Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 9:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ہمیشہ سفید لباس پہنو اَور اَپنے سَر پر تیل لگاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 تیرا لِباس ہمیشہ سفید ہو اور تیرا سر چِکناہٹ سے خالی نہ رہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तेरे कपड़े हर वक़्त सफ़ेद हों, तेरा सर तेल से महरूम न रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 تیرے کپڑے ہر وقت سفید ہوں، تیرا سر تیل سے محروم نہ رہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 9:8
15 حوالہ جات  

آسمانی فَوجیں سفید گھوڑوں پر سوار، اَور سفید اَور صَاف مہین کتانی لباس پہنے ہویٔے اُس کے پیچھے پیچھے چل رہیں تھیں۔


”اَور اُسے چمکدار اَور صَاف مہین کتانی کپڑا، پہننے کا اِختیار دیا گیا ہے۔“ (کیونکہ مہین کتانی کپڑے سے مُراد، مُقدّسین کے راستبازی کے کام ہیں۔)


اِس کے بعد جَب مَیں نے نگاہ کی تو دیکھتا ہوں کہ ہر قوم، ہر قبیلہ، ہر اُمّت اَور اہلِ زبان کی ایک اَیسی بڑی بھیڑ مَوجُود ہے جِس کا شُمار کرنا ممکن نہیں، یہ سَب سفید جامے پہنے ہویٔے اَور ہاتھوں میں کھجوُر کی ڈالیاں لیٔے ہویٔے تختِ الٰہی کے آگے اَور برّہ کے رُوبرو کھڑے تھے۔


”دیکھو، مَیں چور کی مانند اَچانک آ رہا ہُوں۔ مُبارک ہے وہ جو جاگتا رہتاہے اَور اَپنی پوشاک پہنے رہتاہے تاکہ اُسے لوگوں کے سامنے ننگا ہونا نہ پڑے اَور لوگ اُس کی برہنگی نہ دیکھیں۔“


اُن تین ہفتوں کے پُورے ہونے تک، نہ مَیں نے کویٔی مرغوب غِذا کھائی نہ گوشت نہ مَے اَپنے مُنہ میں رکھا اَور نہ اَپنے جِسم پر خُوشبو والا تیل تک مَلا۔


آپ میرے دُشمنوں کے رُوبرو میرے لیٔے دسترخوان بچھاتے ہیں۔ آپ نے میرے سَر پر تیل مِلا ہے؛ میرا پیالہ لبریز ہوتاہے۔


جَب مردکیؔ بادشاہ کے حُضُور سے باہر نِکلا تو وہ نیلے اَور سفید رنگ کا شاہانہ لباس، سونے کا بڑا سا تاج اَور باریک کتان کا اَرغوانی شاہی لباس پہنے ہُوئے تھا۔ سارے شُوشنؔ شہر میں جَشن کا ماحول تھا۔


اَور شاؤل کا پوتا مفِیبوستؔ بھی بادشاہ کے اِستِقبال کو گیا۔ اُس نے بادشاہ کے چلے جانے کے دِن سے لے کر اُس کے خیریت سے واپس آنے تک نہ تو اَپنے پاؤں کے ناخن کٹوائے، نہ اَپنی مونچھیں ترشوائیں اَور نہ ہی اَپنے کپڑے دھلوائے۔


لہٰذا تُم نہا دھوکر اَپنے جِسم کو خُوشبو لگانا، اَپنے بہترین کپڑے پہن لینا اَور کھلیان کو چلی جانا۔ لیکن جَب تک وہ کھا پی نہ لے اَپنے آپ کو اُس پر ظاہر نہ کرنا۔


لیکن جَب تُم روزہ رکھو، تو اَپنا مُنہ دھو اَور سَر پر تیل ڈالو،


تُم لبریز پیالوں سے مَے نوشی کرتے ہو اَور بہترین عطر اِستعمال کرتے ہو، لیکن تُم بنی یُوسیفؔ کی تباہی پر غم نہیں کرتے۔


اِس لیٔے یُوآبؔ نے کسی کو تقوعؔ بھیج کر وہاں سے ایک چالاک عورت کو بُلوایا اَور اُس سے کہا، ”تُو ایک سوگ منانے والی عورت کا بھیس بدل کر ماتمی کپڑے پہن لے اَور کسی طرح کا بناؤ سنگار کئے بغیر ایک اَیسی عورت کی طرح اداکاری کرنا جو بہت دِنوں سے کسی عزیز کی موت کا ماتم کر رہی ہو۔


تُونے میرے سَر پر تیل نہ ڈالا لیکن اِس خاتُون نے میرے پاؤں پر عِطر اُنڈیلا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات