Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 16:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 تاہم اُن میں سے بعض نے مَوشہ کی بات کی پروا نہ کی اَور اُس کا کچھ حِصّہ صُبح تک رکھ چھوڑا سو اُس میں کیڑے پڑ گیٔے اَور بدبُو پیدا ہو گئی اَور مَوشہ کو اُن پر بڑا غُصّہ آیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 تَو بھی اُنہوں نے مُوسیٰؔ کی بات نہ مانی بلکہ بعضوں نے صُبح تک کُچھ رہنے دِیا سو اُس میں کِیڑے پڑ گئے اور وہ سڑ گیا۔ سو مُوسیٰؔ اُن سے ناراض ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 लेकिन लोगों ने मूसा की बात न मानी बल्कि बाज़ ने खाना बचा लिया। लेकिन अगली सुबह मालूम हुआ कि बचे हुए खाने में कीड़े पड़ गए हैं और उससे बहुत बदबू आ रही है। यह सुनकर मूसा उनसे नाराज़ हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 لیکن لوگوں نے موسیٰ کی بات نہ مانی بلکہ بعض نے کھانا بچا لیا۔ لیکن اگلی صبح معلوم ہوا کہ بچے ہوئے کھانے میں کیڑے پڑ گئے ہیں اور اُس سے بہت بدبو آ رہی ہے۔ یہ سن کر موسیٰ اُن سے ناراض ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 16:20
13 حوالہ جات  

اَپنی زندگی کو زَر دوستی سے آزاد رکھو، اَور جِتنا تمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کیونکہ خُدا نے فرمایاہے، ”مَیں تُجھ سے کبھی دست بردار نہ ہوں گا؛ اَور مَیں تُجھے کبھی نہ چھوڑوں گا۔“


”غُصّہ تو کرو مگر تُم گُناہ سے باز رہو،“ اَور تمہارا غُصّہ سُورج کے ڈُوبنے تک باقی نہیں رہنا چاہیے،


اَپنا مال و اَسباب بیچ کر خیرات کر دو اَور اَپنے لیٔے اَیسے بٹوے بناؤ جو پُرانے نہیں ہوتے اَور نہ پھٹتے ہیں یعنی آسمان پر خزانہ جمع کرو جو ختم نہیں ہوتا، جہاں چور نہیں پہُنچ سَکتا اَور جِس میں کیڑا نہیں لگتا۔


اَور حُضُور نے اُن سے کہا، ”خبردار! ہر طرح کے لالچ سے دُور رہو؛ کسی کی زندگی کا اِنحصار اُس کے مال و دولت کی کثرت پر نہیں ہے۔“


جَب یِسوعؔ نے یہ دیکھا تو خفا ہوتے ہویٔے اُن سے فرمایا، ”بچّوں کو میرے پاس آنے دو، اُنہیں منع نہ کرو، کیونکہ خُدا کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔


وہ اُن کی سخت دِلی پر نہایت ہی غمگین ہُوئے اَور اُن پر غُصّہ سے نظر کرکے، یِسوعؔ نے اُس آدمی سے کہا، ”اَپنا ہاتھ بڑھا۔“ اُس نے جَیسے ہی ہاتھ آگے بڑھایا اُس کا ہاتھ بالکُل ٹھیک ہو گیا تھا۔


”اَپنے لیٔے زمین پر مال و زَر جمع نہ کرو جہاں کیڑا اَور زنگ لگ جاتا ہے اَور جہاں چور نقب لگا کر چُرا لیتے ہیں۔


تَب مَوشہ بےحد غُصّہ ہُوا اَور یَاہوِہ سے کہنے لگے، ”اُن کا ہدیہ قبُول نہ کرنا۔ مَیں نے اُن سے ایک گدھا بھی نہیں لیا نہ اُن میں سے کسی کو کویٔی نُقصان پہُنچایا ہے۔“


(مَوشہ نہایت حلیم شخص تھا بَلکہ وہ رُوئے زمین کے ہر شخص سے زِیادہ حلیم تھا۔)


پھر مَوشہ نے اُن سے کہا، ”کویٔی بھی اِس میں سے صُبح تک کچھ باقی نہ چھوڑے۔“


ہر صُبح ہر ایک اَپنی اَپنی ضروُرت کے مُطابق جمع کرتا تھا اَور دھوپ تیز ہوتے ہی وہ پگھل جاتا تھا۔


لہٰذا اُنہُوں نے اُسے صُبح تک رہنے دیا جَیسا مَوشہ نے حُکم دیا تھا اَور اُس میں نہ تو بدبُو پیدا ہُوئی اَور نہ ہی کیڑے پڑے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات