Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 10:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 لہٰذا مَوشہ نے اَپنا ہاتھ آسمان کی طرف بڑھایا اَور تین دِن تک سارے مِصر میں گہری تاریکی پھیلی رہی،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور مُوسیٰؔ نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف بڑھایا اور تِین دِن تک سارے مُلکِ مِصرؔ میں گہری تارِیکی رہی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 मूसा ने अपना हाथ आसमान की तरफ़ उठाया तो तीन दिन तक मिसर पर गहरा अंधेरा छाया रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 موسیٰ نے اپنا ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھایا تو تین دن تک مصر پر گہرا اندھیرا چھایا رہا۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 10:22
13 حوالہ جات  

خُدا نے اَندھیرا بھیج کر مُلک کو تاریک کر دیا۔ کیونکہ اُنہُوں نے اُن کے کلام سے بغاوت کی تھی۔


پھر پانچویں فرشتہ نے اَپنا پیالہ حَیوان کے تخت پر اُنڈیل دیا جِس سے اُس حَیوان کی بادشاہی میں تاریکی چھاگئی۔ اَور لوگ درد کے مارے اَپنی زبانیں کاٹنے لگے،


جِس نے پہاڑوں کو، اَور ہَوا کو خلق کیا، اَورجو اَپنے خیالات اِنسانوں پر ظاہر کرتے ہیں، جو صُبح کو تاریکی میں تبدیل کرتے ہیں، اَور زمین کے اُونچے مقامات پر چلتے ہیں، اُن کا نام یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا ہے۔


اِس سے پہلے کہ یَاہوِہ کا خوفناک روزِ عظیم آئے، آفتاب تاریک ہو اَور ماہتاب خُون کی طرح سُرخ ہو جائے گا۔


وہ تاریکی اَور اُداسی کا، اَور کالے بادل اَور ظلمت کا دِن ہے۔ جَیسے پہاڑوں پر صُبح کی رَوشنی پھیلتی ہے وَیسے ہی ایک بڑی اَور زبردست فَوج آ رہی ہے، اَیسا جو قدیم زمانہ میں کبھی نہیں ہُوا تھا اَور نہ ہی مُستقبِل میں کبھی اَیسا ہوگا۔


یہی وہ اَحکام ہیں جِن کا یَاہوِہ نے اُس پہاڑ پر آگ، بادل اَور گہری تاریکی میں سے بُلند آواز سے تُم سبھی سے یعنی تمہاری ساری جماعت سے فرمایا تھا، اَور اِس سے زِیادہ اَور کچھ نہ کہا۔ پھر اُنہُوں نے اُنہیں پتّھر کی دو تختیوں پر لِکھ کر اُنہیں مُجھے دے دیا۔


چنانچہ تُم سَب قریب آکر اُس پہاڑ کے نیچے کھڑے ہو گئے، جو آگ کے شُعلوں میں لپٹا ہُوا تھا اَور اُس کے شُعلے آسمان چُوم رہے تھے، ہر جگہ تاریکی اَور کالی گھٹایٔیں اَور دھوئیں کا غُبار پھیلا ہُوا تھا۔


تَب مَوشہ اُس گہری تاریکی کے نزدیک جہاں خُدا مَوجُود تھے پہُنچے لیکن وہ لوگ دُور ہی کھڑے رہے۔


اگرچہ مَیں نے بارش کو اُس وقت تک روک دیا جَب فصل پکنے میں تین مہینے باقی تھے۔ تَب مَیں نے بارش روکے رکھی، مَیں نے ایک شہر پر بارش کی اَور دُوسرے سے روک رکھی۔ ایک کھیت پر بارش ہوئی؛ اَور دُوسرا کھیت بارش نہ ہونے کے باعث سُوکھ گیا۔


دِن کے وقت اُن پر اَندھیرا چھا جاتا ہے؛ اَور دوپہر کے وقت بھی وہ اَیسے ٹٹولتے پھرتے ہیں جَیسے رات کو۔


پھر وہ زمین کی طرف نگاہ کریں گے اَور صِرف تنگ حالی، تاریکی اَور خوفناک اُداسی ہی دیکھ پائیں گے اَور وہ گہری تاریکی میں دھکیل دئیے جایٔیں گے۔


جَب مَیں تُجھے مٹاؤں گا اُس وقت مَیں آسمان پر پردہ ڈال دُوں گا اَور اُس کے سِتاروں کو بے نُور کر دُوں گا؛ میں آفتاب کو بادلوں سے چھُپا لُوں گا، اَور چاند اَپنی رَوشنی نہ دے گا۔


اَور مَیں تمام نُورانی اجرامِ فلکی کو تُجھ پر تاریک کر دُوں گا؛ اَور تیرے مُلک کو تاریکی سے ڈھانپ دُوں گا، یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات