کہا، ”میں نہیں مانگوں گا۔ میں یَاہوِہ کی آزمائش نہیں کروں گا۔“


لیکن یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”یہ بھی تو لِکھّا ہے: ’تُم خُداوؔند اَپنے خُدا کی آزمائش نہ کرو۔‘“


جہاں تمہارے آباؤاَجداد نے مُجھے آزمایا اَور میرا اِمتحان لیا، حالانکہ مَیں نے جو کچھ کیا اُسے اُنہُوں نے دیکھا تھا۔


وہ خُدا اَور مَوشہ کے خِلاف بکنے لگے اَور کہا، ”تُم ہمیں مِصر سے نکال کر بیابان میں مرنے کے لیٔے کیوں لے آئے؟ یہاں نہ تو روٹی ہے نہ پانی! اَور ہم اِس نکمّی خُوراک سے بھی عاجز آ چُکے ہیں۔“


تو اَب تُم خُدا کو آزمائے کے لیٔے مسیحی شاگردوں کی گردن پر اَیسا جُوا کیوں رکھتے ہو جسے ہم ہی اُٹھا سکے اَور نہ ہمارے آباؤاَجداد برداشت کر سکے؟


پطرس نے اُس سے فرمایا، ”خُداوؔند کی پاک رُوح کو آزمانے کے لیٔے تُم کِس طرح راضی ہو گئے؟ سُنو! جِن لوگوں نے تیرے خَاوند کو دفن کیا اُن کے قدم دروازے تک پہُنچ چُکے ہیں، اَور وہ تُجھے بھی باہر لے جایٔیں گے۔“


یِسوعؔ نے جَواب دیا، ”فرمایا گیا ہے: ’تُم خُداوؔند اَپنے خُدا کی آزمائش نہ کرو۔‘“


لیکن اَب ہم مغروُروں کو برکت والے کہتے ہیں۔ بے شک بدکار خُوشحال ہوتے ہیں اَور یَاہوِہ کی مُخالفت کرنے والے رِہائی پاتے ہیں۔


وہ بیابان میں حِرص کے شِکار ہو گئے؛ اَور صحرا میں خُدا کو آزمایا۔


لیکن اُنہُوں نے خُدا کو آزمایا، اَور خُداتعالیٰ سے بغاوت کی؛ اَور اُن کے قوانین کو نہ مانا۔


جِس کسی نے میرا جلال دیکھا اَور اُن معجزوں کو بھی دیکھا جو مَیں نے مِصر میں اَور اِس بیابان میں کئے لیکن میرا حُکم نہ مانا اَور دس بار مُجھے آزمایا


اَور اُنہُوں نے اُس جگہ کا نام مَسّہؔ اَور مریبہؔ رکھا کیونکہ بنی اِسرائیل نے وہاں جھگڑا کیا اَور یہ کہتے ہویٔے یَاہوِہ کو آزمایا، ”یَاہوِہ ہمارے درمیان ہیں یا نہیں؟“


اُن میں سے چُھوٹے نے اَپنے باپ سے کہا، ’اَے باپ، جائداد میں جو حِصّہ میرا ہے مُجھے دے دو۔‘ اِس لیٔے باپ نے اَپنی جائداد اُن میں بانٹ دی۔


لہٰذا اُنہُوں نے مَوشہ کے خِلاف بُڑبُڑانا شروع کر دیا اَور کہنے لگے، ”ہم کیا پیئیں؟“


لیکن جَب اُنہُوں نے کہا، ”ہماری عدالت کرنے کے لیٔے ہمیں کویٔی بادشاہ دیں،“ تو یہ بات شموایلؔ کو بڑی بُری لگی۔ لہٰذا اُس نے یَاہوِہ سے دعا کی۔


تمام اِسرائیلی مَوشہ اَور اَہرونؔ کے خِلاف بُڑبُڑانے لگے اَور ساری جماعت نے اُن سے کہا، ”کاش کہ ہم مِصر ہی میں مَر جاتے یا بیابان ہی میں ڈھیر ہو جاتے!


اَور اُنہُوں نے کہا، ”تُمہیں یَاہوِہ ہی دیکھیں گے اَور تمہارا اِنصاف کریں گے! کیونکہ تُم نے فَرعوہؔ اَور اُس کے اہلکاروں کی نظر میں ہمیں گھِنونا بنا دیا ہے اَور ہمیں قتل کرنے کے لیٔے اُن کے ہاتھ میں تلوار دے دی ہے۔“


مَوشہ نے مزید کہا، ”جَب وہ تُمہیں شام کو کھانے کے لیٔے گوشت اَور صُبح کو پیٹ بھرکے روٹی دیتے ہیں تو تُم جان لوگے کہ وہ یَاہوِہ ہی ہیں۔ کیونکہ اُن کے خِلاف تمہارا بُڑبُڑانا اُن تک جا پہُنچا ہے۔ بھلا ہم کون ہیں؟ تُم ہم پر نہیں بَلکہ یَاہوِہ کے خِلاف بُڑبُڑاتے ہو۔“


تُم اَپنے دِلوں کو سخت نہ کرو، جَیسا تمہارے آباؤاَجداد نے مریبہؔ میں کیا تھا، اَور جَیسا اُنہُوں نے اُس دِن بیابان میں مَسّہؔ کے مقام پر کیا تھا،


لیکن وہ بہت جلد بھُول گیٔے کہ خُدا نے کیا کیا تھا اَور اُن کی مشورت کا اِنتظار نہ کیا۔


تبعیرہؔ میں اَور مَسّہؔ میں اَور قِبروتؔ ہتّاوہؔ میں بھی تُم نے یَاہوِہ کو غُصّہ دِلایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات