Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




افسیوں 5:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 کویٔی تُمہیں فُضول باتوں سے دھوکا نہ دینے پایٔے، کیونکہ اِن ہی گُناہوں کے باعث نافرمان لوگوں پر خُدا کا غضب نازل ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 کوئی تُم کو بے فائِدہ باتوں سے دھوکا نہ دے کیونکہ اِن ہی گُناہوں کے سبب سے نافرمانی کے فرزندوں پر خُدا کا غضب نازِل ہوتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 कोई आपको बेमानी अलफ़ाज़ से धोका न दे। ऐसी ही बातों की वजह से अल्लाह का ग़ज़ब उन पर जो नाफ़रमान हैं नाज़िल होता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 کوئی آپ کو بےمعنی الفاظ سے دھوکا نہ دے۔ ایسی ہی باتوں کی وجہ سے اللہ کا غضب اُن پر جو نافرمان ہیں نازل ہوتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




افسیوں 5:6
28 حوالہ جات  

آسمان سے اُن لوگوں کی ساری بے دینی اَور ناراستی پر خُدا کا غضب نازل ہوتاہے جو سچّائی کو اَپنی ناراستی سے دبائے رکھتے ہیں۔


یِسوعؔ نے جَواب میں اُن سے فرمایا: ”خبردار! کویٔی تُمہیں گُمراہ نہ کر دے۔


خبردار، کویٔی شخص تُمہیں اُن فَلسفیانہ اَور پُر فریب خیالات کا شِکار نہ بنانے پایٔے، جِن کی بُنیاد المسیح پر نہیں بَلکہ اِنسانی روایتوں اَور دُنیوی اِبتدائی باتوں پر ہے۔


اَے عزیز دوستوں! تُم ہر ایک رُوح کا یقین مت کرو بَلکہ رُوحوں کو آزماؤ کہ وہ خُدا کی طرف سے ہیں یا نہیں۔ کیونکہ بہت سے جھُوٹے نبی دُنیا میں نکل چُکے ہیں۔


کیونکہ اِن ہی کے سبب سے، خُدا کا غضب نازل ہوتاہے۔


یِسوعؔ اُن سے فرمانے لگے: ”خبردار رہنا کویٔی تُمہیں گُمراہ نہ کر دے۔


کیونکہ جھُوٹے المسیح اَور جھُوٹے نبی اُٹھ کھڑے ہوں گے اَور بڑے نِشانات اَور عجائبات کر دِکھائیں گے، تاکہ اگر ممکن ہو تو خُدا کے برگُزیدہ لوگوں کو بھی گُمراہ کر دیں۔


اَور ”ٹھیس لگنے کا پتّھر اَور ٹھوکر کھانے کی چٹّان بَن گیا۔“ وہ اِس لیٔے ٹھوکر کھاتے ہیں کیونکہ وہ کِتاب مُقدّس پر ایمان نہیں لاتے ہیں اَور یہی سزا خُدا نے اُن کے لیٔے بھی مُقرّر کی ہے۔


نہ ہی کسی طرح کسی کے فریب میں آنا کیونکہ وہ دِن نہیں آئے گا جَب تک کہ لوگ خُدا کے خِلاف ایمان سے برگشتہ نہ ہو جایٔیں، اَور وہ مَرد گُناہ یعنی ہلاکت کا فرزند ظاہر نہ ہو جائے۔


میں یہ اِس لیٔے کہتا ہُوں تاکہ کویٔی تُمہیں جھُوٹی دلیلوں سے گُمراہ نہ کر دے۔


کیونکہ جھُوٹے المسیح اَور جھُوٹے نبی اُٹھ کھڑے ہوں گے اَور نِشانات اَور عجائبات کر دِکھائیں گے، تاکہ اگر ممکن ہو تو خُدا کے برگُزیدہ لوگوں کو بھی گُمراہ کر دیں۔


اگر کویٔی شخص ظاہری خاکساری اَور فرشتوں کی عبادت کرنے سے خُوش ہوتاہے۔ اَیسا شخص بڑی تفصیل سے اَپنی رُویاؤں میں دیکھی ہُوئی چیزوں کا بَیان کرتا ہے؛ اَور اَپنی غَیر رُوحانی عقل پر بے فائدہ پھُول جاتا ہے۔


خُدا کا قہر اُن پر بھڑک اُٹھا؛ اَور خُدا نے اُن کے موٹے اَور بھاری بھر کم لوگوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، اَور اِسرائیلی جَوانوں کو مار گرایا۔


چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ایمان نہ لانے کی وجہ سے خُدا کے آرام میں داخل نہ ہو سکے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اُن نبیوں کے لیٔے جو میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں، اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو دیتاہے، تو وہ سلامتی ’سلامتی‘ پُکارتے ہیں؛ لیکن اگر کویٔی اُنہیں کھانے کو نہ دے، تو وہ اُس سے لڑنے کو تیّار ہو جاتے ہیں۔


”تمام جَلاوطن لوگوں کو یہ پیغام بھیج، ’نحلامی شمعیاہؔ کے متعلّق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، چونکہ شمعیاہؔ نے تُم سے نبُوّت کی حالانکہ مَیں نے اُسے نہیں بھیجا اَور اُس نے تُمہیں جھُوٹ پر یقین کرنے کو اُکسایا ہے،


تُم کہتے ہو کہ میرے پاس جنگ کی مصلحت بھی ہے اَور فَوجی قُوّت بھی ہے مگر یہ محض باتیں ہی ہیں۔ آخِر کس پر اِعتماد رکھ کر تُم نے مُجھ سے بغاوت کی ہے؟


چنانچہ تُم اَپنے نبی، غیب بینوں، تعبیر خواب گو، حاضراتیوں یا اوجھاؤں کی باتوں میں نہ آؤ، جو تُم سے کہتے ہیں، ’تُم شاہِ بابیل کی خدمت گُزاری نہ کروگے۔‘


”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: اَپنے آپ کو یہ کہہ کر دھوکا نہ دو، ’کَسدی بے شک ہمارے پاس سے چلے جائیں گے،‘ کیونکہ وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔


مُختلف اَور عجِیب تعلیمات سے گُمراہ مت ہونا۔ بہتر یہ ہے کہ تمہارے دِل خُدا کے فضل سے قُوّت پائیں نہ کہ مُختلف پرہیزی کھانوں سے اِس سے کھانے والوں کو کویٔی خاص فائدہ نہ پہُنچا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات