Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




خروج 1:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 لیکن اِسرائیلی جِس قدر زِیادہ ستائے گیٔے، اُسی قدر اُن کی تعداد اَور زِیادہ بڑھی اَور وہ پھیلتے چلے گیٔے۔ لہٰذا مِصری اُن سے خوف کھانے لگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 پر اُنہوں نے جِتنا اُن کو ستایا وہ اُتنا ہی زِیادہ بڑھتے اور پَھیلتے گئے۔ اِس لِئے وہ لوگ بنی اِسرائیل کی طرف سے فِکرمند ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 लेकिन जितना इसराईलियों को दबाया गया उतना ही वह तादाद में बढ़ते और फैलते गए। आख़िरकार मिसरी उनसे दहशत खाने लगे,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 لیکن جتنا اسرائیلیوں کو دبایا گیا اُتنا ہی وہ تعداد میں بڑھتے اور پھیلتے گئے۔ آخرکار مصری اُن سے دہشت کھانے لگے،

باب دیکھیں کاپی




خروج 1:12
17 حوالہ جات  

اَور یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو خُوب برکت دی، اَور اُن کے مُخالفوں کی بہ نِسبت اُن کا شُمار بڑھا دیا؛


”دیکھو،“ اُس نے اَپنے لوگوں سے کہا، ”ہمارے مُقابلہ میں بنی اِسرائیل کی تعداد بہت زِیادہ ہو گئی ہے۔


اَور ہم جانتے ہیں کہ جو لوگ خُدا سے مَحَبّت رکھتے ہیں اَور اُس کے اِرادے کے مُطابق بُلائے گیٔے ہیں، خُدا ہر حالت میں اُن کی بھلائی چاہتاہے۔


فرِیسی یہ دیکھ کر ایک دُوسرے سے کہنے لگے، ”ذرا سوچو تو آخِر ہمیں کیا حاصل ہُوا۔ دیکھو ساری دُنیا اُس کے پیچھے کیسے چل رہی ہے!“


کیونکہ رنجیدگی بےوقُوف کو مار ڈالتی ہے، اَور حَسد سادہ دِلوں کی جان لے لیتا ہے۔


غُصّہ سخت بے رحمی اَور غضب، سیلاب ہے، لیکن حَسد کے سامنے کون ٹِک سَکتا ہے؟


کویٔی حِکمت، کویٔی بصیرت، اَور کویٔی منصُوبہ اَیسا نہیں جو یَاہوِہ کے مقابل ٹھہر سکے۔


لیکن بنی اِسرائیل سرفراز ہویٔے اَور افزائشِ نَسل کے باعث خُوب بڑھے اَور شُمار میں اِس قدر زِیادہ ہو گئے کہ وہ مُلک اُن سے بھر گیا۔


پس خُدا اُن دائیوں پر مہربان تھا، اَور لوگ بڑھتے چلے گیٔے اَور تعداد میں اَور بھی زِیادہ ہو گئے۔


اُنہُوں نے کہا، ”میں خُدا تمہارے باپ کا خُدا ہُوں؛ مِصر میں جانے سے نہ ڈر کیونکہ مَیں وہاں تُم سے ایک بڑی قوم پیدا کروں گا۔


اِس لیٔے مُوآب نہایت خوفزدہ ہُوا کیونکہ اُن لوگوں کی تعداد بہت زِیادہ تھی۔ سَو مُوآبی بنی اِسرائیل کی وجہ سے بےحد پریشان ہویٔے۔


تَب تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور یُوں کہنا: ”میرے آباؤاَجداد ایک خانہ بدوش ارامی تھے جو چند لوگوں کے ساتھ مِصر میں پردیسی ہوکر گیٔے تھے اَور وہاں بس گیٔے اَور اُن سے ایک بڑی قوم بَن گئی جو نہایت زورآور اَور کثیرُالتعداد تھی


آپ نے اُن کی اَولاد کو بڑھا کر آسمان کے سِتاروں کی مانند کر دیا اَور آپ اُنہیں اُس سرزمین میں لے آئے جِس میں داخل ہونے اَور جِس پر قبضہ کرنے کی بابت آپ نے اُن کے آباؤاَجداد سے کہاتھا


یَاہوِہ نے اُنہیں برکت دی اَور اُن کی تعداد میں بہت اِضافہ ہُوا، اَور یَاہوِہ نے اُن کے مویشیوں کی تعداد بھی کم نہ ہونے دی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات