Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 12:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 تَب مَوشہ نے اِسرائیل کے سَب بُزرگوں کو بُلوایا اَور اُن سے کہا، ”فوراً جا کر اَپنے اَپنے آبائی خاندانوں کے واسطے برّے چُنو اَور فسح کا برّہ ذبح کرو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 تب مُوسیٰؔ نے اِسرائیلؔ کے سب بزُرگوں کو بُلوا کر اُن کو کہا کہ اپنے اپنے خاندان کے مُطابِق ایک ایک برّہ نِکال رکھّو اور یہ فَسح کا برّہ ذبح کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 फिर मूसा ने तमाम इसराईली बुज़ुर्गों को बुलाकर उनसे कहा, “जाओ, अपने ख़ानदानों के लिए भेड़ या बकरी के बच्चे चुनकर उन्हें फ़सह की ईद के लिए ज़बह करो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 پھر موسیٰ نے تمام اسرائیلی بزرگوں کو بُلا کر اُن سے کہا، ”جاؤ، اپنے خاندانوں کے لئے بھیڑ یا بکری کے بچے چن کر اُنہیں فسح کی عید کے لئے ذبح کرو۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 12:21
18 حوالہ جات  

لہٰذا سارے بنی اِسرائیل کی جماعت سے کہہ کہ اِس مہینے کے دسویں دِن ہر اِنسان اَپنے آبائی خاندان کے مُطابق ہر گھرانے کے لیٔے ایک برّہ لے۔


کیونکہ کاہِنوں اَور لیویوں نے اَپنے آپ کو پاک کیا تھا اَور وہ تمام رسمی طور پر پاک تھے۔ لیویوں نے تمام جَلاوطن اسیروں کے لیٔے، اَپنے بھائیوں یعنی کاہِنوں کے لیٔے اَور اَپنے لیٔے عیدِفسح کا برّہ ذبح کیا۔


اَور بادشاہ نے سَب لوگوں کو یہ حُکم دیا: ”جَیسا اِس عہد کی کِتاب میں درج ہے، یَاہوِہ اَپنے خُدا کے لیٔے عیدِفسح مناؤ۔“


اَور بنی اِسرائیل نے اُسی ماہ کی چودھویں تاریخ کی شام کو جَب کہ وہ یریحوؔ کے میدانوں میں گِلگالؔ کے مقام پر خیمہ زن تھے عیدِفسح منائی۔


یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا: ”بنی اِسرائیل کے بُزرگوں میں سے ستّر اَیسے لوگوں کو میرے حُضُور میں جمع کر جنہیں تُو جانتا ہے کہ وہ قوم کے سردار اَور منصبدار ہیں اَور اُنہیں خیمہ اِجتماع کے پاس لے آنا کہ وہ تمہارے ساتھ وہاں کھڑے ہُوں۔


پس مَوشہ نے واپس جا کر اَپنی قوم کے بُزرگوں کو بُلوایا اَور وہ باتیں جو یَاہوِہ نے اُن کو فرمائیں بَیان کیں۔


یَاہوِہ نے مَوشہ کو جَواب دیا، ”لوگوں کے آگے آگے چلتے رہو اَور بنی اِسرائیل کے کچھ بُزرگوں کو اَپنے ساتھ لے لو اَور اَپنا وہ عصا بھی ہاتھ میں لیتے جانا جو تُم نے دریائے نیل پر مارا تھا،


اَور تُم اُسے اِس طرح کھانا کہ تُم اَپنی کمر باندھے ہویٔے ہو اَور اَپنی جُوتیاں پاؤں میں پہنے ہویٔے اَور اَپنا عصا ہاتھ میں لیٔے ہویٔے ہو۔ تُم اُسے جلدی جلدی کھانا کیونکہ یہ فسح یَاہوِہ کی ہے۔


”جاؤ، اَور بنی اِسرائیل کے بُزرگوں کو جمع کرکے اُن سے کہو، ’یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا یعنی اَبراہامؔ اِصحاقؔ اَور یعقوب کے خُدا نے مُجھے دِکھائی دے کر کہا کہ مَیں نے تُم پر نظرِکرم کی ہے اَور مِصر میں جو سلُوک تمہارے ساتھ کیا گیا ہے اُسے بھی دیکھاہے۔


سَب نے ایک ہی رُوحانی پانی پیا کیونکہ وہ اُس رُوحانی چٹّان سے پانی پیتے تھے جو اُن کے ساتھ ساتھ چلتی تھی اَور وہ چٹّان حُضُور المسیح تھے۔


ایمان ہی سے حضرت مَوشہ نے عیدِفسح کرنے اَور خُون چھڑکنے پر عَمل کیا تاکہ پہلوٹھوں کو ہلاک کرنے والا فرشتہ بنی اِسرائیلؔ کے پہلوٹھوں کو ہاتھ نہ لگائے۔


کویٔی بھی خمیری چیز نہ کھانا خواہ تمہارا مقام کہیں بھی ہو تُم بے خمیری روٹی ہی کھانا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات