Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 15:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 دُشمن نے بڑی شیخی بگھاری تھی، ’میں تعاقب کرکے اُنہیں تباہ کر دُوں گا۔ میں لُوٹ کا مال تقسیم کروں گا؛ میں اُن کو نگل جاؤں گا۔ میں اَپنی تلوار کھینچ کر اَپنے ہی ہاتھ سے اُنہیں ہلاک کروں گا۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 دُشمن نے تو یہ کہا تھا مَیں پِیچھا کرُوں گا۔ مَیں جا پکڑُوں گا مَیں لُوٹ کا مال تقسِیم کرُوں گا۔ اُن کی تباہی سے میرا کلیجہ ٹھنڈا ہو گا۔ مَیں اپنی تلوار کھِینچ کر اپنے ہی ہاتھ سے اُن کو ہلاک کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 दुश्मन ने डींग मारकर कहा, ‘मैं उनका पीछा करके उन्हें पकड़ लूँगा, मैं उनका लूटा हुआ माल तक़सीम करूँगा। मेरी लालची जान उनसे सेर हो जाएगी, मैं अपनी तलवार खींचकर उन्हें हलाक करूँगा।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 دشمن نے ڈینگ مار کر کہا، ’مَیں اُن کا پیچھا کر کے اُنہیں پکڑ لوں گا، مَیں اُن کا لُوٹا ہوا مال تقسیم کروں گا۔ میری لالچی جان اُن سے سیر ہو جائے گی، مَیں اپنی تلوار کھینچ کر اُنہیں ہلاک کروں گا۔‘

باب دیکھیں کاپی




خروج 15:9
15 حوالہ جات  

’وہ مالِ غنیمت کو بانٹنے میں لگے ہوں گے؛ ہر مَرد کو ایک ایک یا دو دو دوشیزائیں، سیسؔرا کو رنگ برنگے کے کپڑوں کی لُوٹ، بَلکہ بیل بُوٹے کشیدہ کاری کئے ہُوئے رنگین کپڑوں کی لُوٹ، اَور اُن کے گردن پر بیل بُوٹے والے لپٹے ہُوئے کپڑوں کی لُوٹ۔‘


جَب مِصر کے بادشاہ کو بتایا گیا کہ وہ لوگ فرار ہو گئے ہیں تو فَرعوہؔ اَور اُس کے اہلکاروں نے اُن کے متعلّق اَپنا اِرادہ بدل ڈالا اَور کہا، ”ہم نے یہ کیا کیا؟ ہم نے بنی اِسرائیل کو جانے کی اِجازت دے کر اَپنے آپ کو اُن کی خدمت سے محروم کر لیا!“


لیکن جَب اُس سے بھی زِیادہ زورآور آدمی اُس پر حملہ کرکے اُسے مغلُوب کر لیتا ہے تو اُس کے سارے ہتھیار جِن پر اُس کا بھروسا تھا چھین لیتا ہے اَور اُس کا سارا مال و اَسباب لُوٹ کر بانٹ دیتاہے۔


اِس لیٔے میں اُسے عظیم لوگوں کے ساتھ حِصّہ دُوں گا، اَور وہ زور آوروں کے ساتھ لُوٹ کا مال بانٹ لے گا، کیونکہ اُس نے اَپنی جان موت کے لیٔے اُنڈیل دی، اَور وہ بدکاروں کے ساتھ شُمار کیا گیا۔ کیونکہ اُس نے بہُتوں کے گُناہ اُٹھا لیٔے، اَور بدکاروں کے لئے شفاعت کی۔


جَب اُس کے بہادر ہمیں مُنتشر کرنے کے لیٔے گھر آئے، وہ اُن بُرے لوگوں کو گھُور رہے تھے جو چھپے ہوئے تھے۔ اُنہیں نگل والے ہوں۔ تو تُونے اُس کے نیزے سے اُس کا سَر پھوڑ دیا۔ بدبخت جو چھپے ہوئے تھے۔


”بِنیامین بھُوکا بھیڑیا ہے؛ جو صُبح کو شِکار کو پھاڑ کھاتا ہے، اَور شام کو لُوٹ کا مال بانٹتا ہے۔“


اُن قوموں کے تمام معبُودوں میں سے کون اَپنے لوگوں کو میرے ہاتھ سے بچانے کے قابل نِکلا؟ تو یَاہوِہ یروشلیمؔ کو میرے ہاتھوں سے کیسے بچا سکیں گے؟“


تَب بِن ہددؔ نے احابؔ کے پاس ایک اَور پیغام بھیجا: ”معبُود مُجھ سے اَیسا ہی بَلکہ اِس سے بھی بدتر سلُوک کریں، اگر سامریہؔ کو میں اِس قدر تباہ نہ کر دُوں کہ سامریہؔ میں میرے فَوج کے لیٔے اِتنی بھی مٹّی باقی نہ بچے کہ میرے فَوجی ایک ایک مُٹّھی بھر بھی اِس کی خاک کو اَپنے ساتھ لے جا سکیں۔“


لہٰذا، اِیزبِلؔ نے ایک قاصِد کو ایلیّاہ کے پاس اِس پیغام کے ساتھ روانہ کیا، ”اگر کل اِسی وقت، مَیں تمہاری جان اُن نبیوں کی طرح نہ لے لُوں تو معبُود مُجھ سے اَیسا ہی بَلکہ اِس سے بھی بدتر سلُوک کریں۔“


اَور داویؔد نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کیا میں اُن چھاپہ ماروں کا پیچھا کروں؟ کیا میں اُنہیں جا لُوں گا؟“ یَاہوِہ نے فرمایا، ”اُن کا تعاقب کر۔ یقیناً تُو اُنہیں جا لے گا اَور اسیروں کو چھُڑانے میں کامیاب ہوگا۔“


”مَیں نے اَپنے دُشمنوں کا تعاقب کرکے اُنہیں کُچل ڈالا؛ اَور جَب تک وہ تباہ نہ ہو گئے مَیں واپس نہ لَوٹا۔


فروتن بَن کر مظلوموں کے ساتھ رہنا مغروُروں کے ساتھ مِل کر لُوٹ کا مال حاصل کرنے سے بہتر ہے۔


وہاں وہ پُکار کے کہیں گے، ’شاہِ مِصر فَرعوہؔ محض ایک بَھوکال ہے؛ اُس نے خُوبصورت موقع کو اَپنے ہاتھ سے نکل جانے دیا ہے۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات