Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 9:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 کیونکہ وہ جو زندہ ہیں جانتے ہیں کہ وہ مَر جایٔیں گے، لیکن مُردے کچھ نہیں جانتے؛ اَور نہ آئندہ اُن کے لیٔے کویٔی اجر ہے، اَور اُن کی یاد بھی بھلا دی جاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 کیونکہ زِندہ جانتے ہیں کہ وہ مَریں گے پر مُردے کُچھ بھی نہیں جانتے اور اُن کے لِئے اَور کُچھ اجر نہیں کیونکہ اُن کی یاد جاتی رہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 कम अज़ कम जो ज़िंदा हैं वह जानते हैं कि हम मरेंगे। लेकिन मुरदे कुछ नहीं जानते, उन्हें मज़ीद कोई अज्र नहीं मिलना है। उनकी यादें भी मिट जाती हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 کم از کم جو زندہ ہیں وہ جانتے ہیں کہ ہم مریں گے۔ لیکن مُردے کچھ نہیں جانتے، اُنہیں مزید کوئی اجر نہیں ملنا ہے۔ اُن کی یادیں بھی مٹ جاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 9:5
18 حوالہ جات  

وہ مَر گیٔے اَور اَب زندہ باقی نہیں؛ مُردہ رُوحیں پھر زندہ نہ ہوں گی۔ آپ نے اُنہیں سزا دی اَور اُنہیں نابود کر دیا؛ یہاں تک کہ آپ نے اُن کی یاد تک مٹا دی۔


پرانے زمانہ کے لوگوں کو کویٔی یاد نہیں رکھتا، اَور اِس زمانہ کے لوگوں کو بھی آنے والے زمانہ کے لوگ یاد نہیں رکھیں گے۔


کیونکہ مرنے کے بعد آپ کو کویٔی یاد نہیں کرتا۔ قبر میں سے کون آپ کی تمجید کر سَکتا ہے؟


اَور جِس طرح اِنسان کا ایک بار مَرنا اَور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مُقرّر ہے،


اگر اُس کے بیٹے عزّت پاتے ہیں تو اُس کا بھی اُسے علم نہیں ہوتا؛ اَور اگر وہ ذلیل کئے جاتے ہیں تو اُنہیں خبر تک نہیں ہوتی۔


کیونکہ احمق کی طرح دانِشور آدمی کی یاد بھی طویل عرصہ تک باقی نہ رہے گی؛ اَور آنے والے دِنوں میں دونوں ہی بھُلا دئیے جایٔیں گے۔ احمق کی طرح دانِشور کو بھی مَرنا ہی ہے!


اُن کے گُناہ ہمیشہ یَاہوِہ کے سامنے رہیں، تاکہ وہ زمین پر اُن کا ذِکر نابود کر دیں۔


پھر بھی مَیں نے دیکھا کہ وہ بدکار اُس شہر میں جہاں اُنہُوں نے یہ سَب کیا تھا عزّت سے دفنائے گیٔے ہیں اَورجو پاک مقام کو آتے جاتے رہتے تھے، فراموش کر دئیے گیٔے ہیں۔ یہ بھی باطِل ہے۔


لیکن آپ ہمارے باپ ہیں، حالانکہ اَبراہامؔ ہمیں نہیں جانتا اَور نہ اِسرائیل ہمیں پہچانتا ہے؛ تو بھی اَے یَاہوِہ، آپ ہمارے باپ ہیں، اَور ہمارا نَجات دِہندہ، اَزل سے آپ کا یہی نام ہے۔


ماتم کے گھر میں جانا ضیافت کے گھر میں جانے سے بہتر ہے، کیونکہ موت ہی ہر اِنسان کا اَنجام ہے؛ اَورجو زندہ ہیں اُنہیں سنجِیدگی سے اِس کا احساس کرنا چاہئے۔


میں جانتا ہُوں کہ آپ مُجھے موت تک پہُنچا دیں گے، اُس جگہ تک جو سَب جانداروں کے لیٔے مُقرّر ہے۔


ہر ایک جو زندوں میں ہے اُمّید رکھتا ہے اِس لیٔے ایک زندہ کُتّا بھی مُردہ شیر سے بہتر ہے!


جو کچھ بھی تمہارے ہاتھوں کو کرنا پڑے اُسے اَپنی ساری قُوّت سے کرو کیونکہ قبر میں جہاں تُم جانے کو ہو وہاں نہ کویٔی کام ہے نہ ہی کویٔی منصُوبہ؛ نہ علم ہے نہ حِکمت۔


جَیسے زمین پر گِرے ہُوئے پانی کو دوبارہ جمع نہیں کیا جا سَکتا وَیسے ہی ہمیں موت کے مُنہ میں چلے جاناہے۔ لیکن خُدا کسی کی جان نہیں لیتا بَلکہ اُس کی بجائے وہ اَیسے وسائل پیدا کر دیتاہے کہ جَلاوطن کیا ہُوا شخص بھی اُس سے دُور نہ رہے۔


لیکن اَے یَاہوِہ، میں مدد کے لئے آپ کو پُکارتا ہُوں؛ صُبح کو میری دعا آپ کے حُضُور میں پہُنچتی ہے۔


آخِر میں وہ عورت بھی مَر گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات