Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 12:31 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

31 تَب اُسی رات فَرعوہؔ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کو طلب کیا اَور کہا، ”تیّار ہو جاؤ! اَور تُم اَور بنی اِسرائیل میری قوم کے لوگوں میں سے نکل جاؤ اَور جا کر یَاہوِہ کی عبادت کرو جَیسا کہ تُم نے درخواست کی ہے

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

31 تب اُس نے رات ہی رات میں مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ کو بُلوا کر کہا کہ تُم بنی اِسرائیل کو لے کر میری قَوم کے لوگوں میں سے نِکل جاؤ اور جَیسا کہتے ہو جا کر خُداوند کی عِبادت کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

31 अभी रात थी कि फ़िरौन ने मूसा और हारून को बुलाकर कहा, “अब तुम और बाक़ी इसराईली मेरी क़ौम में से निकल जाओ। अपनी दरख़ास्त के मुताबिक़ रब की इबादत करो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

31 ابھی رات تھی کہ فرعون نے موسیٰ اور ہارون کو بُلا کر کہا، ”اب تم اور باقی اسرائیلی میری قوم میں سے نکل جاؤ۔ اپنی درخواست کے مطابق رب کی عبادت کرو۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 12:31
12 حوالہ جات  

تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اَب تُم دیکھوگے کہ میں فَرعوہؔ کے ساتھ کیا کرتا ہُوں؛ میرے قوی ہاتھ کے باعث وہ اُن کو جانے دے گا اَور میرے ہی قوی ہاتھ کے باعث وہ اُن کو اَپنے مُلک سے نکال دے گا۔“


جَب وہ چلے گیٔے تو مِصری خُوش تھے، کیونکہ اُن پر اِسرائیلیوں کا خوف طاری تھا۔


مَوشہ نے جَواب دیا، ”ہم اَپنے جَوانوں، بُوڑھوں، اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں، اَپنی بھیڑ بکریوں اَور گائے بَیلوں سمیت جایٔیں گے کیونکہ ہمیں اَپنے یَاہوِہ کی عید منانا ہے۔“


تَب فَرعوہؔ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کو طلب کیا اَور کہا، ”یَاہوِہ سے دعا کرو کہ وہ اِن مینڈکوں کو مُجھ سے اَور میری رعایا سے دُور کرے، اَور مَیں تمہارے لوگوں کو جانے دُوں گا، تاکہ وہ یَاہوِہ کے لیٔے قُربانی پیش کریں۔“


اَور تمہارے یہ سَب اہلکار سرنِگوں ہوکر میرے پاس آئیں گے اَور کہیں گے، ’تُم اَور وہ سَب لوگ جو تمہاری پیروی کرتے ہیں چلے جایٔیں!‘ اُس کے بعد میں چل دُوں گا۔“ تَب مَوشہ بڑے طیش میں فَرعوہؔ کے پاس سے نکلے اَور چلےگئے۔


مَوشہ نے جَواب دیا، ”ٹھیک، جَیسے تُم نے کہا مَیں پھر کبھی تمہارے سامنے نہیں آؤں گا۔“


تَب فَرعوہؔ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کو طلب کیا اَور کہا، ”جاؤ اَور اَپنے خُدا کے لیٔے یہاں اِسی مُلک میں قُربانی پیش کرو۔“


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہاتھا، ”میں فَرعوہؔ اَور مِصر پر ایک اَور وَبا بھیجوں گا اَور اُس کے بعد وہ تُمہیں یہاں سے جانے دے گا بَلکہ دھکّے دے کر نکال دے گا۔


اَور اُنہُوں نے اُس گُندھے ہویٔے آٹے کی جسے وہ مِصر سے لایٔے تھے بے خمیری روٹیاں پکائیں۔ وہ اَپنے آٹے میں خمیر نہ مِلا پایٔے تھے کیونکہ اُن کو مِصر سے زبردستی نکال دیا گیا تھا اَور اُنہیں اِتنی فُرصت بھی نہ مِلی تھی کہ کھانا تیّار کر سکیں۔


تُم کیوں مِصریوں اَور فَرعوہؔ کی طرح اَپنے دِلوں کو سخت کرتے ہو؟ جَب وہ اُن کے ساتھ سختی سے پیش آیا تو کیا اُنہُوں نے اِسرائیلیوں کو مِصر سے باہر نہیں جانے دیا اَور کیا وہ وہاں سے نکل نہیں گیٔے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات