Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 1:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 تَب فَرعوہؔ نے اَپنے تمام لوگوں کو یہ حُکم دیا: ”ہر اِسرائیلی لڑکا جو پیدا ہو وہ ضروُر دریائے نیل میں پھینک دیا جائے۔ لیکن ہر ایک لڑکی کو زندہ رہنے دیا جائے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور فرِعونؔ نے اپنی قَوم کے سب لوگوں کو تاکیداً کہا کہ اُن میں جو بیٹا پَیدا ہو تُم اُسے دریا میں ڈال دینا اور جو بیٹی ہو اُسے جِیتی چھوڑنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 आख़िरकार बादशाह ने अपने तमाम हमवतनों से बात की, “जब भी इबरानियों के लड़के पैदा हों तो उन्हें दरियाए-नील में फेंक देना। सिर्फ़ लड़कियों को ज़िंदा रहने दो।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 آخرکار بادشاہ نے اپنے تمام ہم وطنوں سے بات کی، ”جب بھی عبرانیوں کے لڑکے پیدا ہوں تو اُنہیں دریائے نیل میں پھینک دینا۔ صرف لڑکیوں کو زندہ رہنے دو۔“

باب دیکھیں کاپی




خروج 1:22
11 حوالہ جات  

اُس نے ہماری قوم کے ساتھ دھوکا بازی کی اَور ہمارے آباؤاَجداد پر بڑے ظُلم ڈھائے اَور اُنہیں مجبُور کر دیا کہ وہ اَپنے ننّھے بچّوں کو باہر پھینک آئیں تاکہ وہ مَر جایٔیں۔


کیونکہ اُن کے پاؤں بدی کی طرف دَوڑتے ہیں، اَور وہ خُون بہانے کے لیٔے جلدی کرتے ہیں۔


کیونکہ بدکار بُرائی کئے بغیر سو نہیں سکتے؛ اَور جَب تک وہ کسی کو گرا نہ دیں، اُنہیں نیند نہیں آتی۔


خُدا نے مِصریوں کے دِل برگشتہ کر دئیے، تاکہ اُن میں اُن کی اُمّت کے خِلاف عداوت پیدا ہو جائے، اَور وہ خُدا کے خادِموں کے خِلاف سازش کرنے لگے۔


”جَب تُم عِبرانی عورتوں کو بچّہ پیدا کرنے میں مدد کرو اَور اُنہیں وضعِ حَمل کی تِپائی پر بیٹھی دیکھو تو اگر لڑکا ہو تو اُسے مار ڈالنا؛ لیکن اگر لڑکی ہو تو، اُسے زندہ رہنے دینا۔“


غُصّہ سخت بے رحمی اَور غضب، سیلاب ہے، لیکن حَسد کے سامنے کون ٹِک سَکتا ہے؟


پُورے دو بَرس بعد فَرعوہؔ نے ایک خواب دیکھا: وہ دریائے نیل کے کنارے کھڑا ہے۔


ایمان ہی سے حضرت مَوشہ کے والدین نے اُن کے پیدا ہونے کے بعد تین مہینے تک اُنہیں چُھپائے رکھا کیونکہ اُنہُوں نے دیکھا کہ وہ بچّہ خُوبصورت ہے اَور اُنہیں بادشاہ کے حُکم کا خوف نہ رہا۔


جَب اُس نے اُسے کھولا تو دیکھا کہ اُس میں بچّہ ہے۔ بچّہ رو رہاتھا اَور اُسے اُس پر رحم آیا اَور اُس نے کہا، ”یہ تو کویٔی عِبرانی بچّہ ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات