Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 16:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اُس نے اُن سے کہا، ”یَاہوِہ کا حُکم یہ ہے، ’کل آرام کا دِن یعنی یَاہوِہ کا مُقدّس سَبت ہوگا لہٰذا جو کچھ تُم پکانا چاہو پکاؤ اَورجو کچھ اُبالنا چاہو اُبالو اَورجو بچ رہے اُسے اَپنے لیٔے صُبح تک محفوظ رکھو۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 اُس نے اُن کو کہا کہ خُداوند کا حُکم یہ ہے کہ کل خاص آرام کا دِن یعنی خُداوند کا مُقدّس سبت ہے۔ جو تُم کو پکانا ہو پکا لو اور جو اُبالنا ہو اُبال لو اور وہ جو بچ رہے اُسے اپنے لِئے صُبح تک محفُوظ رکھّو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 तो उसने उनसे कहा, “रब का फ़रमान है कि कल आराम का दिन है, मुक़द्दस सबत का दिन जो अल्लाह की ताज़ीम में मनाना है। आज तुम जो तनूर में पकाना चाहते हो पका लो और जो उबालना चाहते हो उबाल लो। जो बच जाए उसे कल के लिए महफ़ूज़ रखो।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 تو اُس نے اُن سے کہا، ”رب کا فرمان ہے کہ کل آرام کا دن ہے، مُقدّس سبت کا دن جو اللہ کی تعظیم میں منانا ہے۔ آج تم جو تنور میں پکانا چاہتے ہو پکا لو اور جو اُبالنا چاہتے ہو اُبال لو۔ جو بچ جائے اُسے کل کے لئے محفوظ رکھو۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 16:23
16 حوالہ جات  

” ’چھ دِن ہیں جِن میں تُم کام کاج کر سکتے ہو لیکن ساتواں دِن مُکمّل آرام کا سَبت اَور مُقدّس اِجتماع کا دِن ہے۔ لہٰذا جہاں کہیں بھی تمہاری رہائش ہو تُم اُس دِن کویٔی بھی کام نہ کرنا کیونکہ یہ یَاہوِہ کے لیٔے ایک سَبت ہوگا۔


چھ دِن کام کیا جائے، لیکن ساتواں دِن آرام کا سَبت ہے جو یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس ہے۔ جو اِنسان سَبت کے دِن کویٔی کام کرے وہ ضروُر مار ڈالا جائے۔


تَب وہ گھر لَوٹ گئیں اَور اُنہُوں نے خُوشبودار مَسالے اَور عِطر تیّار کیا اَور شَریعت کے حُکم کے مُطابق سَبت کے دِن آرام کیا۔


”چھ دِن اَپنا کام کاج کرنا لیکن ساتویں دِن کویٔی کام نہ کرنا تاکہ تمہارے بَیل اَور تمہارے گدھے کو آرام ملے اَور تمہارا خانہ زاد غُلام اَور وہ پردیسی جو تمہارے یہاں ٹھہرا ہو، تازہ دَم ہو جایٔے۔


خُداوؔند کے دِن میں پاک رُوح سے بھر گیا اَور مَیں نے اَپنے پیچھے نرسنگے کی سِی ایک بڑی آواز سُنی،


لوگ اِدھر اُدھر جا کر اُسے جمع کرتے اَور اُسے چکّی میں پیستے یا اوکھلی میں کُوٹ لیتے تھے۔ پھر اُسے کسی برتن میں پکاتے تھے یا اُس کے پھُلکے بناتے تھے اَور اُس کا مزہ زَیتُون کے تیل کا سا ہوتا تھا۔


پھر مَوشہ نے اُن سے کہا، ”کویٔی بھی اِس میں سے صُبح تک کچھ باقی نہ چھوڑے۔“


تُم سَبت کے دِن کو پاک ماننا، جَیسا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے۔


”اَور آپ کوہِ سِینؔائی پر اُتر آئے؛ اَور آپ نے آسمان سے اُن کے ساتھ باتیں کیں اَور آپ نے اُنہیں اَیسے فرائض اَور آئین، قوانین اَور اَحکام دئیے جو راستی اَور اِنصاف ہیں۔


آپ نے اُنہیں اَپنے مُقدّس سَبت سے واقف کیا اَور اَپنے خادِم مَوشہ کی مَعرفت اُنہیں اَحکام، قوانین اَور آئین عطا کئے۔


اَپنے گھروں سے کویٔی بوجھ باہر نہ لاؤ، اَور نہ سَبت کے دِن کویٔی کام کرو بَلکہ سَبت کے دِن کو مُقدّس جانو جَیسا کہ مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو حُکم دیا تھا۔


منّا دھنیے کی مانند تھا اَور وہ دال کی طرح دِکھائی دیتا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات