Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 16:34 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 اَور جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو آئین دیا تھا اُس کے مُطابق اَہرونؔ نے اُس منّا کو شہادت کی تختیوں کے آگے رکھ دیا تاکہ وہ رکھا رہے

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

34 اور جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا اُسی کے مُطابِق ہارُونؔ نے اُسے شہادت کے صندُوق کے آگے رکھ دِیا تاکہ وہ رکھّا رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 हारून ने ऐसा ही किया। उसने मन के इस मरतबान को अहद के संदूक़ के सामने रखा ताकि वह महफ़ूज़ रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 ہارون نے ایسا ہی کیا۔ اُس نے مَن کے اِس مرتبان کو عہد کے صندوق کے سامنے رکھا تاکہ وہ محفوظ رہے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 16:34
13 حوالہ جات  

اَور خیمہ اِجتماع میں اُس پردہ کے باہر جو عہد کے صندُوق کے سامنے ہوگا اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹے چراغوں کو یَاہوِہ کے سامنے شام سے صُبح تک جَلائے رکھیں۔ یہ دستُور بنی اِسرائیل میں پُشت در پُشت دائمی فرمان سمجھ کر قائِم رہے۔


اَور تُم اُس سرپوش کو اُس صندُوق کے اُوپر لگانا اَور وہ عہد کی تختیاں جو میں تُمہیں دُوں گا اُس صندُوق کے اَندر رکھنا۔


پھر تُم اُس شہادت نامہ کو جو میں تُمہیں دُوں گا اُس عہد کی تختیوں کو صندُوق میں رکھنا۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اَہرونؔ کے عصا کو عہد کے صندُوق کے آگے پھر رکھ دیں تاکہ وہ اُن باغیوں کے لیٔے ایک نِشان کے طور پر رکھا رہے۔ اِس سے اُن کا میرے خِلاف بُڑبُڑانا ختم ہو جائے گا تاکہ وہ مَر نہ جایٔیں۔“


اُنہُوں نے شہادت کی تختیوں کو لے کر صندُوق میں رکھ دیا اَور بَلّیوں کو صندُوق میں لگا دیا اَور کفّارے کے سرپوش کو اُس کے اُوپر ٹِکا دیا۔


اَور جَب یَاہوِہ کوہِ سِینؔائی پر مَوشہ سے کلام کرچکے، تو اُنہُوں نے اُسے شہادت کی دو تختیاں دیں۔ وہ تختیاں پتّھر کی تھیں اَور خُدا کے ہاتھ کی لکھی ہُوئی تھیں۔


اَور اُس میں سے کچھ مہین پیس کر خیمہ اِجتماع میں عہد کے صندُوق کے سامنے جہاں مَیں تُجھ سے مِلا کروں گا رکھنا۔ یہ تمہارے لیٔے نہایت ہی پاک ٹھہرے۔


اَور تُم مذبح کو اُس پردہ کے آگے رکھنا جو عہد کے صندُوق کے صندُوق کے سامنے ہے یعنی کفّارہ کے سرپوش کے سامنے جو شہادت کے صندُوق کے اُوپر ہے جہاں میں تُمہیں مِلا کروں گا۔


اَور صندُوق میں پتّھر کی اُن دو تختیوں کے سِوائے اَور کچھ نہ تھا جنہیں مَوشہ نے حورِبؔ میں رکھ دیا تھا۔ جہاں یَاہوِہ نے اُن سے عہد باندھا تھا، جَب بنی اِسرائیل مِصر سے باہر نکل آئےتھے۔


تَب میں پہاڑ پر سے نیچے اُتر آیا اَور یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق اُن تختیوں کو اَپنے بنائے ہویٔے صندُوق میں رکھ دیا اَور اَب وہ وہیں مَوجُود ہیں۔


البتّہ لیوی شہادت کے مَسکن کے اطراف اَپنے خیمے کھڑے کریں تاکہ بنی اِسرائیل کی جماعت پر غضب نازل نہ ہو۔ لیوی شہادت کے مَسکن کی حِفاظت کے ذمّہ دار ہوں گے۔“


بَلکہ تُم لیویوں کو مَسکن اَور اُس کی تمام آرائِش کی چیزوں اَور اُس سے متعلّقہ ہر شَے کا نِگراں مُقرّر کرنا۔ وہ مَسکن اَور اُس کی آرائِش کی چیزوں کو اُٹھائیں اُس کی حِفاظت کریں اَور اُس کے اطراف ڈیرے ڈالیں۔


یہ ہیں اُس سامان کے اعدادوشمار جو مَسکن اَور شہادت کے خیمہ کے لیٔے اِستعمال کئےگئے ہیں اَور جسے مَوشہ کے حُکم سے اَہرونؔ کاہِنؔ کے بیٹے اِتمارؔ کی زیرِ ہدایت لیویوں نے قلم بند کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات