Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 14:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور اُس نے چھ سَو چُنے ہویٔے رتھ لیٔے اَور مِصر کے تمام دیگر رتھ بھی طلب کر لیٔے اَور اُن میں افسروں کو بِٹھا دیا

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور اُس نے چھ سو چُنے ہُوئے رتھ بلکہ مِصرؔ کے سب رتھ لِئے اور اُن سبھوں میں سرداروں کو بِٹھایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 वह 600 बेहतरीन क़िस्म के रथ और मिसर के बाक़ी तमाम रथों को साथ ले गया। तमाम रथों पर अफ़सरान मुक़र्रर थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 وہ 600 بہترین قسم کے رتھ اور مصر کے باقی تمام رتھوں کو ساتھ لے گیا۔ تمام رتھوں پر افسران مقرر تھے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 14:7
11 حوالہ جات  

اُنہُوں نے فَرعوہؔ کے رتھوں اَور فَوج کو سمُندر میں ڈال دیا۔ اَور فَرعوہؔ کے چُنے ہُوئے افسران بحرِقُلزمؔ میں غرق ہو گئے۔


تُم نے اَپنے قاصِدوں کے ذریعہ یَاہوِہ کی بےحُرمتی کی ہے۔ تُم نے ڈینگ ماری، ’میں اَپنے کثیر رتھوں کے ساتھ پہاڑوں کی چوٹیوں پر، بَلکہ لبانونؔ کی آخِری سرحدوں تک چڑھ آیا ہُوں۔ مَیں نے سَب سے اُونچے دیودار کے درخت کاٹ ڈالے ہیں، اَور اُس کے عُمدہ صنوبر کو بھی۔ میں اُس کے نہایت ہی دُور دراز کے مقاموں میں داخل ہو چُکا ہُوں، ہاں اُس کے گھنے جنگلوں میں بھی۔


خُدا کے رتھ ہزارہا ہیں بَلکہ ہزاروں ہزار ہیں؛ خُداوؔند پاک کوہِ سِینؔائی سے اَپنے مَقدِس میں آئے۔


بعض لوگوں کو جنگی رتھوں پر بھروسا ہوتاہے اَور بعض کو گھوڑوں پر، لیکن ہم تو یَاہوِہ اَپنے خُدا ہی کے نام پر بھروسا کریں گے۔


جَیسے ہی بَراقؔ آگے بڑھا یَاہوِہ نے سیسؔرا اَور اُس کے رتھوں اَور لشکر کو تلوار سے پسپا کر دیا اَور سیسؔرا اَپنا رتھ چھوڑکر پیدل ہی بھاگ نِکلا۔


چونکہ اُس کے پاس نَو سَو آہنی رتھ تھے اَور اُس نے بیس سال تک بنی اِسرائیل پر بڑا ظُلم و سِتم کیا تھا اِس لیٔے اُنہُوں نے یَاہوِہ سے اِمداد کے لیٔے فریاد کی۔


اَور مِصریوں نے اُن کا تعاقب کیا اَور فَرعوہؔ کے گھوڑے اَور رتھ اَور سوار اُن کے پیچھے پیچھے سمُندر کے درمیان پہُنچ گیٔے۔


لہٰذا فَرعوہؔ نے اَپنا رتھ تیّار کروایا اَور اَپنے لشکر کو ساتھ لیا


اَور یَاہوِہ نے مِصر کے بادشاہ فَرعوہؔ کے دِل کو سخت کر دیا۔ پس اُس نے بنی اِسرائیل کا جو بڑے فخر سے مِصر سے نکلے تھے تعاقب کیا۔


رتھوں اَور گُھڑسواروں کی ایک بڑی تعداد بھی اُن کے ساتھ تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات