Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 11:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور مِصر میں ہر ایک پہلوٹھا مَر جائے گا۔ تخت کے وارِث فَرعوہؔ کے پہلوٹھے بیٹے سے لے کر چکّی پیسنے والی خادِمہ کے پہلوٹھے بیٹے تک اَور چَوپایوں کے پہلوٹھے سَب کے سَب مَر جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور مُلکِ مِصرؔ کے سب پہلَوٹھے فرِعونؔ جو تخت پر بَیٹھا ہے اُس کے پہلَوٹھے سے لے کر وہ لَونڈی جو چکّی پِیستی ہے اُس کے پہلَوٹھے تک اور سب چَوپایوں کے پہلَوٹھے مَر جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तब बादशाह के पहलौठे से लेकर चक्की पीसनेवाली नौकरानी के पहलौठे तक मिसरियों का हर पहलौठा मर जाएगा। चौपाइयों के पहलौठे भी मर जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تب بادشاہ کے پہلوٹھے سے لے کر چکّی پیسنے والی نوکرانی کے پہلوٹھے تک مصریوں کا ہر پہلوٹھا مر جائے گا۔ چوپایوں کے پہلوٹھے بھی مر جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 11:5
13 حوالہ جات  

اُنہُوں نے مِصر کے سَب پہلوٹھوں کو، یعنی حامؔ کے خیمہ میں اُن کی قُوّتِ مَردی کے پہلے پھل کو مار ڈالا۔


دو عورتیں چکّی پیستی ہوں گی؛ ایک لے لی جائے گی اَور دُوسری چھوڑ دی جائے گی۔


اُن کا جنہوں نے مِصر کے پہلوٹھوں کو مارا اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


اُن ہی نے مِصر کے پہلوٹھوں کو مار ڈالا، کیا اِنسان کے، کیا حَیوان کے۔


تَب خُدا نے مُلک مِصر کے تمام خاندانوں کے سَب پہلوٹھوں کو مار ڈالا، جو اُن کی قُوّتِ مردانہ کے پہلے پھل تھے۔


اَور جَب فَرعوہؔ نے ہٹ دھرمی سے ہمیں جانے کی اِجازت دینے سے اِنکار کیا، تو یَاہوِہ نے مِصر میں اِنسان اَور حَیوان دونوں کے ہر ایک پہلوٹھے کو مار دیا۔ یہی وجہ ہے کہ میں ماں کے رِحم کو کھولنے والے ہر نر پہلوٹھے کو یَاہوِہ کے حُضُور قُربان کرتا ہُوں اَور اَپنے سَب فرزندوں کے پہلوٹھے بیٹوں کا فدیہ دیتا ہُوں۔‘


اَور آدھی رات کو یَاہوِہ نے مِصر میں تخت نشین فَرعوہؔ کے پہلوٹھے سے لے کر قَیدخانہ کی کوٹھری کے قَیدی کے پہلوٹھے تک بَلکہ تمام جانوروں کے پہلوٹھوں کو بھی ہلاک کر دیا۔


”اَور اُسی رات کو میں مِصر میں سے ہوکر گزروں گا اَور اِنسان اَور حَیوان دونوں کے سَب پہلوٹھوں کو مار گراؤں گا اَور مَیں مِصر کے سَب معبُودوں کو بھی سزا دُوں گا۔ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


اَور مَیں نے تُمہیں کہا، ”میرے بیٹے کو جانے دو تاکہ وہ میری عبادت کر سکے۔“ لیکن تُم نے اِنکار کیا اَور اُسے جانے نہ دیا؛ لہٰذا مَیں تمہارے پہلوٹھے بیٹے کو مار ڈالوں گا۔‘ “


ایمان ہی سے حضرت مَوشہ نے عیدِفسح کرنے اَور خُون چھڑکنے پر عَمل کیا تاکہ پہلوٹھوں کو ہلاک کرنے والا فرشتہ بنی اِسرائیلؔ کے پہلوٹھوں کو ہاتھ نہ لگائے۔


نوجوان چکّی پیستے ہیں؛ اَور لڑکے لکڑی کا بوجھ ڈھوتے ہُوئے لڑکھڑاتے ہیں۔


چکّی لے اَور آٹا پیس؛ اَپنا نقاب اُتار۔ اَپنا دامن سمیٹ لے اَور ٹانگیں برہنہ کرکے، دریاؤں میں سے گزر جا۔


تَب فلسطینیوں نے اُسے پکڑکر اُس کی آنکھیں نکال ڈالیں اَور اُسے غزّہؔ لے گیٔے۔ پھر اُسے کانسے کی زنجیروں میں جکڑ کر قَیدخانہ میں چکّی پیسنے پر لگا دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات