Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




افسیوں 5:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَور تجربہ سے مَعلُوم کرتے رہو کہ خُداوؔند کو کیا پسند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور تجربہ سے معلُوم کرتے رہو کہ خُداوند کو کیا پسند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 और मालूम करते रहें कि ख़ुदावंद को क्या कुछ पसंद है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اور معلوم کرتے رہیں کہ خداوند کو کیا کچھ پسند ہے۔

باب دیکھیں کاپی




افسیوں 5:10
16 حوالہ جات  

چنانچہ جَب ہمیں اَیسی بادشاہی عطا کی جا رہی ہے جسے ہلایا نہیں جا سَکتا تو آؤ ہم خُدا کا شُکر اَدا کریں اَور اُس کی عبادت خُدا ترسی و خوف کے ساتھ کریں تاکہ وہ خُوش ہو سکے۔


اَے میرے یَاہوِہ، میری چٹّان اَور میرے نَجات دِہندہ، میرے مُنہ کا کلام اَور میرے دِل کی خُوشی آپ کے حُضُور مقبُول ٹھہرے۔


لیکن اگر تُم نے قُصُور کرکے تھپّڑ کھائے اَور صبر کیا تو کیا یہ کویٔی فخر کی بات ہے؟ ہاں، اگر نیکی کرنے کے باوُجُود دُکھ پاتے اَور صبر سے کام لیتے ہو تو یہ بات خُدا کی نظر میں قابلِ تعریف ہے۔


اَور تُم بھی زندہ پتھّروں کی مانند ہو جو پاک رُوح کا مَقدِس بنتے جا رہے ہو، تاکہ تُم کاہِنوں کا مُقدّس فرقہ بَن کر اَیسی رُوحانی قُربانیاں پیش کرو جو یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے خُدا کے حُضُور میں مقبُول ہوتی ہیں۔


ہر بات کو آزماؤ، جو اَچھّی ہو اُسے پکڑے رہو۔


یہ بات ہمارے مُنجّی خُدا کے نزدیک خُوب اَور پسندِیدہ ہے،


تاکہ تُمہیں مَعلُوم ہو سکے کہ کون سِی بات سَب سے اَچھّی ہے، اَور تُم المسیح کے واپسی کے دِن تک صَاف دِل اَور بے عیب رہو،


اَورجو کویٔی اِس طرح المسیح کی خدمت کرتا ہے اُسے خُدا بھی پسند کرتا ہے اَور وہ لوگوں میں بھی مقبُول ہوتاہے۔


حق اَور راستی یَاہوِہ کے نزدیک قُربانیوں سے زِیادہ پسندِیدہ ہیں۔


اَور اگر کسی بِیوہ کے لڑکے یا پوتے ہوں تو اُن کی پہلی ذمّہ داری اَپنے گھر والوں کے تئیں اَپنا فرائض پہچانتے ہُوئے خُدا کا بندہ بننا سیکھیں اِس طرح اَپنے والدین اَور دادا دادی کے حق اَدا کرنا سیکھیں کیونکہ یہ خُدا کی نظر میں پسندِیدہ ہے۔


کیا فائدہ ہے اُس بخُور کا جو میرے لئے مُلکِ شیبا سے، اَور اُس خُوشبودار جڑی بُوٹیوں کی جو دُور دراز کے مُلکوں سے لائی جاتی ہیں؟ تمہاری سوختنی نذریں مُجھے پسند نہیں؛ اَور نہ ہی تمہارے ذبیحے سے مُجھے خُوشی۔“


میرے پاس سَب کچھ ہے بَلکہ کثرت سے ہے۔ تمہارے بھیجے ہویٔے تحفے اِپفرُدِتُسؔ کے ہاتھ سے مُجھے مِل گیٔے ہیں، اَور مَیں اَور بھی آسُودہ ہو گیا ہُوں۔ یہ خُوشبو اَور قُربانی اَیسی ہے، جو خُدا کی نظر میں پسندِیدہ ہے۔


داویؔد نے فَوجی کوٹ پر اُس کی تلوار بھی کس لی اَور اِدھر اُدھر چلنے کی کوشش کی کیونکہ وہ اُن کا عادی نہ تھا۔ تَب اُس نے شاؤل سے کہا، ”میں اِنہیں پہن کر چل بھی نہیں سَکتا کیونکہ مَیں اِن کا عادی نہیں ہُوں۔“ لہٰذا اُس نے اُنہیں اُتار دیا۔


کیا مَیں نے اَیسا روزہ پسند کیا ہے، کہ اِنسان محض روزہ کے دِن ہی نَفس کُشی کرے، سَرکنڈے کی طرح اَپنے سَر کو جُھکائے، اَور ٹاٹ اَور راکھ بچھا کر اُس پر بیٹھا رہے؟ کیا اِسی کو تُم روزہ اَور اَیسا دِن کہتے ہو، جو یَاہوِہ کو مقبُول ہو؟


تاکہ تمہاری زندگی خُداوؔند کے لائق ہو اَور خُداوؔند کو ہر طرح سے خُوش کرنے والی ہو: اَور سَب نیک کام میں پھلدار بنو، اَور خُدا کے علم و عِرفان میں بڑھتے چلے جاؤ،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات