Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 10:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اُنہُوں نے وہاں کی تمام زمین کو ڈھانک دیا یہاں تک کہ وہ سیاہ نظر آنے لگی اَور کھیتوں میں جو کُچھ اُگا ہُوا تھا اُسے اَور درختوں کے پھلوں کو جو اولوں کی مار سے بچ گیٔے تھے چٹ کر گئیں اَور سارے مُلک مِصر میں درختوں اَور پَودوں پر کویٔی سبز پتّہ باقی نہ بچا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 کیونکہ اُنہوں نے تمام رُویِ زمِین کو ڈھانک لِیا اَیسا کہ مُلک میں اندھیرا ہو گیا اور اُنہوں نے اُس مُلک کی ایک ایک سبزی کو اور درختوں کے میووں کو جو اَولوں سے بچ گئے تھے چَٹ کر لِیا اور مُلکِ مِصرؔ میں نہ تو کِسی درخت کی نہ کھیت کی کِسی سبزی کی ہریالی باقی رہی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 उन्होंने ज़मीन को यों ढाँक लिया कि वह काली नज़र आने लगी। जो कुछ भी ओलों से बच गया था चाहे खेतों के पौदे या दरख़्तों के फल थे उन्होंने खा लिया। मिसर में एक भी दरख़्त या पौदा न रहा जिसके पत्ते बच गए हों।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اُنہوں نے زمین کو یوں ڈھانک لیا کہ وہ کالی نظر آنے لگی۔ جو کچھ بھی اولوں سے بچ گیا تھا چاہے کھیتوں کے پودے یا درختوں کے پھل تھے اُنہوں نے کھا لیا۔ مصر میں ایک بھی درخت یا پودا نہ رہا جس کے پتے بچ گئے ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




خروج 10:15
11 حوالہ جات  

اَور وہ رُوئے زمین کو اَیسے ڈھانک دیں گی کہ وہ نظر نہ آسکے گی اَور اولوں کے بعد جو کچھ تھوڑا باقی بچا ہے اُسے اَور تمہارے کھیتوں میں اُگے ہویٔے ہر درخت کو ٹِڈّیاں چٹ کر جایٔیں گی۔


اَور جِن سالوں کی پیداوار ٹِڈّیوں نے کھا لی ہیں، یعنی اُن بڑی اَور چُھوٹی ٹِڈّیوں نے میں اُس نُقصان کی بھرپائی کر دُوں گا۔ جسے ٹِڈّیوں کی فَوج نے کھا لیا یعنی اُس زبردست فَوج نے جنہیں مَیں نے تمہارے درمیان بھیجا تھا۔


خُدا نے اُن کی فصل کے کیڑوں کو، اَور اُن کی پیداوار ٹِڈّیوں کو دے دی۔


تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اَپنا ہاتھ مِصر پر بڑھا تاکہ اُس سرزمین پر ٹِڈّیوں کا جھُنڈ آئے اَورجو کچھ کھیتوں میں اُگا ہُواہے اَور اولوں کی مار سے بچ گیا ہے اُسے چٹ کر جایٔیں۔“


جَب ٹِڈّیاں زمین کی سَب گھاس کو بالکُل چٹ کر گئیں، تَب مَیں نے زور سے چِلّاکر فریاد کی، ”اَے یَاہوِہ قادر، مُعاف کریں، یعقوب کیسے زندہ رہ سَکتا ہے؟ وہ تو بہت ہی چھوٹاہے!“


بِلعاؔم بِن بعورؔ کو بُلانے کے لیٔے اُس کے پاس قاصِد بھیجے جو بڑے دریا کے کنارے واقع اَپنی جائے رہائش پتھورؔ میں تھا۔ بلقؔ نے کہلا بھیجا: ”ایک قوم مِصر سے نکل کر آئی ہے؛ جِس کے لوگوں سے مُلک کی سطح چھُپ گئی ہے اَور اَب وہ میرے مقابل جم گیٔے ہیں۔


ٹِڈّیاں، جِن کا کویٔی بادشاہ نہیں ہوتا، تو بھی وہ پرے باندھ کر نکلتی ہیں؛


جو کچھ ٹِڈّیوں کے غول سے بچا اُسے بڑی ٹِڈّیوں نے کھا لیا؛ اَورجو بڑی ٹِڈّیوں نے چھوڑ دیا اُسے جَوان ٹِڈّیوں نے کھا لیا؛ اَورجو جَوان ٹِڈّیوں نے چھوڑ دیا اُسے دُوسری ٹِڈّیوں نے کھا لیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات