Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 16:32 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 اَور مَوشہ نے کہا، ”یَاہوِہ کا حُکم یہ ہے: ’ایک اومر منّا لے کر اُسے آنے والی پُشتوں کے لیٔے رکھ لو تاکہ وہ اُس روٹی کو دیکھ سکیں جو مَیں نے تُمہیں بیابان میں کھِلائی جَب مَیں تُمہیں مِصر سے نکال لایا۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

32 اور مُوسیٰؔ نے کہا خُداوند یہ حُکم دیتا ہے کہ اِس کا ایک اومر بھر کر اپنی نسل کے لِئے رکھ لو تاکہ وہ اُس روٹی کو دیکھے جو مَیں نے تُم کو بیابان میں کِھلائی جب مَیں تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال کر لایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 मूसा ने कहा, “रब फ़रमाता है, ‘दो लिटर मन एक मरतबान में रखकर उसे आनेवाली नसलों के लिए महफ़ूज़ रखना। फिर वह देख सकेंगे कि मैं तुम्हें क्या खाना खिलाता रहा जब तुम्हें मिसर से निकाल लाया’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 موسیٰ نے کہا، ”رب فرماتا ہے، ’دو لٹر مَن ایک مرتبان میں رکھ کر اُسے آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ رکھنا۔ پھر وہ دیکھ سکیں گے کہ مَیں تمہیں کیا کھانا کھلاتا رہا جب تمہیں مصر سے نکال لایا‘۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 16:32
11 حوالہ جات  

اُن کے حیرت اَنگیز کارناموں کو جو اُنہُوں نے اَنجام دئیے، اُن کے معجزات کو اَور اُن کے سُنائے ہُوئے فیصلوں کو یاد کرو،


پھر آپ نے روٹی لی اَور خُدا کا شُکر کرکے اُس کے ٹکڑے کیٔے، اَور شاگردوں کو یہ کہہ کر دیا، ”یہ میرا بَدن ہے جو تمہارے لیٔے دیا جاتا ہے، میری یادگاری کے لیٔے یہی کیا کرو۔“


چنانچہ جو باتیں ہم نے سُنیں ہیں اُن پر ہمیں خاص طور سے دِل لگا کر غور کرنا چاہئے تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ ہم بہک کر اُن سے دُور چلے جایٔیں۔


پاک ترین مقام کے اَندر بخُور جَلانے کے لیٔے سونے کا قُربان گاہ اَور عہد کا صندُوق تھا جو سونے سے منڈھا ہُوا تھا۔ اُس صندُوق میں مَنّ سے بھرا ہُوا سونے کا مرتبان اَور حضرت ہارونؔ کا عصا تھا جِس میں کونپلیں پھوٹ نکلی تھیں اَور عہد کی دو لَوحیں تھیں جِن پر دس اَحکام کَندہ تھے۔


اَور یَاہوِہ نے یُوں حُکم دیا ہے، ’ہر ایک اَپنی اَپنی ضروُرت کے مُطابق اُسے جمع کرے یعنی اَپنے خیمہ میں اِنسانوں کی تعداد کے مُطابق ایک اومر فی کس جمع کرنا۔‘ “


اَور بنی اِسرائیل نے اُس روٹی کا نام منّا رکھا۔ یہ دھنیے کے بیج کی طرح سفید اَور اُس کا مزہ شہد سے بنی ہُوئی بوندی جَیسا تھا۔


لہٰذا مَوشہ نے اَہرونؔ سے کہا، ”ایک مرتبان لے اَور اُس میں ایک اومر منّا بھر لے اَور اُسے یَاہوِہ کے آگے رکھ دے تاکہ وہ آنے والی پُشتوں کے لیٔے محفوظ رہے۔“


بَلکہ مَیں نے اُنہیں یہ حُکم دیا تھا کہ میرا حُکم مانو اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا اَور تُم میری قوم ٹھہروگے۔ اَور جِس راہ پر چلنے کا حُکم دُوں، اُس راہ پر چلو تاکہ تمہارا بھلا ہو۔


مَیں اُنہیں اِنسانی شفقت کی رسّیوں، اَور مَحَبّت کے رشتہ میں جکڑ کر لے گیا؛ مَیں نے اُن کی گردن پر سے جُوا ہٹایا اَور جھُک کر اُنہیں کھانا کھِلایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات