Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 10:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 ہمارے چَوپائے بھی ہمارے ساتھ جایٔیں گے اَور اُن کا ایک کھُر تک بھی پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ اُن میں سے بعض کو ہم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت کے لیٔے کام میں لائیں گے اَور جَب تک ہم وہاں پہُنچ نہ جایٔیں ہم نہیں جان سکتے کہ یَاہوِہ کی عبادت کرنے کے لیٔے ہمیں کیا کیا اِستعمال کرنا ہوگا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 سو ہمارے چَوپائے بھی ہمارے ساتھ جائیں گے اور اُن کا ایک کُھر تک بھی پِیچھے نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ اُن ہی میں سے ہم کو خُداوند اپنے خُدا کی عِبادت کا سامان لینا پڑے گا اور جب تک ہم وہاں پُہنچ نہ جائیں ہم نہیں جانتے کہ کیا کیا لے کر ہم کو خُداوند کی عِبادت کرنی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 यक़ीनन नहीं। इसलिए लाज़िम है कि हम अपने जानवरों को साथ लेकर जाएँ। एक खुर भी पीछे नहीं छोड़ा जाएगा, क्योंकि अभी तक हमें मालूम नहीं कि रब की इबादत के लिए किन किन जानवरों की ज़रूरत होगी। यह उस वक़्त ही पता चलेगा जब हम मनज़िले-मक़सूद पर पहुँचेंगे। इसलिए ज़रूरी है कि हम सबको अपने साथ लेकर जाएँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 یقیناً نہیں۔ اِس لئے لازم ہے کہ ہم اپنے جانوروں کو ساتھ لے کر جائیں۔ ایک کُھر بھی پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا، کیونکہ ابھی تک ہمیں معلوم نہیں کہ رب کی عبادت کے لئے کن کن جانوروں کی ضرورت ہو گی۔ یہ اُس وقت ہی پتا چلے گا جب ہم منزلِ مقصود پر پہنچیں گے۔ اِس لئے ضروری ہے کہ ہم سب کو اپنے ساتھ لے کر جائیں۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 10:26
12 حوالہ جات  

ایمان ہی سے جَب حضرت اَبراہامؔ بُلائے گیٔے تو وہ خُدا کا حُکم مان کر اُس جگہ چلے گیٔے جو بعد میں اُنہیں مِیراث کے طور پر مِلنے والی تھی حالانکہ وہ جانتے بھی نہ تھے کہ کہاں جا رہے ہیں۔


اُنہُوں نے نہ صِرف ہماری اُمّید کے مُطابق خُدا کو دیا بَلکہ اُس سے کہیں زِیادہ دیا: اَور خُود کو سَب سے پہلے خُداوؔند کی اَور ہماری مرضی کے سُپرد کر دیا۔


اُس روز گھوڑوں کی گردن میں لٹکی گھنٹیوں ںپر یہ الفاظ لکھے ہوں گے، ”یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس،“ اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی دیگیں مذبح کے سامنے رکھے مُقدّس پیالوں کی مانند ہوں گی۔


جَب وہ اَپنے گلّوں اَور ریوڑوں کے ساتھ یَاہوِہ کی تلاش میں نکلتے ہیں، تو وہ اُنہیں نہیں پائیں گے؛ کیونکہ وہ اُن سے دُورہو چُکے ہیں۔


لیکن اُس کا منافع اَور اُس کی کمائی یَاہوِہ کے لیٔے وقف کئے جایٔیں گے۔ لیکن یہ رقم نہ تو خزانہ میں داخل ہوگی، نہ ہی اِس کا ذخیرہ کیا جائے گا۔ اُس کا منافع اُن لوگوں کو جائے گا جو یَاہوِہ کے حُضُور کثرت سے رہتے ہیں تاکہ خُوراک اَور عُمدہ لباس پہنیں۔


اَپنی دولت سے، اَور اَپنی فصلوں کے پہلے پھلوں سے یَاہوِہ کی تعظیم کرو؛


اَور اَپنے کہنے کے مُطابق اَپنی بھیڑ بکریاں اَور گائے بَیل بھی لیتے جاؤ اَور میرے لیٔے بھی دعا کرنا۔“


مَوشہ نے جَواب دیا، ”ہم اَپنے جَوانوں، بُوڑھوں، اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں، اَپنی بھیڑ بکریوں اَور گائے بَیلوں سمیت جایٔیں گے کیونکہ ہمیں اَپنے یَاہوِہ کی عید منانا ہے۔“


لیکن مَوشہ نے کہا، ”تُمہیں ہمیں قُربانی اَور سوختنی نذر کے جانور لے جانے کی اِجازت دینی ہوگی تاکہ ہم اُنہیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کو پیش کر سکیں۔


پس ہمیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کے لیٔے قُربانیاں گزراننے کے لیٔے جَیسا کہ اُنہُوں نے حُکم دیا ہے لازماً بیابان میں تین دِن کا سفر اِختیار کرنا ہوگا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات