Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 10:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَور وہ تُم، اَور تمہارے اہلکاروں اَور تمام مِصریوں کے گھروں میں بھر جایٔیں گی۔ اَیسی بات تمہارے آباؤاَجداد نے اِس مُلک میں آباد ہونے کے وقت سے لے کر آج تک کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔‘ “ پھر مَوشہ نے مُنہ پھیرا اَور فَرعوہؔ کے پاس سے چلےگئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور وہ تیرے اور تیرے نوکروں بلکہ سب مِصریوں کے گھروں میں بھر جائیں گی اور اَیسا تیرے آبا و اجداد نے جب سے وہ پَیدا ہُوئے اُس وقت سے آج تک نہیں دیکھا ہو گا اور وہ لَوٹ کر فرِعونؔ کے پاس سے چلا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 तेरे महल, तेरे ओहदेदारों और बाक़ी लोगों के घर उनसे भर जाएंगे। जब से मिसरी इस मुल्क में आबाद हुए हैं तुमने कभी टिड्डियों का ऐसा सख़्त हमला नहीं देखा होगा’।” यह कहकर मूसा पलटकर वहाँ से चला गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 تیرے محل، تیرے عہدیداروں اور باقی لوگوں کے گھر اُن سے بھر جائیں گے۔ جب سے مصری اِس ملک میں آباد ہوئے ہیں تم نے کبھی ٹڈیوں کا ایسا سخت حملہ نہیں دیکھا ہو گا‘۔“ یہ کہہ کر موسیٰ پلٹ کر وہاں سے چلا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 10:6
11 حوالہ جات  

لیکن اگر تُم میرے لوگوں کو جانے نہ دوگے، تو میں مکھّیوں کے جھُنڈ کے جھُنڈ تُجھ پر، تمہارے اہلکاروں پر، تمہاری رعایا پر اَور تمہارے گھروں میں بھیج دُوں گا اَور مِصریوں کے گھر مکھّیوں سے بھر جایٔیں گے اَور ساری زمین بھی جہاں کہیں وہ ہوں گے مکھّیوں سے بھر جائے گی۔


اَور دریائے نیل مینڈکوں سے بھر جائے گا اَور وہ تمہارے محل کے اَندر، تمہاری خواب گاہ میں اَور تمہارے پلنگ پر، تمہارے اہلکاروں اَور تمہاری رعایا کے گھروں میں، تنوروں میں اَور آٹا گُوندھنے کے لگنوں میں گُھسنے لگیں گے۔


ایمان ہی سے حضرت مَوشہ نے بادشاہ کے غُصّہ سے خوف نہ کھایا بَلکہ مُلکِ مِصر کو چھوڑ دیا؛ کیونکہ وہ گویا غَیر مریٔی خُدا کو دیکھ کر آگے قدم بڑھاتے رہے۔


وہ تاریکی اَور اُداسی کا، اَور کالے بادل اَور ظلمت کا دِن ہے۔ جَیسے پہاڑوں پر صُبح کی رَوشنی پھیلتی ہے وَیسے ہی ایک بڑی اَور زبردست فَوج آ رہی ہے، اَیسا جو قدیم زمانہ میں کبھی نہیں ہُوا تھا اَور نہ ہی مُستقبِل میں کبھی اَیسا ہوگا۔


اَور تمہارے یہ سَب اہلکار سرنِگوں ہوکر میرے پاس آئیں گے اَور کہیں گے، ’تُم اَور وہ سَب لوگ جو تمہاری پیروی کرتے ہیں چلے جایٔیں!‘ اُس کے بعد میں چل دُوں گا۔“ تَب مَوشہ بڑے طیش میں فَرعوہؔ کے پاس سے نکلے اَور چلےگئے۔


اَور سارے مِصر میں اِتنا بڑا ماتم ہوگا جِتنا نہ پہلے کبھی ہُوا نہ پھر کبھی ہوگا۔


نہیں! صِرف مَردوں کو لے جا کر یَاہوِہ کی عبادت کرو کیونکہ اِسی بات کا تُم مطالبہ کرتے رہے ہو۔“ تَب مَوشہ اَور اَہرونؔ دونوں فَرعوہؔ کے دربار سے باہر نکال دئیے گیٔے۔


پس اولوں کے ساتھ ساتھ اِدھر اُدھر بجلی بھی گری، جَب سے مُلک مِصر وُجُود میں آیا یہ مُلک مِصر کی بدترین ژالہ باری تھی۔


وہ شہر پر ٹوٹ پڑتے ہیں؛ اَور دیوار پر دَوڑتے ہیں۔ وہ گھروں پر چڑھ جاتے ہیں؛ اَور چوروں کی مانند کھڑکیوں سے گھُس جاتے ہیں۔


اِس لیٔے کل اِسی وقت میں اَیسی بدترین ژالہ باری کروں گا کہ جَب سے مِصر کی بُنیاد پڑی ہے وَیسی آج تک نہیں ہُوئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات