Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




افسیوں 5:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 تمہارے لیٔے بے شرمی، بےہوُدہ گوئی یا ٹھٹّھابازی کا ذِکر کرنا بھی مُناسب نہیں، بَلکہ تمہاری زبان پر شُکر گُزاری کے کلمے ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور نہ بے شرمی اور بے ہُودہ گوئی اور ٹھٹّھابازی کا کیونکہ یہ لائِق نہیں بلکہ برعکس اِس کے شُکرگُذاری ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 इसी तरह शर्मनाक, अहमक़ाना या गंदी बातें भी ठीक नहीं। इनकी जगह शुक्रगुज़ारी होनी चाहिए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اِسی طرح شرم ناک، احمقانہ یا گندی باتیں بھی ٹھیک نہیں۔ اِن کی جگہ شکرگزاری ہونی چاہئے۔

باب دیکھیں کاپی




افسیوں 5:4
29 حوالہ جات  

مگر اَب اِن سَب چیزوں کو: یعنی غُصّہ، قہر، کینہ، کُفر اَور اَپنے مُنہ سے گالی بکنا چھوڑ دو۔


تمہارے مُنہ سے کویٔی بُری بات نہ نکلے، بَلکہ اَچھّی بات ہی نکلے جو ضروُرت کے مُوافق ترقّی کا باعث ہو، تاکہ سُننے والوں پر فضل ہو۔


ہر حالات میں شُکر گُزاری کرو کیونکہ خُداوؔند المسیح یِسوعؔ میں تمہارے لیٔے خُدا کی یہی مرضی ہے۔


دانشمند کی زبان علم کی تعریف کرتی ہے، لیکن احمق کا مُنہ حماقت اُگلتا ہے۔


شروع میں تو اُس کی باتیں محض احمقانہ ہوتی ہیں؛ اَور آخِر میں وہ بڑی دیوانگی کی حَد تک پہُنچ جاتی ہیں۔


یہ لوگ مغروُر ہیں، بےہوُدہ بکواس کرتے رہتے ہیں اَور شہوت پرستی کے ذریعہ اُن لوگوں کو پھر سے نَفسانی خواہشات میں پھنسا دیتے ہیں جو ابھی گمراہی میں سے بچ کر نکل ہی رہے ہیں۔


چنانچہ ہم یِسوعؔ کے وسیلہ سے اَپنی حَمد کی قُربانی خُدا کے حُضُور میں پیش کرتے رہیں جو اُس کے نام کا اقرار کرنے والے ہونٹوں کا پھل ہے۔


کسی بات کی فکر نہ کرو، اَور اَپنی سَب دعاؤں میں خُدا کے سامنے اَپنی ضروُرتیں، اَور مَنّتیں شُکر گُزاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کیا کرو۔


مگر یہ لوگ جِن باتوں کا علم بھی نہیں رکھتے، اُن پر بھی لعنت بھیجتے ہیں اَور جِن باتوں کو مِزاجی طور پر سمجھتے ہیں اُن میں اَپنے آپ کو بے عقل جانوروں کی مانند ہلاک کر دیتے ہیں۔


شُکر خُدا کا اُس کی اُس بخشش کے لیٔے جو بَیان سے باہر ہے!


زنا، لالچ، بدکاری، مَکر و فریب، شہوت پرستی، بدنظری، کُفر، تکبُّر اَور حماقت۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرنا اَے خُداتعالیٰ، آپ کے نام کی مدح سرائی کرنا خُوب ہے،


یہ سمُندر کی پُرجوش لہریں ہیں جو اَپنی بے شرمی کا جھاگ اُچھالتی ہیں۔ یہ وہ آوارہ گرد سِتارے ہیں جِن کے لیٔے جہنّم کی سخت تاریکی کا مقام دائمی طور پر مُقرّر کر دیا گیا ہے۔


اگر تُم مِل کر دعا سے ہماری مدد کروگے۔ تو وہ فضل جو بہت سے لوگوں کی دعاؤں کے وسیلہ سے ہم پر ہُواہے، اُس کے لیٔے بہت سے لوگ ہماری خاطِر خُدا کا شُکر اَدا کریں گے۔


چونکہ اُنہُوں نے خُدا کی پہچان پر قائِم رہنا مُناسب نہ سمجھا اِس لیٔے اُس نے اُنہیں ناپسندیدہ خَیالوں اَور نامُناسب حرکات کا شِکار ہونے دیا۔


ہوشیار آدمی اَپنا علم خُود تک محدُود رکھتا ہے، لیکن احمقوں کا دِل حماقت کی مُنادی کرتا ہے۔


اَور خُدا نے راستباز حضرت لُوطؔ کو جو بےدینوں کے ناپاک چال چلن سے تنگ آ چُکے تھے، بچا لیا۔


اَے راستبازو، یَاہوِہ کے حُضُور خُوشی سے گاؤ؛ کیونکہ اُن کی سِتائش کرنا راستبازوں کو زیب دیتاہے۔


پس اگرچہ المسیح میں مُجھے تُمہیں یہ حُکم دینے کا اِختیار ہے کہ تُجھے کیا کرنا چاہئے،


اَور تمہاری وجہ سے اَپنے خُدا کے سامنے ہمیں جِس قدر خُوشی حاصل ہُوئی ہے، اُس کے بدلے میں کِس طرح تمہارے ذریعہ ہم خُدا کا شُکر اَدا کریں؟


میں خُدا کا شُکر بجا لانے سے باز نہیں آتا، اَور اَپنی دعاؤں میں تُمہیں یاد کرتا ہُوں۔


تَب تبریاسؔ کی طرف سے کُچھ کشتیاں وہاں کنارے آلگیں۔ یہ وہ جگہ تھی جہاں خُداوؔند نے شُکر اَدا کرکے لوگوں کو روٹی کھِلائی تھی۔


جَب دانی ایل کو پتہ لگاکہ حُکم جاری ہو چُکاہے تو وہ اَپنے گھر گیا اَور اُوپر کے کمرہ میں چلا گیا جِس کی کھڑکیاں یروشلیمؔ کی جانِب کھُلتی تھیں۔ وہ دِن میں تین مرتبہ حسبِ معمول اَپنے گھُٹنے ٹیک کر دعا کرتا اَور اَپنے خُدا کی شُکر گزاری کرتا تھا۔


وَیسے ہی وہ آدمی ہے جو اَپنے ہمسایہ کو دھوکا دے کر کہتاہے اَور کہتے ہیں، ”میں تو مذاق کر رہاتھا!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات