Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




افسیوں 6:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ”تاکہ تمہارا بھلا ہو اَور زمین پر تمہاری عمر دراز ہو۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 تاکہ تیرا بھلا ہو اور تیری عُمر زمِین پر دراز ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 “फिर तू ख़ुशहाल और ज़मीन पर देर तक जीता रहेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 ”پھر تُو خوش حال اور زمین پر دیر تک جیتا رہے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




افسیوں 6:3
15 حوالہ جات  

اَپنے باپ اَور اَپنی ماں کی عزّت کرنا جَیسا کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں حُکم دیا ہے تاکہ تمہاری عمر دراز ہو اَورجو مُلک یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں اُس میں تمہاری خیر ہو۔


اُن کے جو قوانین اَور اَحکام آج مَیں تُمہیں دے رہا ہُوں اُن پر عَمل کرو تاکہ تمہارے اَور تمہارے بعد تمہاری اَولاد کی بھی خیر ہو اَور اُس مُلک میں جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں ہمیشہ کے لیٔے دے رہے ہیں تمہاری عمر دراز ہو۔


اِن تمام قوانین پرجو میں تُمہیں دے رہا ہُوں نہایت احتیاط سے عَمل کرنا تاکہ تمہارا اَور تمہارے بعد تمہاری اَولاد کی ہمیشہ خیر ہو کیونکہ تمہارا یہ فعل یَاہوِہ تمہارے خُدا کی نظر میں دُرست اَور راست ٹھہرے گا۔


تُم اُسے ہرگز نہ کھانا تاکہ تمہارا اَور تمہارے بعد تمہاری اَولاد کی بھی خیر ہو کیونکہ تمہارا یہ فعل یَاہوِہ کی نظر میں راست ٹھہرے گا۔


اَے اِسرائیل! سُن اَور احتیاط کے ساتھ اُن پر عَمل کر تاکہ تمہاری خیر ہو اَور تُم یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے وعدے کے مُطابق اُس مُلک میں جِس میں دُودھ اَور شہد کثرت سے پایا جاتا ہے بہت بڑھ جاؤ۔


تُم اگر چاہو تو بچّوں کو لے لینا لیکن ماں کو ضروُر چھوڑ دینا تاکہ تمہاری خیر ہو اَور تمہاری عمر دراز ہو۔


خواہ وہ ہمارے حق میں بھلا ہو یا بُرا ہم یَاہوِہ اَپنے خُدا کا حُکم مانیں گے جِس کے پاس ہم آپ کو بھیجتے ہیں تاکہ جَب ہم اَپنے خُدا یَاہوِہ کی فرمانبرداری کریں تو ہمارا بھلا ہو۔“


راستبازوں سے کہہ دو کہ اُن کا بھلا ہوگا، کیونکہ وہ اَپنے اعمال کا پھل کھایٔیں گے۔


ایک دِن رُوتؔ کی ساس نعومیؔ نے اُس سے کہا: ”میری بیٹی! کیوں نہ مَیں تمہارے لیٔے کویٔی گھر تلاش کروں جہاں تمہاری سَب ضرورتیں پُوری ہُوں۔


وُہی کرنا جو یَاہوِہ کی نظر میں راست اَور اَچھّا ہے تاکہ تمہاری خیر ہو اَور تُم جا کر اُس اَچھّے مُلک پر قابض ہو جاؤ جسے دینے کا وعدہ یَاہوِہ نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر کیا تھا۔


تُم اُن سَب باتوں کے مُطابق چلو جِس کا حُکم یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا ہے تاکہ تُم زندہ رہو اَور تمہاری خیر ہو، اَور تمہاری عمر اُس مُلک میں جِس پر تُم قابض ہوگے وہاں دراز ہو۔


اَور تُم مکانات بھی تعمیر نہ کرنا، نہ بیج بونا اَور نہ انگوری باغ لگانا؛ یہ چیزیں کبھی تمہاری مِلکیّت نہ ہوں، بَلکہ تُم ہمیشہ خیموں میں رہنا۔ تَب اُس مُلک میں جہاں تُم خانہ بدوش ہو، لمبے عرصہ تک زندہ رہوگے۔‘


”اَپنے باپ اَور ماں کی عزّت کرنا“ اُس وعدہ کے ساتھ یہ پہلا حُکم بھی ہے


اَولاد والو! تُم اَپنے بچّوں کو غُصّہ نہ دِلاؤ؛ بَلکہ، اُنہیں اَیسی تربّیت اَور نصیحت دے کر اُن کی پرورش کرو جو خُداوؔند کو پسند ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات