خروج 15:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ14 قومیں سُنیں گی اَور تھرتھرائیں گی؛ اَور فلسطین کے لوگ ذہنی کُوفت میں مُبتلا ہوں گے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس14 قومیں سُن کر تھرّا گئی ہیں اور فلِستینؔ کے باشندوں کی جان پر آ بنی ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस14 यह सुनकर दीगर क़ौमें काँप उठीं, फ़िलिस्ती डर के मारे पेचो-ताब खाने लगे। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن14 یہ سن کر دیگر قومیں کانپ اُٹھیِں، فلستی ڈر کے مارے پیچ و تاب کھانے لگے۔ باب دیکھیں |
اُنہُوں نے یہوشُعؔ کو جَواب دیا، ”آپ کے خادِموں کو صَاف صَاف بتایا گیا تھا کہ کس طرح یَاہوِہ آپ کے خُدا نے اَپنے خادِم مَوشہ کو حُکم دیا تھا کہ وہ تُمہیں تمام مُلک دے دیں گے اَور اُن کے باشِندوں کو تمہارے سامنے سے نِیست و نابود کر دیں گے۔ یہ سُن کر ہمیں خوف کے سبب جان کے لالے پڑ گیٔے اَور ہم اَیسا کرنے پر مجبُور ہو گئے۔
اَور وہ اُس مُلک کے باشِندوں کو اِس کے بارے میں بتائیں گے۔ وہ تو سُن چُکے ہیں کہ آپ جو یَاہوِہ ہیں اِن لوگوں کے درمیان رہتے ہیں اَور یہ کہ آپ جو یَاہوِہ ہیں رُوبرو دِکھائی دیتے ہیں اَور آپ کا بادل اُن پر سایہ کئے رہتاہے اَور آپ دِن کے وقت بادل کے سُتون میں ہوکر اَور رات کو آگ کے سُتون میں ہوکر اُن کے آگے آگے چلا کرتے ہیں۔