Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 12:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اَور تُم اُسے اِس طرح کھانا کہ تُم اَپنی کمر باندھے ہویٔے ہو اَور اَپنی جُوتیاں پاؤں میں پہنے ہویٔے اَور اَپنا عصا ہاتھ میں لیٔے ہویٔے ہو۔ تُم اُسے جلدی جلدی کھانا کیونکہ یہ فسح یَاہوِہ کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور تُم اُسے اِس طرح کھانا اپنی کمر باندھے اور اپنی جُوتیاں پاؤں میں پہنے اور اپنی لاٹھی ہاتھ میں لِئے ہُوئے۔ تُم اُسے جلدی جلدی کھانا کیونکہ یہ فَسح خُداوند کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 खाना खाते वक़्त ऐसा लिबास पहनना जैसे तुम सफ़र पर जा रहे हो। अपने जूते पहने रखना और हाथ में सफ़र के लिए लाठी लिए हुए तुम उसे जल्दी जल्दी खाना। रब के फ़सह की ईद यों मनाना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 کھانا کھاتے وقت ایسا لباس پہننا جیسے تم سفر پر جا رہے ہو۔ اپنے جوتے پہنے رکھنا اور ہاتھ میں سفر کے لئے لاٹھی لئے ہوئے تم اُسے جلدی جلدی کھانا۔ رب کے فسح کی عید یوں منانا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 12:11
21 حوالہ جات  

تَب تُم اُنہیں بتانا، ’یہ یَاہوِہ کے لیٔے فسح کی قُربانی ہے جِس نے مِصریوں کو مارتے وقت بنی اِسرائیل کے گھروں کو چھوڑ دیا تھا اَور ہمارے گھروں کو بچا لیا تھا۔‘ “ تَب لوگوں نے سَر جھُکا کر سَجدہ کیا۔


صُلح کی خُوشخبری کی تیّاری کے جُوتے پہن کر تیّار ہو جاؤ۔


بدی کے پُرانے خمیر سے اَپنے آپ کو پاک کر لو تاکہ تازہ گُندھا ہُوا آٹا بَن جاؤ اَور تُم میں ذرا بھی خمیر نہ ہو کیونکہ المسیح جو فسح کا برّہ ہیں ہمارے لیٔے قُربان ہو چُکے ہیں۔


اِس لیٔے اَپنی عقل سے کام لو اَور ہوشیار رہ کر، مُکمّل سنجِیدگی سے زندگی گُزارو اَور اُس فضل پر پُوری اُمّید رکھو جو تُمہیں یِسوعؔ المسیح کے ظاہر ہونے کے وقت مِلنے والا ہے۔


”خدمت کے لیٔے کمربستہ رہو اَور اَپنا چراغ جَلائے رکھو۔


” ’پہلے مہینے کے چودھویں دِن یَاہوِہ کا فسح ہُوا کرے۔


یَاہوِہ کا عیدِفسح پہلے مہینے کی چودھویں تاریخ کو شام کے وقت شروع ہوتاہے۔


پھر یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ سے فرمایا، ”فسح کھانے کے ضوابط یہ ہیں: ”کویٔی بھی غَیراِسرائیلی اِسے کھانے نہ پایٔے۔


تَب مَوشہ نے اِسرائیل کے سَب بُزرگوں کو بُلوایا اَور اُن سے کہا، ”فوراً جا کر اَپنے اَپنے آبائی خاندانوں کے واسطے برّے چُنو اَور فسح کا برّہ ذبح کرو۔


”مگر باپ نے اَپنے خادِموں سے کہا، ’جلدی کرو! اَور سَب سے پہلے ایک بہترین چوغہ لاکر اِسے پہناؤ۔ اَور اِس کے ہاتھ میں انگُوٹھی اَور پاؤں میں جُوتی پہناؤ۔


اُس نے یِسوعؔ کے پاؤں کے پاس پیچھے کھڑی ہوکر رونا شروع کر دیا۔ اَور وہ اَپنے آنسُوؤں سے اُن کے پاؤں بھگونے لگی۔ اَور اَپنے سَر کے بالوں سے اُنہیں پونچھ کر، بار بار اُنہیں چُومنے لگی اَور عِطر سے اُن کا مَسح کرنے لگی۔


اَور جِن گھروں میں تُم ہوگے اُن پر وہ خُون تمہاری طرف سے نِشان ہوگا اَور مَیں اُس خُون کو دیکھ کر تُمہیں چھوڑتا جاؤں گا۔ اَور جَب مَیں مِصریوں کو ماروں گا تو اُس وقت کویٔی بھی مہلِک وَبا تمہارے قریب نہیں آئے گی۔


اُس کے والدین ہر سال عیدِفسح کے لیٔے یروشلیمؔ جایا کرتے تھے۔


لیکن تُم جلدی سے نہ نکلوگے نہ تیزی سے بھاگوگے؛ کیونکہ یَاہوِہ تمہارے آگے آگے چلے گے، اَور اِسرائیل کا خُدا پیچھے سے تمہاری حِفاظت کرےگا۔


اُن کے مُلک مِصر سے نکل آنے کے دُوسرے سال کے پہلے مہینے میں یَاہوِہ سِینؔائی کے بیابان میں مَوشہ سے مُخاطِب ہُوا۔ اُنہُوں نے کہا،


ابیبؔ مہینے کو یاد رکھنا اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کا فسح منانا کیونکہ ابیبؔ کے مہینے میں ہی وہ رات کے وقت تُمہیں مِصر سے نکال لایٔے تھے۔


اَور بنی اِسرائیل نے اُسی ماہ کی چودھویں تاریخ کی شام کو جَب کہ وہ یریحوؔ کے میدانوں میں گِلگالؔ کے مقام پر خیمہ زن تھے عیدِفسح منائی۔


اَور بادشاہ نے سَب لوگوں کو یہ حُکم دیا: ”جَیسا اِس عہد کی کِتاب میں درج ہے، یَاہوِہ اَپنے خُدا کے لیٔے عیدِفسح مناؤ۔“


” ’پہلے مہینے کے چودھویں دِن تُم عیدِفسح منانا۔ یہ عید ساتویں دِن تک رہے گی اَور اُس عرصہ میں تُم بے خمیری روٹی کھاؤگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات