Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 15:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تَب مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کی حَمد میں یہ نغمہ گایا: ”مَیں یَاہوِہ کی ثنا گاؤں گا، کیونکہ وہ بہت ہی بُلند و بالا ہیں۔ اُنہُوں نے گھوڑوں کو سوار سمیت سمُندر میں پھینک دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 تب مُوسیٰؔ اور بنی اِسرائیل نے خُداوند کے لِئے یہ گِیت گایا اور یُوں کہنے لگے:- مَیں خُداوند کی ثنا گاؤُں گا کیونکہ وہ جلال کے ساتھ فتح مند ہُؤا۔ اُس نے گھوڑے کو سوار سمیت سمُندر میں ڈال دِیا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 तब मूसा और इसराईलियों ने रब के लिए यह गीत गाया, “मैं रब की तमजीद में गीत गाऊँगा, क्योंकि वह निहायत अज़ीम है। घोड़े और उसके सवार को उसने समुंदर में पटख़ दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 تب موسیٰ اور اسرائیلیوں نے رب کے لئے یہ گیت گایا، ”مَیں رب کی تمجید میں گیت گاؤں گا، کیونکہ وہ نہایت عظیم ہے۔ گھوڑے اور اُس کے سوار کو اُس نے سمندر میں پٹخ دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 15:1
27 حوالہ جات  

اَور وہ خُدا کے خادِم مَوشہ کا نغمہ اَور برّہ کا نغمہ گا رہے تھے، آپ کے کام کتنے عظیم اَور عجِیب ہیں، ”اَے خُداوؔند خُدا، قادرمُطلق، تیری راہیں برحق اَور راست ہیں۔ قوموں کے اَے اَزلی بادشاہ،


اَور مِریمؔ نے اُن کے گانے کے جَواب میں یہ نغمہ گایا: ”یَاہوِہ کی حَمد و ثنا گاؤ، کیونکہ وہ بہت بُلند و بالا ہیں۔ اُنہُوں نے گھوڑے کو اَور اُس کے سوار کو سمُندر میں گھُما کر غرق کر دیا ہے۔“


تَب خُدا کے لوگوں نے اُن کے وعدوں کا یقین کیا اَور اُن کی مدح سرائی کی۔


کاش یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کی خاطِر اَور بنی آدمؔ کے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں کے باعث لوگ اُن کا شُکر بجا لائیں،


اَور خُدا نے رُوحانی حُکمرانوں اَور اِختیار والوں کے اسلحہ کو چھین کر اُن کا اعلانیہ تماشا بنایا، اَور المسیح نے صلیب کے سبب سے اُن پر ظفریابی کا شادِیانہ بجایا۔


کاش یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کی خاطِر اَور بنی آدمؔ کے لیٔے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں کے باعث لوگ اُن کا شُکر بجا لائیں،


اَب مَیں جان گیا کہ یَاہوِہ سَب معبُودوں سے بڑے ہیں کیونکہ اُنہُوں نے یہ اُن کے ساتھ کیا جنہوں نے بنی اِسرائیل پر ظُلم ڈھائے تھے۔“


اَور مَوشہ نے اَپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھایا اَور صُبح ہونے پر سمُندر اَپنی جگہ پر پھر واپس آ گیا۔ اَور وہ مِصری جو اُس سے بھاگ رہے تھے یَاہوِہ نے اُن کو سمُندر کی لپیٹ میں جانے دیا۔


تَب اِسرائیل نے یہ نغمہ گایا: ”اَے کنوئیں تُو اُبل آ! اُس کے لیٔے گاؤ،


اَور آپ نے اُن کے آگے سمُندر کو دو حِصّے کر دیا جِس کے باعث وہ اُس میں خشک زمین پر سے گزر گئے۔ لیکن آپ نے اُن کا تعاقب کرنے والوں کو پتّھر کی طرح سمُندر کی گہرائیوں میں پھینک دیا۔


خُدا کے کاموں کی تعریف کرنا نہ بھُولو، جنہیں لوگوں نے گانا گا کر اُن کی سِتائش کی ہے،


آپ میرے چھُپنے کی جگہ ہیں؛ آپ ہی مُجھے تکلیف سے بچائیں گے اَور رِہائی کے نغموں سے گھیر لیں گے۔


اَے یعقوب کے خُدا! آپ کی ڈانٹ سے، گھوڑے اَور رتھ، دونوں بے حس و حرکت پڑے ہیں۔


وہ اَپنے لوگوں کو خُوشی مناتے ہُوئے، اَور اَپنے برگُزیدوں کو نغمہ گاتے ہُوئے نکال لائے؛


بدکردار آپ ہی اَپنے گُناہ میں پھنس جاتا ہے، لیکن راستباز گاتا اَور خُوشی مناتا ہے۔


اَے سمُندر پر سے گزرنے والو اَورجو کچھ اُس میں ہے، اَے جزیروں، اَور اُس میں بسنے والو سَب لوگو، یَاہوِہ کے لیٔے نیا نغمہ گاؤ، زمین کی اِنتہا سے اُس کی حَمد کرو۔


تُم ہی سے مَیں گھوڑے اَور سوار کو ریزہ ریزہ کرتا ہُوں، اَور تُم ہی سے مَیں رتھ اَور اُس کے سوار کو پاش پاش کرتا ہُوں،


پھر بھی مَیں یَاہوِہ میں مسرُور رہُوں گا، میں اَپنے مُنجّی خُدا سے خُوش ہوں گا۔


اَور پھر یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اَپنا ہاتھ سمُندر کے اُوپر بڑھاؤ تاکہ پانی مِصریوں اُن کے رتھوں اَور سواروں پر پھر بہنے لگے۔“


صِرف آپ ہی سے ڈرنا چاہئے، اَور جَب آپ خفا ہو تو کون آپ کے سامنے کھڑا رہ سَکتا ہے؟


مَیں اُس کے لبوں پر سے بَعل معبُودوں کے نام ہٹا دُوں گا؛ اَور پھر کبھی اُن کے نام نہ لیٔے جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات