Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 15:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 لیکن آپ نے اَپنی سانس کی آندھی بھیجی، اَور سمُندر نے اُن کو چھُپا لیا۔ اَور وہ زورآور پانی میں سیسے کی مانند ڈُوب گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 تُو نے اپنی آندھی کو پُھونک ماری تو سمُندر نے اُن کو چِھپا لِیا۔ وہ زور کے پانی میں سیسے کی طرح ڈُوب گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 लेकिन तूने उन पर फूँक मारी तो समुंदर ने उन्हें ढाँक लिया, और वह सीसे की तरह ज़ोरदार मौजों में डूब गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 لیکن تُو نے اُن پر پھونک ماری تو سمندر نے اُنہیں ڈھانک لیا، اور وہ سیسے کی طرح زوردار موجوں میں ڈوب گئے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 15:10
16 حوالہ جات  

یَاہوِہ بحرِ مِصر کی خلیج کو خشک کر دے گا؛ وہ بادِ سموم کے ساتھ دریائے فراتؔ پر اَپنا ہاتھ بڑھائے گا۔ وہ اُسے سات نالوں میں تبدیل کر دے گا تاکہ لوگ جُوتے پہنے ہُوئے اُسے عبور کر سکیں۔


اَور یَاہوِہ نے مِصر کی فَوج اَور اُس کے گھوڑوں اَور رتھوں کا کیا حَشر کیا، جَب وہ تمہارا تعاقب کر رہے تھے تو اُنہیں بحرِقُلزمؔ کے پانی میں ڈُبو کر کیسے اُنہیں ہمیشہ کے لیٔے غرق کر دیا۔


گہرے پانی نے اُن کو چھُپا لیا؛ وہ پتّھر کی مانند گہرائیوں میں ڈُوب گیٔے۔


اَور پھر مَوشہ نے اَپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھایا اَور ساری رات یَاہوِہ نے بڑی تیز مشرقی ہَوا چلا کر سمُندر کو پیچھے ہٹا کر اُسے خشک زمین بنا دیا اَور پانی دو حِصّے ہو گیا۔


اَور لوگ تعجُّب کرکے کہنے لگے، ”یہ کِس طرح کا آدمی ہے کہ طُوفان اَور لہریں بھی اِن کا حُکم مانتی ہیں!“


جِس نے پہاڑوں کو، اَور ہَوا کو خلق کیا، اَورجو اَپنے خیالات اِنسانوں پر ظاہر کرتے ہیں، جو صُبح کو تاریکی میں تبدیل کرتے ہیں، اَور زمین کے اُونچے مقامات پر چلتے ہیں، اُن کا نام یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا ہے۔


جَب وہ گرجتے ہیں تو آسمان پر پانی شور مچاتا ہے؛ وہ زمین کی اِنتہا سے بادل لاتے ہیں۔ وہ بارش کے ساتھ بجلی چمکاتے ہیں اَور اَپنے مخزنوں سے ہَوا چلاتے ہیں۔


وہ اَپنا کلام نازل فرما کر اُنہیں پگھلا دیتے ہیں؛ اَور اَپنی ہوایٔیں چلاتے ہیں اَور ندیاں بہنے لگتی ہیں۔


وہ زمین کی اِنتہا سے بادل لاتے ہیں؛ اَور بارش کے ساتھ بجلی بھیجتے ہیں اَور اَپنے ذخیروں میں سے ہَوا کو باہر لاتے ہیں۔


لیکن خُدا نے نوحؔا اَور تمام جنگلی جانوروں اَور مویشیوں کو، جو اُن کے ساتھ جہاز میں تھے یاد رکھا اَور خُدا نے زمین پر ہَوا چلائی اَور پانی کم ہو گیا۔


کون آسمان پر چڑھا اَور پھر نیچے اُترا؟ کس نے ہَوا کو اَپنی مُٹّھی میں بند کیا؟ کس نے پانی کو اَپنی چادر میں باندھا؟ کس نے زمین کی سَب حدیں مُقرّر کیں؟ اُن کا نام کیا ہے اَور اُن کے بیٹے کا نام کیا ہے؟ اگر آپ جانتے ہیں تو مُجھے بتائیں!


وہاں وہ پُکار کے کہیں گے، ’شاہِ مِصر فَرعوہؔ محض ایک بَھوکال ہے؛ اُس نے خُوبصورت موقع کو اَپنے ہاتھ سے نکل جانے دیا ہے۔‘


وہ لڑائی سارے علاقہ میں پھیل گئی اَور اُس دِن بیشتر جانیں تلوار کی بجائے اُس جنگل کا لقمہ بَن گئیں۔


اَور آپ نے اُن کے آگے سمُندر کو دو حِصّے کر دیا جِس کے باعث وہ اُس میں خشک زمین پر سے گزر گئے۔ لیکن آپ نے اُن کا تعاقب کرنے والوں کو پتّھر کی طرح سمُندر کی گہرائیوں میں پھینک دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات