Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




افسیوں 6:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 بچّو! خُداوؔند میں اَپنے والدین کے فرمانبردار رہو، کیونکہ یہ مُناسب ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے فرزندو! خُداوند میں اپنے ماں باپ کے فرمانبردار رہو کیونکہ یہ واجِب ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 बच्चो, ख़ुदावंद में अपने माँ-बाप के ताबे रहें, क्योंकि यही रास्तबाज़ी का तक़ाज़ा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 بچو، خداوند میں اپنے ماں باپ کے تابع رہیں، کیونکہ یہی راست بازی کا تقاضا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




افسیوں 6:1
33 حوالہ جات  

اَپنے باپ کی سُنو جنہوں نے تُمہیں زندگی بخشی، اَور اَپنی ماں کی ضعیفی میں اُن کی تحقیر نہ کرنا۔


اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کے اَحکام بجا لاؤ اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔


اَے میرے بیٹے! اَپنے باپ کی ہدایت پر کان لگاؤ اَور اَپنی ماں کی تعلیم کو ترک نہ کرو۔


اگر کسی شخص کا ضِدّی اَور باغی بیٹاہو، جو اَپنے والدین کی فرمانبرداری نہیں کرتا ہے اَور جَب والدین اُسے تنبیہ کرتے ہیں تو اُن کی نہیں سُنتا،


” ’اَور تُم میں سے ہر ایک اَپنی ماں اَور اَپنے باپ کا اِحترام کرے اَور تُم میرے سَبتوں کو ماَننا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔


اَور اگر کسی بِیوہ کے لڑکے یا پوتے ہوں تو اُن کی پہلی ذمّہ داری اَپنے گھر والوں کے تئیں اَپنا فرائض پہچانتے ہُوئے خُدا کا بندہ بننا سیکھیں اِس طرح اَپنے والدین اَور دادا دادی کے حق اَدا کرنا سیکھیں کیونکہ یہ خُدا کی نظر میں پسندِیدہ ہے۔


اِس جہان کے ہم شکل نہ بنو بَلکہ خُدا کو موقع دو کہ وہ تمہاری عقل کو نیا بنا کر تُمہیں سراسر بدل ڈالے تاکہ تُم اَپنے تجربہ سے خُدا کی نیک، پسندِیدہ اَور کامِل مرضی کو مَعلُوم کر سکو۔


”آنکھ جو باپ کا مذاق اُڑاتی ہے، اَور ماں کی فرمانبرداری کو حقیر جانتی ہے، وادی کے کوّے اُسے نوچ نوچ کر نکال لیں گے، عُقاب اُسے چٹ کر جایٔیں گے۔


پس شَریعت پاک ہے اَور حُکم بھی پاک، راست اَور اَچھّا ہے۔


تَب وہ اُن کے ساتھ روانہ ہوکر ناصرتؔ میں آیا اَور اُن کے تابع رہا اَور اُس کی ماں نے یہ ساری باتیں اَپنے دِل میں رکھیں۔


پھر وہ لوگوں کے پاس آکر کہتاہے، ’مَیں نے گُناہ کیا اَور حق کو بدل دیا، لیکن میرا وہ اَنجام نہ ہُوا جِس کا میں مُستحق تھا۔


خُداوؔند کی خاطِر، اِنسان کے ہر ایک اِنتظام کے تابع رہو؛ بادشاہ کے اِس لیٔے کہ وہ سَب سے اعلیٰ اِختیار والا ہے۔


دانشمند کون ہے؟ وُہی اُن چیزوں کو سمجھ پایٔےگا۔ دُور اَندیش کون ہے؟ وُہی اُنہیں جان لے گا۔ کیونکہ یَاہوِہ کی راہیں راست ہیں؛ اَور راستباز اُن پر چلتے ہیں، لیکن باغی اُن میں ٹھوکر کھاتے ہیں۔


”ایک پُشت اَیسی بھی ہے جو اَپنے آباؤاَجداد پر لعنت بھیجتی ہے، اَور اَپنی ماں کو مُبارک نہیں کہتی؛


اَور یعقوب اَپنے ماں باپ کے حُکم کے مُطابق فدّان ارام چلےگئے۔


یَاہوِہ کے فرمان راست ہیں، جو دِل کو راحت بخشتے ہیں۔ یَاہوِہ کے اَحکام درخشاں ہیں، جو آنکھوں کو مُنوّر کرتے ہیں۔


ایسترؔ نے ابھی تک مردکیؔ کی تاکید کے مُطابق اَپنے خاندانی حالات اَور اَپنی قومیت کو پوشیدہ رکھا ہُوا تھا کیونکہ جَب سے مردکیؔ نے اُس کی پرورِش شروع کی تھی تَب سے وہ ہمیشہ مردکیؔ کے کہے پر عَمل کرتی آ رہی تھی۔


اِس لیٔے میرے عزیز بھائیو اَور بہنوں، ثابت قدم رہو اَور خُداوؔند کی خدمت میں ہمیشہ سرگرم رہو، کیونکہ تُم جانتے ہو کہ خُداوؔند میں تمہاری محنت بے فائدہ نہیں ہے۔


اُسے خُداوؔند میں قبُول کرو جَیسا کہ مسیحی مُومِنین کو کرنا چاہئے۔ اُس نے میری اَور بہت سے لوگوں کی مدد کی ہے۔ لہٰذا جِس کام میں وہ تمہاری مدد کی مُحتاج ہو، اُس کی مدد کرو۔


اَے یَاہوِہ، میں جانتا ہُوں کہ آپ کے آئین راست ہے، اَور وفاداری ہی سے آپ نے مُجھے دُکھ پہُنچایا۔


تو اِسرائیل نے یُوسیفؔ سے کہا، ”جَیسا کہ تُم جانتے ہو کہ تمہارے بھایٔی شِکیمؔ کے نزدیک بھیڑ بکریاں، چرا رہے ہیں، میں تُمہیں اُن کے پاس بھیجنا چاہتا ہُوں۔“ یُوسیفؔ نے جَواب دیا، ”بہت خُوب۔“


’جو باتیں یوُنادابؔ بِن ریخابؔ نے اَپنے بیٹوں کو کہی کہ مَے نوشی مت کرنا، اَور وہ آج کے دِن تک مَے نہیں پیتے کیونکہ وہ اَپنے آباؤاَجداد کا حُکم مانتے ہیں۔ لیکن مَیں نے تُم سے بار بار کلام کیا لیکن تُم نے میری بات نہ مانی۔


”اَور آپ کوہِ سِینؔائی پر اُتر آئے؛ اَور آپ نے آسمان سے اُن کے ساتھ باتیں کیں اَور آپ نے اُنہیں اَیسے فرائض اَور آئین، قوانین اَور اَحکام دئیے جو راستی اَور اِنصاف ہیں۔


اَور داویؔد صُبح سویرے بھیڑوں کو ایک نگہبان کے پاس چھوڑکر یِشائی کے حُکم کے مُطابق ساری چیزیں لاد کر روانہ ہُوا اَور وہ چھاؤنی میں اُس وقت پہُنچا جَب فَوج نعرے مارتی ہُوئی مورچوں کی طرف بڑھ رہی تھی۔


اَور چونکہ مَیں آپ کے قوانین کو برحق سمجھتا ہُوں، اِس لیٔے ہر جھُوٹی راہ سے مُجھے نفرت ہے۔


رُوتؔ نے کہا: ”تُم نے جو کچھ کہا میں وُہی کروں گی۔“


اِس لئے ہم نے اَپنے آباؤاَجداد یوُنادابؔ بِن ریخابؔ کا ہر حُکم مانا۔ اَور اُن کے حُکم کے مُطابق نہ ہم نے، نہ ہماری بیویوں نے، نہ ہمارے بیٹوں اَور بیٹیوں نے کبھی مَے نوشی کی ہے۔


تَب یرمیاہؔ نے ریخابیوں کے خاندان سے فرمایا: ”قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، ’تُم نے اَپنے آباؤاَجداد یوُنادابؔ کا حُکم مانا اَور اُس کی تمام ہدایات پر عَمل کیا اَور اُس کے ہر حُکم کی پیروی کی۔‘


تَب یُوسیفؔ نے اُنہیں اِسرائیل کے گھٹنوں پر سے نیچے اُتارا اَور مُنہ کے بَل زمین پر جھُک کر سَجدہ کیا۔


چنانچہ یعقوب کے بیٹوں نے وَیسا ہی کیا جَیسا اُس نے اُنہیں حُکم دیا تھا:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات