Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 15:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 گہرے پانی نے اُن کو چھُپا لیا؛ وہ پتّھر کی مانند گہرائیوں میں ڈُوب گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 گہرے پانی نے اُن کو چِھپا لِیا۔ وہ پتّھر کی مانِند تہ میں چلے گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 गहरे पानी ने उन्हें ढाँक लिया, और वह पत्थर की तरह समुंदर की तह तक उतर गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 گہرے پانی نے اُنہیں ڈھانک لیا، اور وہ پتھر کی طرح سمندر کی تہہ تک اُتر گئے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 15:5
12 حوالہ جات  

اَور آپ نے اُن کے آگے سمُندر کو دو حِصّے کر دیا جِس کے باعث وہ اُس میں خشک زمین پر سے گزر گئے۔ لیکن آپ نے اُن کا تعاقب کرنے والوں کو پتّھر کی طرح سمُندر کی گہرائیوں میں پھینک دیا۔


لیکن آپ نے اَپنی سانس کی آندھی بھیجی، اَور سمُندر نے اُن کو چھُپا لیا۔ اَور وہ زورآور پانی میں سیسے کی مانند ڈُوب گیٔے۔


اَور پانی پلٹ کر آیا اَور اُس نے رتھوں اَور سواروں اَور فَرعوہؔ کے تمام فَوج کو جو اِسرائیلیوں کا پیچھا کرتے ہُوئے سمُندر کے درمیان پہُنچ گیا تھا غرق کر دیا اَور اُن میں سے کویٔی بھی زندہ نہ بچا۔


اَب تُجھے سمُندر نے توڑ پھوڑ کے اَپنی گہرائی میں غرق کر دیا ہے؛ اَور تیرا تجارتی مال اَور تیرے تمام ساتھی تیرے ساتھ غرق ہو گئے۔


پھر ایک اَور فرشتہ نے بڑی چکّی کے پاٹ کی مانند ایک پتّھر اُٹھایا اَور یہ کہہ کر اُسے سمُندر میں پھینک دیا، ”بابیل کا عظیم شہر بھی اِسی طرح زور سے گرایا جائے گا، اَور پھر اُس کا کبھی پتا نہ چلے گا۔“


”لیکن جو کویٔی اِن چُھوٹوں میں سے جو مُجھ پر ایمان لایٔے ہیں، کسی کو ٹھوکر کھِلاتاہے تو اُس کے لیٔے یہی بہتر ہے کہ بڑی چکّی کا بھاری پتّھر اُس کے گلے میں لٹکایا جائے، اَور اُسے گہرے سمُندر میں ڈُبو دیا جائے۔


آپ پھر ہم پر رحم فرمایٔے گا؛ آپ ہمارے گُناہوں کو پیروں تلے کُچلے گا، اَور ہماری سَب بدکاریوں کو سمُندر کی تہہ میں ڈال دے گا۔


اُس نے کہا: ”اَپنی مُصیبت کے دَوران مَیں نے یَاہوِہ سے دعا کی، اَور اُس نے میری سُن لی۔ مَیں نے پاتال کی گہرائی سے مدد کے لیٔے پُکارا، اَور خُدا نے میری فریاد سُنی۔


اُن پر خوف و ہِراس طاری ہو جائے گا۔ اَور وہ آپ کے قوی ہاتھ سے پتّھر کی طرح بے حِس و حرکت رہیں گے۔ جَب تک اَے یَاہوِہ آپ کے لوگ سلامت نہ گزر جایٔیں، اَور جنہیں آپ نے خریدا ہے پار نہ ہو جایٔیں۔


پانی نے اُن کے حریفوں کو نگل لیا؛ اَور اُن میں سے ایک بھی نہ بچا۔


جَب سمُندر بھی نہ تھے، اَور نہ پانی سے بھرے ہُوئے چشمے تھے؛ مُجھے پیدا کیا گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات