Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 14:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَور جَب فَرعوہؔ نزدیک پہُنچا تو بنی اِسرائیل نے آنکھ اُٹھاکر دیکھا کہ مِصری اُن کا پیچھا کرتے کرتے آ پہُنچے ہیں۔ تَب وہ خوفزدہ ہوکر یَاہوِہ سے فریاد کرنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور جب فرِعونؔ نزدِیک آ گیا تب بنی اِسرائیل نے آنکھ اُٹھا کر دیکھا کہ مِصری اُن کا پِیچھا کِئے چلے آتے ہیں اور وہ نہایت خَوف زدہ ہو گئے۔ تب بنی اِسرائیل نے خُداوند سے فریاد کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 जब इसराईलियों ने फ़िरौन और उस की फ़ौज को अपनी तरफ़ बढ़ते देखा तो वह सख़्त घबरा गए और मदद के लिए रब के सामने चीख़ने-चिल्लाने लगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 جب اسرائیلیوں نے فرعون اور اُس کی فوج کو اپنی طرف بڑھتے دیکھا تو وہ سخت گھبرا گئے اور مدد کے لئے رب کے سامنے چیخنے چلّانے لگے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 14:10
23 حوالہ جات  

تَب اَپنی مُصیبت میں اُنہُوں نے یَاہوِہ سے فریاد کی، اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اُن کی تکلیفوں سے رِہائی بخشی۔


راستباز فریاد کرتے ہیں اَور یَاہوِہ اُن کی سُنتے ہیں؛ اَور اُنہیں اُن کی تمام پریشانیوں سے چُھڑاتے ہیں۔


”آپ نے مِصر میں ہمارے آباؤاَجداد کی مُصیبت پر نظر کی اَور آپ نے بحرِقُلزمؔ کے کنارے اُن کی فریاد سُنی۔


لیکن اُنہُوں نے یَاہوِہ سے اِمداد کے لیٔے فریاد کی اَور اُنہُوں نے تمہارے اَور مِصریوں کے درمیان اَندھیرا کر دیا۔ وہ سمُندر کو اُن کے اُوپر چڑھا لائے اَور اُنہیں غرق کر دیا۔ تُم نے خُود اَپنی آنکھوں سے دیکھا کہ مَیں نے مِصریوں کے ساتھ کیا کیا۔ پھر تُم ایک لمبے عرصہ تک بیابان میں رہے۔


لیکن جَب خُدا نے اُن کی فریاد سُنی، تَب اُنہُوں نے اُن کے دُکھ پر نظر کی؛


لیکن وہاں اُن پر بےحد خوف طاری ہو گیا، جہاں ڈرنے کی کویٔی بات ہی نہ تھی۔ خُدا نے تمہارا محاصرہ کرنے والوں کی ہڈّیاں بِکھیر دیں؛ تُم نے اُنہیں شرمندہ کر دیا کیونکہ خُدا نے اُنہیں ذلیل کیا۔


جَب رتھوں کے سرداروں نے یہوشافاطؔ کو دیکھا تو اُنہُوں نے زور سے چِلّاکر کہا، ”شاہِ اِسرائیل یہی ہے۔“ اِس لیٔے اُنہُوں نے اُس پر حملہ کرنے کی غرض سے اُسے چاروں طرف سے گھیرلیا لیکن یہوشافاطؔ نے چِلّاکر دعا کی اَور یَاہوِہ نے اُس کی مدد کی۔ اَور خُدا نے ارامی رتھوں کے سرداروں کو اُس کے پاس سے ہٹا دیا۔


مَحَبّت میں ذرا سا بھی خوف نہیں ہوتا۔ لیکن کامِل مَحَبّت خوف کو دُور کردیتی ہے کیونکہ خوف کا تعلّق سزا سے ہوتاہے۔ اَورجو کویٔی خوف رکھتا ہے وہ مَحَبّت میں کامِل نہیں ہوتا۔


’اَے لبانونؔ،‘ کی باشِندی، اَے دیودار میں فضل سے اَپنا آشیانہ بنانے والی، تُو کس قدر کراہیگی! جَب تُو زچّہ کی مانند سخت درد میں مُبتلا ہوگی!


اَے یَاہوِہ، وہ مُصیبت میں آپ کا طالب ہُوئے؛ جَب آپ نے اُنہیں تادیب کی، وہ بمشکل دعا کر پایٔے۔


جَب داویؔد کے گھرانے کو یہ اِطّلاع مِلی، ”ارام اَور اِفرائیمؔ کے درمیان عہد ہو چُکاہے“؛ تو آحازؔ اَور اُس کے لوگوں کے دِل اَیسے دہل گیٔے جَیسے جنگل کے درخت آندھی سے تھرتھراتے ہیں۔


تَب اَپنی مُصیبت میں اُنہُوں نے یَاہوِہ سے فریاد کی، اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اُن کے دُکھوں سے رِہائی بخشی۔


تَب اَپنی مُصیبت میں اُنہُوں نے یَاہوِہ سے فریاد کی، اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اُن کے دُکھوں سے رِہائی بخشی۔


تَب اَپنی مُصیبت میں اُنہُوں نے یَاہوِہ سے فریاد کی، اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اُن کی تکلیفوں سے رِہائی بخشی۔


تَب مَوشہ نے یَاہوِہ سے فریاد کی اَور یَاہوِہ نے اُسے لکڑی کا ایک ٹکڑا دِکھایا۔ جَب اُس نے پانی میں ڈالا تو پانی میٹھا ہو گیا۔ وہیں یَاہوِہ نے اُن کے لیٔے ایک قوانین اَور ہدایت مرتّب کی اَور وہیں اُنہُوں نے اُن کی آزمائش کی۔


اِس بات کو یاد رکھّو اَور کبھی نہ بھُولو کہ تُم نے بیابان میں یَاہوِہ کو کِس طرح سے غُصّہ دِلایا تھا۔ بَلکہ جَب سے تُم مِصر سے نکلے ہو تَب سے لے کر اِس جگہ پہُنچنے تک تُم یَاہوِہ کے خِلاف باغی ہی بنے ہویٔے ہو۔


تُم نے اَپنی مُصیبت میں پُکارا اَور مَیں نے تُمہیں چھُڑا لیا، اَور مَیں نے گرجتے بادل میں سے تُمہیں جَواب دیا؛ مَیں نے تُمہیں مریبہؔ کے چشمہ پر آزمایا۔


اَور جَب فَرعوہؔ نے اُن لوگوں کو جانے دیا تو خُدا اُنہیں فلسطینیوں کے مُلک کے راستہ سے نہیں لے گئے اگرچہ وہ چھوٹا تھا کیونکہ خُدا نے فرمایا، ”اگر اُنہیں جنگ کا سامنا کرنا پڑا تو اَیسا نہ ہو کہ وہ پچھتانے لگیں اَور مِصر لَوٹ جایٔیں۔“


جَب مَیں تمہارے آباؤاَجداد کو مِصر سے نکال لایا تَب تُم سمُندر کے ساحِل تک جا پہُنچے اَور مِصریوں نے رتھوں اَور گُھڑسواروں کے ساتھ بحرِقُلزمؔ تک اُن کا تعاقب کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات