Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 13:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”ہر ایک نر پہلوٹھے کو یعنی اِسرائیل کے ہر پہلے بچّہ کو خواہ وہ اِنسان کا ہو، خواہ حَیوان کا، میرے لیٔے مخصُوص کرنا کیونکہ وہ میرا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 سب پہلَوٹھوں کو یعنی جو بنی اِسرائیل میں خواہ اِنسان ہو خواہ حَیوان پہلَوٹھی کے بچّے ہوں اُن کو میرے لِئے مُقدّس ٹھہرا کیونکہ وہ میرے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “इसराईलियों के हर पहलौठे को मेरे लिए मख़सूसो-मुक़द्दस करना है। हर पहला नर बच्चा मेरा ही है, ख़ाह इनसान का हो या हैवान का।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”اسرائیلیوں کے ہر پہلوٹھے کو میرے لئے مخصوص و مُقدّس کرنا ہے۔ ہر پہلا نر بچہ میرا ہی ہے، خواہ انسان کا ہو یا حیوان کا۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 13:2
19 حوالہ جات  

(جَیسا کہ خُداوؔند کی شَریعت میں لِکھّا ہُواہے، ”ہر پہلوٹھا خُداوؔند کے لیٔے مُقدّس ٹھہرے گا“)،


کیونکہ سَب پہلوٹھے میرے ہیں۔ جَب مَیں نے مُلک مِصر میں سَب پہلوٹھوں کو مارا تھا تَب مَیں نے اِسرائیل کے ہر پہلوٹھے کو خواہ وہ اِنسان کا ہو یا حَیوان کا اَپنے لیٔے مخصُوص کر لیا تھا۔ وہ میرے ہیں۔ میں ہی یَاہوِہ ہُوں۔“


اَپنے ریوڑوں اَور گلّوں کے جتنے پہلوٹھے نر ہُوں اُنہیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے واسطے مخصُوص کردینا۔ اَپنے گایوں کے پہلوٹھوں سے کویٔی کام نہ لینا اَور نہ ہی اَپنی بھیڑوں کے پہلوٹھوں کی اُون کترنا۔


ہر رِحم کا پہلا بچّہ خواہ وہ اِنسان ہو یا حَیوان جو یَاہوِہ کو نذر کیا گیا ہو تمہارا ہے۔ لیکن تُم اِنسان کے پہلوٹھے اَور ناپاک جانوروں کے پہلوٹھے نر بچّوں کو فدیہ لے کر چھوڑ دینا۔


” ’تاہم کویٔی بھی کسی جانور کے پہلوٹھے کو مخصُوص نہ کرے کیونکہ وہ پہلوٹھا پہلے ہی یَاہوِہ کا ہے خواہ وہ بَیل ہو یا بھیڑ، وہ یَاہوِہ ہی کا ہے۔


تَب فَرعوہؔ سے کہنا،‏ ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں‏: اِسرائیل میرا پہلوٹھا بیٹا ہے،


اَور اُن پہلوٹھوں کی جماعت کے پاس جِن کے نام آسمان پر لکھے ہویٔے ہیں۔ اَور تُم اُس خُدا کے پاس آ چُکے ہو جو سَب کا مُنصِف ہے۔ تُم کامِل کیٔے ہویٔے راستبازوں کی رُوحوں،


”اَور تُم اَپنی زمین کے پہلے پھلوں میں سے بہترین پھل یَاہوِہ اَپنے خُدا کے گھر میں لانا۔“ تُم بکری کے بچّہ کو اُس کی ماں کے دُودھ میں نہ پکانا۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ کو فرمایا:


”مَیں نے بنی اِسرائیل میں سے لیویوں کو ہر اِسرائیلی عورت کے پہلوٹھے کے عِوض لے لیا ہے۔ لہٰذا لیوی میرے ہیں۔


”جَیسا کہ تورہ میں بھی لِکھّا ہے ہم اَپنے پہلوٹھے بیٹوں اَور اَپنے مویشیوں، ریوڑوں اَور گلّوں کے پہلوٹھے بچّوں کو اَپنے خُدا کے گھر میں کاہِنوں کے پاس لائیں گے جو وہاں خدمت کرتے ہیں۔


” ’اَور تُونے اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کو جنہیں تُونے میرے لیٔے پیدا کیا تھا اُن بُتوں کے کھانے کے لیٔے قُربان کیا۔ کیا تیری زناکاری ہی کافی نہ تھی؟


تُونے میرے بچّوں کو قتل کیا اَور بُتوں پر قُربان کیا۔


”تُم خُدا پر لعنت نہ کرنا اَور اَپنی قوم کے رہنماؤں پر لعنت مت بھیجنا۔


”نیز ہم اَپنے پسے ہُوئے آٹے کو، اَپنے پہلے اناج کی نذروں کو، اَپنے درختوں کے پہلے پھلوں کو، اَپنی نئی مَے اَور تیل میں سے پہلے پھل کو اَپنے خُدا کے گھر کے خزانوں کے لیٔے کاہِنوں کے پاس لائیں گے اَور اَپنی فصلوں کا دسواں حِصّہ لیویوں کو دیں گے کیونکہ لیوی ہی ہر ایک شہر میں جہاں ہم کاشتکاری کرتے ہیں کھیت کی دہ یکی جمع کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات