Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




افسیوں 5:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اَور المسیح کا خوف کرتے ہویٔے ایک دُوسرے کے تابع رہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 اور مسِیح کے خَوف سے ایک دُوسرے کے تابِع رہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 मसीह के ख़ौफ़ में एक दूसरे के ताबे रहें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 مسیح کے خوف میں ایک دوسرے کے تابع رہیں۔

باب دیکھیں کاپی




افسیوں 5:21
20 حوالہ جات  

تِفرقہ اَور فُضول فخر کے باعث کچھ نہ کرو۔ بَلکہ، فروتن ہوکر ایک شخص دُوسرے شخص کو اَپنے سے بہتر سمجھے۔


اُسی طرح شوہر اَپنی بیوی کا سَر ہے، پس جَیسے جماعت المسیح کے تابع ہے وَیسے بیویاں بھی ہر بات میں اَپنے شوہروں کی تابع رہیں۔


بیویاں اَپنے شوہروں کے اَیسے تابع رہیں جَیسے خُداوؔند کے تابع رہتی ہیں۔


اِسی طرح اَے جَوانوں، تُم بھی اَپنے بُزرگوں کے تابع رہو۔ بَلکہ سَب کے سَب ایک دُوسرے کی خدمت کے لیٔے فروتنی سے کمربستہ رہو، کیونکہ، ”خُدا مغروُروں کا مُقابلہ کرتا ہے مگر حلیموں پر مہربانی کرتا ہے۔“


اَپنے رہنماؤں کے فرمانبردار اَور اُن کے تابع رہو کیونکہ وہ تمہاری رُوحوں کے نگہبان ہیں جنہیں اِس خدمت کا حِساب خُدا کو دینا ہوگا۔ اُن کی بات مانو تاکہ وہ تکلیف کے ساتھ نہیں بَلکہ خُوشی سے اَپنی خدمت سَر اَنجام دیں۔ کیونکہ اِس صورت میں تُمہیں کویٔی فائدہ نہ ہوگا۔


سَب کا مُناسب اِحترام کرو، اَپنی مُومِنین برادری سے مَحَبّت رکھو، خُدا سے ڈرو اَور بادشاہ کی تعظیم کرو۔


وہ اَپنے گھر کا بخُوبی بندوبست کرنے والا اَور اَپنے بچّوں کو بڑی سنجِیدگی کے ساتھ تابع رکھتا ہو۔


میرے بھائیو اَور بہنوں! تُم آزاد ہونے کے لیٔے بُلائے گیٔے ہو۔ لیکن اِس آزادی کو اَپنی جِسمانی نَفسانی خواہشات کے لیٔے اِستعمال نہ کرو؛ بَلکہ، مَحَبّت سے ایک دُوسرے کی خدمت کرتے رہو۔


اِسی طرح خاتُون کو پُوری خاموشی اَور کمال تابِعداری کے ساتھ سیکھنا چاہئے۔


میں تمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ اَیسے لوگوں کے تابع رہو بَلکہ ہر کسی کے جو اِس کام اَور محنت میں شریک ہے۔


اَے میرے بیٹے! یَاہوِہ کا اَور بادشاہ کا خوف مانو، اَور باغی اہلکاروں کی صحبت میں نہ رہنا،


لیکن میرے پیش رَو حاکم لوگوں پر ایک بھاری بوجھ بنے ہُوئے تھے۔ وہ رعایا سے غِذا اَور مَے کے علاوہ چالیس ثاقل چاندی لیتے تھے اَور اُن کے مُلازمین بھی لوگوں پر حُکومت جتاتے تھے۔ لیکن خُدا کے خوف کی وجہ سے مَیں نے اَیسا نہ کیا


لہٰذا تُمہیں یَاہوِہ کا خوف رہے اِس لیٔے احتیاط سے فیصلہ سُنانا کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا کے ہاں نااِنصافی یا جانِبداری یا رشوت خوری نہیں ہے۔“


خُداوؔند کی خاطِر، اِنسان کے ہر ایک اِنتظام کے تابع رہو؛ بادشاہ کے اِس لیٔے کہ وہ سَب سے اعلیٰ اِختیار والا ہے۔


عزیزو! جَب کہ ہم سے اَیسے وعدے کیٔے گیٔے ہیں، تو آؤ ہم اَپنے آپ کو ساری جِسمانی اَور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں، اَور خُدا کے خوف کے ساتھ پاکیزگی کو کمال تک پہُنچائیں۔


چنانچہ مَیں نے مزید کہا، ”جو کچھ تُم کر رہے ہو وہ دُرست نہیں ہے۔ کیا تمہارے لیٔے لازِم نہیں کہ اَپنے خُدا کے خوف میں چلو اَور اَپنے غَیریہُودی دُشمنوں کی ملامت سے بچو؟


تمام افسران اَور سُورماؤں، نیز داویؔد بادشاہ کے سَب بیٹوں نے شُلومونؔ بادشاہ کی اِطاعت کرنے کا عہد کیا۔


تَب یَاہوِہ کے فرشتہ نے ہاگارؔ سے کہا، ”تُم اَپنی مالکن کے پاس لَوٹ جاؤ اَور اَپنے آپ کو سارَیؔ کے سُپرد کر دو۔“


کیونکہ، ہمیں، مَعلُوم ہے کہ خُداوؔند کا خوف کیا ہے، اِس لیٔے ہم دُوسروں کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ خُدا ہمارے دِلوں کا حال اَچھّی طرح جانتا ہے، اَور مُجھے اُمّید ہے کہ یہ حال تمہارے ضمیر پر بھی ظاہر ہُوا ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات